Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Kwai Chung, Hong Kong.
Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Kwai Chung, Hong Kong.
اٹک سٹی:پی ٹی آئی نے میجر طاہر صادق کی صلاحیتوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے اُن سے سوتیلی ماں جیسا سلوک شروع کر دیا؛ عوامی حلقے
جنرل الیکشن میں میجر طاہر صادق کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے الیکشن جیتنے کے بعد میجر طاہر صادق کو دیوار سے لگانے کی پالیسی اور ضمنی الیکشن میں اُن کے حمایت یافتہ امیدواروں کے ٹکٹ کے اعلان نہ ہونے پر ضلع بھر میں میجر طاہر صادق کے لاکھوں چاہنے والوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے ،عوام اور ووٹر یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ ضلع اٹک کے لاکھوں عوام نے میجر طاہر صادق اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کو اس نسبت سے ووٹ دیے تھے کہ منتخب ہونے کے بعد میجر طاہر صادق کو کابینہ میں اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی اور حلقے کی تعمیر و ترقی کا انہیں موقع دیا جائے گا مگر قیادت نے یکسر عوام کے مینڈیٹ اور میجر طاہر صادق کی صلاحیتوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے اُن سے سوتیلی ماں جیسا سلوک شروع کر دیا ہے جو ضلع اٹک کے لاکھوں ووٹرز اور پی ٹی آئی کے چاہنے والوں کی توہین سے کم نہیں ہے ،پی ٹی آئی کے ووٹرز اس بات سے بھی نالاں ہیں کہ ملک بھر میں متعدد جگہوں پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی سیٹیں چھوڑنے والوں میں ٹکٹوں کی تقسیم اُن کے بیٹوں ، بھتیجوں اور خاندان کے لوگوں میں کر دی گئی ہے مگر ضلع اٹک وہ واحد حلقہ ہے جہاں قیادت نے نہ صرف ٹکٹ کا اعلان نہیں کیا بلکہ عمران خان کے بعد ملک بھر میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی شخصیت میجر طاہر صادق سے بھی مشاور ت کرنا گوارہ نہیں کیا اگر قیادت نے یہی پالیسی رواں رکھی ٹکٹوں کی تقسیم میں میجر طاہر صادق کو نظر انداز کیا اور کابینہ میں انہیں نمائندگی نہ دی تو ضلع اٹک میں لاکھوں لوگوں میں نہ صرف مایوسی بڑھے گی پی ٹی آئی کا ووٹ بینک کم ہوگا بلکہ عوام یہ سمجھنے میں حق بجانب ہوں گے کہ پی ٹی آئی قیادت فیصلہ سازی میں من پسند لوگوں کو ہی آگے لے کر آئی ہے جبکہ با صلاحیت لوگوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔
ضلع اٹک میں پولیس افسران کے تبادلے اور ان کو ان عہدوں پر فائر کر دیا گیا
ضلع اٹک میں پولیس افسران کے تبادلے اور ان کو ان عہدوں پر فائر کر دیا گیا، 21 پولیس افسران جن میں ساجد محمود ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر تعینات ، راجہ فیاض الحق ڈی ایس پی آرگنازئر کرائم تعینات ، ضیغم عباس ڈی ایس پی صدر سرکل اٹک تعینات ، ڈی ایس پی حیدر حسین حضرو سرکل تعینات ، تنویر احمد ملک ڈی ایس پی حسن ابدال سرکل تعینات ، اعظم محمود ڈی ایس پی فتح جنگ سرکل تعینات ، عابد حسین ظفر ڈی ایس پی جنڈ تعینات ، ایس آئی مظہر حسین شاہ ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک تعینات ، ایس آئی عابد منیر ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک تعینات ، ایس آئی جاوید اقبال ایس ایچ او تھانہ حضرو ، ایس آئی محمد نواز ایس ایچ او تھانہ رنگو تعینات ، ایس آئی عابد حسین شاہ ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد تعینات ، سب انسپکٹر حامد عباس کاظمی ایس ایچ او تھانہ سٹی حسن ابدال ، ایس آئی محمد فاروق ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال تعینات ، انسپکٹر غضنفر علی ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ تعینات ، ملک غفار ایس ایچ او تھانہ باہتر تعینات ، عابد حسین ایس ایچ او تھانہ نیو ایئر پورٹ تعینات ، محمد حیات ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب تعینات ، طارق محمود ایس ایچ او تھانہ بسال تعینات ، مظہر السلام ایس ایچ او تھانہ جنڈ تعینات اور تصور حسین ایس ایچ او تھانہ انجرأ تعینات کر دیئے گئے ۔
اٹک سٹی: محرم الحرام میں ضلع بھر میں مختلف مسالک کے نوے علماء وذاکرین کے ضلع اٹک میں داخلے پر 90 دن کیلئے پابندی عائد کر دی گئی
ضلعی انتظامیہ اٹک نے پنجاب امن و امان کے آرڈینینس1960کے تحت محرم الحرام میں ضلع بھر میں امن و اما ن برقرار رکھنے کے لیے مختلف مسالک کے نوے علماء وذاکرین کے ضلع اٹک میں داخلے پر 90 دن کے لیے پابندی عائد کر دی ہے ۔ان نوے علماء میں اسلام آباد سے مولانا عبد العزیز ، مفتی سید احمد عثمانی ، سید ناصر عباس ، ضلع راولپنڈی سے مولانا محمد صدیق ، شبیر احمد عثمانی ، مولانا قاری نوید مسعود ہاشمی ، مولانا مسعود الرحمن المعروف ابو معاویہ ، مولانا عبدالقدیر ، مولانا محمد اسحاق ، مولانا محمد طیب ، مولانا ساجدالرحمان ، مولانا عبدالمجید ندیم ، مولانا عبدالشکور ، مولانا سید چراغ الدین ، مولانا ابو بکر چشتی ، مولانا محمد حنیف قریشی ، علامہ عزیزالدین کو کب ، مولانا محمد حنیف چشتی ، ضلع چکوال سے مولانا باز خان ، مولوی حبیب بخش ، مولوی محی الدین ، محمد فیاض ، قاری اسد عرفان ، ذاکر غلام قمر ، ذاکر ساجد حسین ساجد ، ذاکر چن ساجد ، ضلع جنگ سے مولانا عبدالغفور جھنگوی ، مولانا منصور احمد ، مولانا سعادت علی طاہر ، مولانا فیض بخش ، مولانامعاویہ اعظم طارق ، مولانا عالم طارق ، مولانا بشارت علی طاہر ، مولانا قاری ریاض ، ذاکر سید زرغام عباس ، مولانا اسحاق ترابی ، ضلع چینیوٹ سے مولانا محمد حسین چینیوٹی ، ضلع سرگودھا سے مولانا عطاء اللہ بندیالوی ، مولانا محمد الیاس گھمن ، مولانا ضیاء الحق ، مولانا محمد طیب ، صاحبزادہ سید عرفان شاہ مشہدی ، ذاکر سید عابد حسین شاہ ، مولانا منظور حسین نقوی ، ذاکر نذر حسین ، محمد حسین ڈھکو ، ضیغم عباس ، ذاکر اختر عباس ، ضلع منڈی بہاؤ الدین سے مولانا اسلام الدین عثمانی ، ریاض حسین ، سید سجاد حسین شاہ ، ضلع لیہ سے مولانا مفتی عمر حیدری ، ذاکر محمد نواز ، ضلع فیصل آباد سے مولانا محمد رفیق ، مولانا محمد صدیق ، ضلع ملتان سے مولانا عبدالغفور حقانی ، مولانا سلطان محمود ضیاء ، عصمت اللہ خان ، شوکت رضا شوکت ، مولانا سید تقی نقی ، ڈاکٹر ناصر عباس ، ضلع کراچی سے مولانا اورنگزیب فاروقی ، سید عقیل رضااظہر زیدی ، علامہ ذوالفقار حیدر نقوی ، جمیل حسین جعفری ، ضلع گجرات سے ذاکر ضیغم عباس ، ضلع بھکر سے مولانا خضر حیات ، مولانا ضمیر حسین ، مولانا حیدر خان ، مولانا عطاء حسین رنگھار ، علی حسین قمی ، ضلع لاہور سے مولانا عبدالحیء عابد ، مولانا محمد یوسف رضوی ، مولانا غلام رضا جھنڈوی ، سید عباس نقوی ، علامہ جعفر جتوئی ، ضلع گو جرانوالہ سے ذاکر غلام اصغر ، مولانا عبدالمتین خان ، مولانا عابد رضا ، ضلع خوشاب سے ذاکر مرید حسین ، ملک اعجاز حسین ، ضلع ڈی جی خان ذاکر الیاس رضانجفی ، ضلع رحیم یار خان سے مولانا یعقوب علوی ، ضلع حید آبادسے نذر حسین سولنگی ، ضلع بہاولپور سے غضنفر عباس تونسوی ، ضلع خا نیوال سے وسیم عباس ، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مولانا احمد لودھیانوی ، مولانا مجیب الرحمن لودھیانوی ، ضلع مظفر گڑھ سے مولانا عبدالستار تونسوی اور آزاد کشمیر سے ذاکر علی عباس علوی شامل ہیں ۔
حضروسٹی:تربیلا ڈیم میں چوتھے توسیعی منصوبے سے بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع ہو گئی
تربیلا ڈیم میں چوتھے توسیعی منصوبے سے بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع ہو گئی ہے ،منصوبے کے یونٹ نمبر 16 کے دوسرے گیٹ کو بھی انجینئرنگ کی بہترین تکنیک کو بروئے کار لاتے ہوئے لفٹ کر لیا گیا ہے جس کے بعد یونٹ نمبر 16 نے بجلی کی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے اور اس یونٹ سے پیداہونے والی بجلی نیشنل گرڈ کو مہیا کی جارہی ہے ،آئندہ چند روز میں منصوبے کے باقی دو یونٹ سے بھی بجلی کا پیداوار ی عمل بتدریج شروع کر دیا جائے گا ۔قبل ازیں یونٹ نمبر 16 کا پہلا گیٹ سوموار کو لفٹ کیا جاچکا ہے تربیلا کے آبی ذخیرے میں پانی کی انتہائی کم آمد کے باعث مٹی کی زیادہ مقدار آنے اور پن سٹاک والو میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ڈرافٹ ٹیوب گیٹس میں مٹی جمع ہو گئی اور گیٹس مٹی میں پھنس گئے تھے پراجیکٹ انتظامیہ ، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کی جانب سے بھر پور کوشش اور تکنیکی مہارت کے ساتھ گیٹس کو لفٹ کرنے کے لئے کام کا آغاز کیا گیا واپڈا انجینئرز آج دوسرا گیٹ بھی لفٹ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں دوسرا گیٹ لفٹ ہونے پر واٹر وے سسٹم میں پانی کی بھرائی کی گئی جس کے بعد تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے سے بجلی کی پیداوار شروع کی جاچکی ہے یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈرافٹ ٹیوب گیٹس کی بندش سے قبل تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے سے آزمائشی پیداوار کے دوران 17 کروڑ 70 لاکھ یونٹ بجلی مہیا کی گئی ۔
اٹک سٹی:اللہ کے فضل وکرم سے جنرل الیکشن کی طرح ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے ؛ میجر طاہر صادق
ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 55میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل وکرم سے جنرل الیکشن کی طرح ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے ،ہم نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور آئندہ بھی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری وساری رہے گا ،ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے غورغشتی میں حنیف خان دعویٰ اور جلالیہ میں سیٹھ پرویز کی دعوت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بعد پاکستان میں دوسرے نمبرپرسب سے زیادہ سیٹیں لیں اور پونے چار لاکھ ووٹ حاصل کیے ‘یہ ضلع اٹک کے عوام کا ہم پر بھر پور اعتماد ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اہلیان چھچھ باالخصوص غورغشتی کی عوام کا تہہ دل مشکور ہوں کہ جنہوں نے حالیہ الیکشن میں میرا بھر پور ساتھ دیا ،ایک سوال کے جواب میں میجر طاہر صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں نیا بلدیاتی نظام میں لائے گی انشاء اللہ ضمنی الیکشن کے بعد بلدیات میں بھی ’’گج وج ‘‘ کے کامیابی حاصل کرینگے ۔
حضرو شہرمیں جعلی ادویات ’’ سپورئیس ڈرگز ‘‘ کی بھرما ر ، عطائی انسانی جا نوں سے کھیلنے لگے
حضرو شہرمیں جعلی ادویات ’’ سپورئیس ڈرگز ‘‘ کی بھرما ر ، عطائی انسانی جا نوں سے کھیلنے لگے ،حکو مت کی واضح ہدایا ت کے با و جو د محکمہ صحت خا مو ش تما شائی ، عوام کا کو ئی پر سان حال نہیں تفصیلا ت کے مطابق حکومت کی جانب سے جعلی ادویات کے با رے میں سخت ہدایات کے با و جود حضرو میں ہر طرف جعلی ادویات ’’ سپورئیس ڈرگز ‘‘ کی بھرمار ہے عطائی پیسوں کے لا لچ میں انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اور افسوس کی با ت تو یہ ہے کہ محکمہ صحت کی طرف سے کو ئی سخت ایکشن سا منے نہیں آتا حضرو کے ہر کو نے میں عطائی کھلے عام انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ۔ہر گاؤں کی ہر گلی میں ایک جعلی ڈاکٹر بیٹھا ہوا ہے افسوس کا مقام یہ ہے کہ کا غذات میں صرف نام کی حد تک چیکنگ کی جا تی ہے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں ہو تا آخر اس کھیل کا انجام کیا ہوگا حکومت اس معاملے کو گہرائی سے دیکھے اس وقت صورتحال یہ ہے کہ کو ئی پو چھنے والا نہیں حکو مت کو بھی چا ہیے کہ دوائیوں کو چیک کیے بغیر مارکیٹ میں آنے سے روکے اور اگر کسی بیچ کی کو ئی دوائی نا قص ہو تو میڈیا کے ذریعے اس کی تشہیر کر ے اور کمپنی سے لیکر ڈسٹری بیوٹر اور پرچون فروش تک سب کو پا بند کر ے کہ ممنوعہ بیچ کی دوائی کمپنی ما رکیٹ سے فوراً اٹھا لے اس کے علاوہ میڈیکل سٹوروں کی صورتحال بھی انتہائی ناقص ہے اکثر سٹوروں پر ایئر کنڈیشنڈ نہیں ہو تا جس کی وجہ سے بھی دوائی کی کوالٹی پراثر پڑتا ہے اور یہ بھی محکمہ صحت خصوصاً ڈرگ انسپکٹر صاحبان کی غفلت ہے کہ میڈیکل سٹور پر تمام قوانین پر عمل نہیں کراتے اگر محکمہ صحت کے افسران اور ڈرگ انسپکٹر سختی سے قانون پر عمل کرائیں تو صورتحال بہتر ہو سکتی ہے ۔
شکردرہ (اٹک):محکمہ واپڈا نے ہزاروں بل بھجوا کر عوام کے ہوش اڑا دیئے
وزیر اعظم عمران خان کی پہلی تبدیلی ‘غریب عوام کو جیتے جی مار دیا محکمہ واپڈا نے ہزاروں بل بھجوا کر عوام کے ہوش اڑا دیئے ۔تفصیلات کے مطابق اٹک کے گاؤں شکردرہ سروالہ میں عمران خان کی پہلی تبدیلی کا منہ بولتا ثبوت جس گھر کا ایک ہزار روپے بل آتا تھا ،اس شخص کا تین سے پانچ ہزار روپے بل آنا شروع ہو گیا ہے جو کہ غریب عوام کی پہنچ سے بالا تر ہے ۔بل دیکھتے ہی غریب عوام کی چیخیں نکل گئیں دوسری جانب بجلی مہنگی کر کے رہی سہی کسر نکال دی ہے جس سے علاقہ عوام میں غم و غصہ کا اظہار پایا جاتا ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ غریب عوام کا خیال کرتے ہوئے بلوں کی رقم میں فی الفور کمی کی جائے تاکہ عوام دو وقت کے نوالہ جیسی نعمت سے محروم نہ ہو ۔
اٹک سٹی:راولپنڈی بورڈ کی ناقص پالیسی طلبہ و طالبات کو شدید پریشانی کا سامنا
راولپنڈی بورڈ کی ناقص پالیسی طلبہ و طالبات کو شدید پریشانی کا سامنا ‘2013 ء سے لے کر 2018 ء تک میٹرک ، ایف اے اور ایف ایس سی کی اسناد نہ ملنا ایک معمول بن کر رہ گیا ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں راولپنڈی بورڈ کی ناقص پالیسی کی وجہ سے 2013 ء سے لے کر 2018 ء تک میٹرک ، ایف اے اور ایف ایس سی کی ڈگریاں بروقت نہ ملنے کی وجہ سے طلبہ و طالبات ملازمت کیلئے جب انٹرویو دینے جاتے ہیں تو اصل اسناد کے نہ ہونے کی وجہ سے ملازمت کے مستحق افراد نوکری سے محروم ہو جاتے ہیں اور طلبہ و طالبات کے والدین کی پریشانی کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ جاتی ہے ۔اٹک کے طلبہ و طالبات نے وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزیر تعلیم اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ راولپنڈی بورڈ کا قبلہ درست کرتے ہوئے ان کو حکم صادر کیا جائے کہ وہ طلبہ و طالبات کی اصل اسناد بروقت بھیجی جائیں ۔
غورغشتی کی سیاست میں تبدیلی ،عابد خان اور چیئر مین خالد زمان خالقی کا سیاسی اتحاد
موضع غورغشتی کی سیاست میں تبدیلی،عابد خان اور چیئر مین یوسی غورغشتی خالد زمان خالقی کا سیاسی اتحاد ،آئندہ بلدیاتی انتخابات اور جنرل الیکشن میں ایک ساتھ چلنے کا علان تفصیلات کے مطابق معروف سماجی وسیاسی شخصیت عابد خان نے گزشتہ رات عمانیہ ریسٹورنٹ میں چیئر مین یوسی غورغشتی خالد زمان خالقی اور نومنتخب چیئر مین بلدیہ حضرو نزاکت خان کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیہ کا اہتما م کیا ۔اس موقع پر جنرل کونسلر یوسی غورغشتی لال حسین شاہ ،ملک عنصر ،اختر زمان دادا ،احسن صراف ،میاں محبوب الرحمن ،چیف ایگزیکٹیو حضرو سٹی نیوز حفیظ میر ،صحافی نثار علی خان ،محمد صفدر ،عمران سمیت کثیر تعداد میں دوست احباب نے شرکت کی ،اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے عابد خان نے کہا کہ چیئر مین خالد زمان خالقی میرا بھائی ہے ،انشاء اللہ ہم آئندہ بلدیاتی وجنرل الیکشن میں ایک ساتھ ہوکر چلیں گے ،اگر خالد زمان خالقی نے ایم پی اے کا بھی الیکشن لڑا تو میں اس الیکشن مہم خود چلاونگا اور میری تمام جانی ومالی سپورٹ خالدزمان خالقی کے ساتھ ہو گی ،آج کی دعوت اسی سلسلے کی پہلی کڑی ہے ،آئندہ چند روز تک مزید ایک بڑی دعوت کا اہتمام کیا جائیگا ،چیئر مین غورغشتی خالد زمان خالقی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تو میں عابد خان کا انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے عزت بخشی اور میرے اعزاز میں خوبصورت دعوت کا اہتمام کیا،عابد خان ایک مخلص ،محنتی اور عوام سے محبت کرنے والا انسان ہے ،حالیہ الیکشن میں بھی عابد خان کی کاوشوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہم انشاء اللہ آئندہ اکھٹے ہو کر چلیں گے اور رب نے چاہا تو بہت جلد ہماری محنت رنگ لائے گی ،عابد خان مجھے بھائیوں کی طرح عزیز ہے ،آخر میں عشائیہ کی تقریب کے بعد عابد خان اور چیئر مین خالدزمان خالقی نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال فوٹو سیشن کیا اور اس بات کا عہد کیا کہ انشاء اللہ ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے ۔
ضلع اٹک:بسال ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے نامعلوم شخص جاں بحق ، لاش کو ریلوے اسٹیشن اٹک منتقل کیا گیا
بسال ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے نامعلوم شخص جاں بحق ، لاش کو ریلوے اسٹیشن اٹک منتقل کیا گیا جہاں سے ریسکیو 1122 کے عملہ نے لاش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک پہنچائی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد متوفی کی لاش کو ایدھی ویلفیئر سنٹر اور بلدیہ اٹک کے تعاون سے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو اطلاع ملی تھی کہ کسی نامعلوم شخص کی لاش پلیٹ فارم پر پڑی ہے جاں بحق شخص کے حلیہ سے اس کا ذہنی توازن درست نظر نہیں آ رہا جس مسافر ٹرین سے اس کی ٹکر ہوئی وہ جنڈ سے اٹک آ رہی تھی ۔
ضلع اٹک:پٹرولنگ پولیس اکھوڑی چیک پوسٹ کی کار کردگی ‘ایک ہفتہ کے دوران بغیر کاغذات کے 140موٹر سائیکل بند کردیے
پٹرولنگ پولیس اکھوڑی چیک پوسٹ کی کار کردگی ‘ایک ہفتہ کے دوران بغیر کاغذات کے 140موٹر سائیکل بند کردیے اور گرین ہائی وے مہم کے تحت بیٹ ایریا پوسٹ پر 100کے قریب پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز بھی کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ حسن جمیل حیدر کی خصوصی ہدایت انچارج ضلع اٹک انسپکٹر اقبال کاظمی کی نگرانی میں پٹرولنگ پولیس اکھوڑی کے عملہ نے انچارج راشد اقبال کی معیت میں ایک ہفتے کے دوران 140موٹر سائیکل بند کیے دوران سفر سات افراد کی مددبھی کی محرر چیک پوسٹ اے ایس آئی یاسر نے میڈیا کو مزید بتایا کہ گرین ہائی وے مہم کے تحت بیٹ ایریا پر 10کے قریب پودے لگا کر شجر کاری مہم بھی شروع کر دی ہے۔
اٹک سٹی:محکمہ بہبودی آبادی اٹک کے کنٹریکٹ ملازمین تین ماہ سے تنخواہ سے محروم
محکمہ بہبودی آبادی اٹک کے کنٹریکٹ ملازمین تین ماہ سے تنخواہ سے محروم ‘ضلع اٹک میں پی ایم یو کے تحت اے ڈی پی سکیم کے 29 نئے فلاحی مراکز کے 144 مرد و خواتین ملازمین گزشتہ تین سال سے کام کر رہے ہیں مگر اب ان کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی جارہی ہے اور 3 ماہ سے تنخواہیں بھی بند ہیں ۔متاثرہ ملازمین نے بتایا ہے کہ ان میں سے اکثریت کے گھر وں میں چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں بچوں کی فیس ، کتابیں ، کاپیاں نہ لے کر دے سکنے کی وجہ سے اسکولوں سے نکالا جا رہا ہے حالت یہ ہے کہ اب ان کے پاس ڈیوٹی کے مقامات پر آنے جانے کے لیے کرایہ تک نہیں ہوتا ملازمین نے حکومت پنجاب سے فی الفور کنٹریکٹ میں توسیع ، مستقلی ، تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر محکموں کی طرح سکیل 5 کی بجائے سکیل 11 دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔
اٹک سٹی:سجاد حسین سرمد کے خاکوں کا مجموعہ’’نشاط سرمدی‘‘ شائع ہو گیا
سجاد حسین سرمد کے خاکوں کا مجموعہ’’نشاط سرمدی‘‘ شائع ہو گیا ہے ،112 صفحات پر مشتمل اس مجموعہ کا دیباچہ پروفیسر محمد انور جلال ، بیک ٹائٹل ڈاکٹر مرزا حامد بیگ، جبکہ فلیپ احمد علی ثاقب نے لکھا ہے ۔کتاب میں نو عدد خاکے شامل اشاعت کیے گئے ہیں جن میں مصنف نے بھاگ بھری کے نام سے اپنی دادی اماں پر نمائندہ خاکہ تحریر کیا ہے ‘سجاد حسین سرمد کی یہ پہلی مطبوعہ کتاب ہے جبکہ نغمہ سرمدی ، ضلع اٹک کی ادبی بیٹھکیں، مباحث عروض اور جمال سرمدی کے نام سے دیگر کتابیں زیر ترتیب ہیں ۔
ہفتہ میں 2 دن عدالت لگانے والے ایڈیشنل کمشنر کا اٹک دیر سے آنے پر سائلین کو انتظار میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑرہا ہے؛سروے رپورٹ
جوڈیشل کمپلیکس میں ہفتہ میں 2 دن عدالت لگانے والے ایڈیشنل کمشنر ریونیو راولپنڈی کے اٹک دیر سے آنے پر مقدمات کے سائلین کو ان کے انتظار میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے، ہر عمر کے سائلین موجود ہوتے ہیں جن کیلئے وہاں بیٹھنے کی بھی کوئی جگہ میسر نہیں ان سائلین کو مقدمات کی پیروی کے لیے نقول کی ضرورت پڑتی ہے ۔پہلے وہ نقل درخواست ایڈیشنل کمشنر ریوینو راولپنڈی سے منظور کراتے ہیں پھر ریکارڈ کیپر مطلوبہ ریکارڈ کی نقول کراکر سائل کو دیتا ہے اور پھر نقول راولپنڈی سے جاری ہوتی ہیں یعنی اس سے لوگوں پر مالی بوجھ بڑھ جاتا ہے جو ظلم کے مترادف ہے اگر موصوف ایڈیشنل کمشنر ہفتہ میں 2 دن اٹک میں عدالت لگا کر لوگوں کی ریونیو اپیلیں سن کر انصاف دینے پر مامور ہے تو اٹک ہی میں تمام تر نقول اور دیگر کاروائی کر کے عام شہریوں کے ہزاروں روپے کی بچت اور قیمتی وقت کا ضیاع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے عوامی ، سیاسی اور سماجی حلقوں نے وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ، رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق ، وزیر مال پنجاب کرنل ملک محمد انور خان اور کمشنر راولپنڈی سمیت دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ان مسائل پر توجہ دی جائے تاکہ ان ک مشکلات کم ہو سکیں ۔
اٹک سٹی:ڈاکٹرز مریضوں کا علاج عبادت سمجھ کر کریں تو دنیا اور آخرت میں صلہ پائیں گے؛یاور بخاری (ایم پی اے)
ایم پی اے یاور بخاری نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز مریضوں کا علاج عبادت سمجھ کر کریں تو دنیا اور آخرت میں صلہ پائیں گے، موجودہ حکومت میں سب سے زیادہ محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے شعبۂ میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے ،مجھے ایم پی اے سمجھ کر بات نہ کریں بلکہ میرا کام میرے قائد عمران خان تک اس حوالہ تک پہنچنا چاہئے کہ ہم بلاتقریق عوام کی خدمت کر رہے ہیں ۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسفند یار شہیدہسپتال اٹک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ایم پی اے نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ اٹک ڈاکٹر عبدالجبار کے آفس میں دیگر ڈاکٹروں جن میں میڈیکل ، سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اعجاز ، ڈاکٹرملک عبادت خان، ڈاکٹر آصف نیازی ، سابق ایم ایس ڈاکٹر سلطان موجود تھے ۔اس موقع پر سی ای او ڈاکٹر عبدالجبار نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی ادویات اور کچھ مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر ایم پی اے نے کہا کہ مجھے ہسپتال میں ادویات کی فراہمی ، ایمرجنسی ، مریضوں کیلئے داخلے کی سہولیات ، ہیپاٹائیٹس سے متعلق ادارے کی کارکردگی ، گردے صاف کرنے کی مشین، الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے مشین سے متعلق تحریر ی طور پر دیں تا کہ میں صوبائی وزیر برائے صحت یاسمین راشد کو بریف کر سکوں انہوں نے کہا کہ میرے حلقے یا اس کے علاوہ دیگر حلقوں میں بی ایچ یو اور آر ایچ سی کو فراہم کرنے والی طبی سہولتوں میں جو رکاوٹ آ رہی ہے جس کی اہم وجہ ماضی کی حکومت میں ان دور دراز علاقوں کے غریبوں تک طبی سہولیات کو فراہم کرنا تھا لیکن پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی تیزین و آرائش پر کروڑوں روپے خرچ کیے پنجاب کے ہسپتالوں کی ادویات کی ڈیمانڈ کے بارے میں اپنے صوابدید پر غیر ضروری ادویات بھی بھاری مقدار میں فراہم کیں جو کہ اپنی زائد المیعاد کی وجہ سے ناکارہ ہو چکی ہیں اس کی لاگت لاکھوں روپے میں ہیں سید یاور بخاری نے چار گھنٹے تک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک کا دور کیا ڈاکٹروں کی تجاویز ، عوام کی شکایات ہسپتال کی اہم ضروریات کے بارے میں بریفنگ حاصل کرتے رہے انہوں نے کہا کہ میں انشاء اللہ پہلی فرصت میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کر کے ان مسائل کو سامنے رکھوں گا ۔
اٹک سٹی:سماعت و گویائی سے محروم طلباء و طالبات کے سکول میں متعلقہ بچوں میں مفت یونیفارم پیکیج تقسیم کئے گئے
سماعت و گویائی سے محروم طلباء و طالبات کے سکول میں متعلقہ بچوں میں مفت یونیفارم پیکیج تقسیم کئے گئے ،تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے یاو بخاری تھے ۔تقریب کے آغاز میں سکول کی پر نسپل نجمہ شاہین نے مہمان خصوصی کو سکول کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور مسائل سے آگاہ کیا ۔مہمان خصوصی نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سکول کو بہت جلد اپ گریڈ کر دیا جائے گا اس کے علاوہ اسی سکول کو بہت جلد کالج کا درجہ بھی دیا جائے گا اور اس کے لیے کاوشیں شروع کر دیں گئیں ہیں سکول کو دو بسیں بھی فراہم کی جائیں گی خصوصی بچے ہمارا سرمایہ ہیں اور حکومت پنجاب ان بچوں کی فلاح وبہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے سماعت و گویائی سے محروم طلباء و طالبات کے سکول کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں کو ئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا بعد ازاں سکول کے طلباء و طالبات کے والدین میں یونیفارم بھی تقسیم کئے گئے سکول کی پر نسپل نجمہ شاہین نے مہمان خصوصی کو سکول کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کر ایا ۔
اٹک سٹی:محکمہ داخلہ حکو مت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ اٹک نے ضلعی امن کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے
محکمہ داخلہ حکو مت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ اٹک نے ضلعی امن کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر اٹک کمیٹی کے کنوینیر ہوں گے دیگر ممبران میں تما م ممبران صوبائی اسمبلی،چیئرپرسن ضلع کو نسل اٹک،تما م میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمین،ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسراٹک،ڈی او سپیشل برانچ اٹک،ڈی او سی ٹی ڈی اٹک،سید خادم حسین شاہ اٹک،مولانا مفتی امیر زمان اٹک،مولانا شیر زمان اٹک،مولانا شیر باز خان اٹک،مولانا غلام محمد صدیقی اٹک،مولانا محمود الحسن توحیدی حضرو،اظہر محمود حضرو،ایاز احمد صدیقی حسن ابدال،مولانا منصور احمد حسن ابدال،محمد صفدر حسرت فتح جنگ،مولانا عبدالمالک پنڈی گھیب،مسرت عباس پنڈی گھیب،مولانا سید محسن رضا پنڈی گھیب،عطاء المصطفیٰ جمیل پنڈی گھیب،مولانا عارف حسین واحدی جنڈ،سردار واجد علی خان جنڈ،پیر سعادت علی شاہ جنڈ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)اٹک،تمام اسسٹنٹ کمشنرز،صدر انجمن تاجران اور ضلعی انفارمیشن آفیسر اٹک شامل ہیں۔
اٹک سٹی:محکمہ داخلہ حکو مت پنجاب نے میٹر ک کے سپلیمنٹری کے امتحانات 2018 پر دفعہ 144 نافذ کر دی
محکمہ داخلہ حکو مت پنجاب نے میٹر ک کے سپلیمنٹری کے امتحانات 2018 پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت تمام غیر متعلقہ افراد کا امتحانی مر کز کے سو گز کی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔امتحانی مر کز کی حدود میں کسی بھی قسم کے مظاہرے پر پابندی ہو گی کوئی بھی شخص ایسا مواد اپنے ساتھ امتحانی مرکز کی حدود میں نہیں لاسکتا جو طلباء وطالبات کی کسی غیر قانونی طریقے سے مدد کرے اور نہ ہی کو ئی غیر قانونی اقدام کر سکتا ہے پابندی کا یہ حکم فوری طور پر نافذالعمل ہو کر چار اکتوبر تک مؤثر رہے گا ۔
اٹک سٹی:علامہ اقبا ل اوپن یوینورسٹی سمسٹر بہار 2018 کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح کے داخلوں میں بیس دن کی توسیع کر دی گئی
ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یوینورسٹی (اٹک ریجن) کے بیان کے مطابق علامہ اقبا ل اوپن یوینورسٹی سمسٹر بہار 2018 کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح کے داخلے جنکے داخلہ فارم جمع کر انے کی آخری تاریخ 5 ستمبر مقرر تھی اب نئے شیڈول کے مطابق بغیر لیٹ فیس داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 20 دن کی توسیع کردی گئی ہے اب داخلہ فارم نارمل فیس کے ساتھ 25 ستمبر 2018 تک جاری طلبہ اور نئے طلبہ بنک کی مقرر شاخوں میں فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں جبکہ میرٹ بیسڈپروگرام کے داخلہ فارم متعلقہ شعبہ جات میں جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی 25 ستمبر مقررہے داخلہ فارم ریجنل آفس دارسلام کالونی اٹک اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز اٹک اور تمام تحصیلوں میں دستیاب ہیں برائے تفصیلات www.aiou.edu.pk فون نمبر 0572-610610 پر رابطہ کریں ۔
ضلع اٹک کے نواحی دیہات ماڑی گاؤں میں ٹرین کی زد میں آنے و الابچہ جاں بحق
اٹک کے نواحی دیہات ماڑی گاؤں میں ٹرین کی زد میں آنے و الابچہ جاں بحق ،تفصیلات کے مطابق اٹک کے نواحی دیہات ماڑی گاؤں کے قریب 4سالہ محمدعمرولدزیبی اللہ ریلوے پٹڑ ی پرکھیل رہاتھاکہ اچانک تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگیا اور بچہ بھاگ کرپٹڑی کراس کرتے ہوئے ٹرین سے ٹکراگیا،اطلاع ملنے پرریسکیو1122 کی ایمبولینس فوراََ موقع پر پہنچ گئی،ریسکیو1122نے بچے کوشدیدزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیالیکن وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا،اہل علاقہ کاآبادی کے علاقوں میں ٹرینوں کی تیزرفتاری پرشدیداحتجاج،آبادی کے علاقوں میں ٹرینوں کی تیزرفتاری سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں،وزیرریلوے شیخ رشید احمد آبادی کے علاقوں میں ٹرینوں کی رفتار کم کرنے کے حکامات فوری جاری کریں۔
اٹک سٹی:14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے 37 حلقوں میں ہونیوالے انتخابات میں سے 35 حلقوں کے ٹکٹوں کی تقسیم ہوگئی
14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں وزیر اعظم عمران خان اور ان کی مقرر کردہ ٹیم ملک بھر میں 37 حلقوں میں ہونے والے انتخابات میں سے 35 حلقوں میں تقریباً ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ کر چکی ہے تاہم اٹک سے قومی اسمبلی کی دونوں اور پنجاب اسمبلی کی ایک نشست سے بیک وقت کامیاب ہونے والے میجر طاہر صادق جنہوں نے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کی 2 نشستیں چھوڑیں ،ان دونوں نشستوں پر اپنے فیصلوں میں یو ٹرن کرنے والی تحریک انصاف کی قیادت 3 حلقوں سے کامیاب ہونے والے اور اٹک کے سب سے بڑے سیاسی گروپ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق سے مشاورت کی بجائے ان سے تعلقات میں کشیدگی کے سبب میجر طاہر صادق کے مقرر کردہ امیدوار کی بجائے کسی امپورٹڈ یا کمزور ترین امیدوار کو سامنے لا کر قیام پاکستان سے لے کر آج تک مسلم لیگ کے گڑھ اٹک سے مسلم لیگ ( ن ) کے امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی کی راہ ہموار کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں اور یہ جواز دیا جا رہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں نشست چھوڑنے والے کے خاندان سے کسی کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا اور فیصلوں میں یو ٹرن کرنے والی قیادت ٹیکسلا کے حلقہ این اے 63 سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کامیاب ہوئے تھے جس کو انہوں نے چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ‘وہاں سے غلام سرور خان اپنے بیٹے کو الیکشن لڑوانا چاہتے ہیں ۔ سرور خان کے بھائی اور بیٹا دونوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں ، لاہور کی نشست حلقہ این اے 131 سے پنجاب کے وزیر بلدیات اور سینئر وزیر عبد العلیم خان کی اہلیہ کرن علی ٹکٹ کی دوڑ میں سب سے نمایاں ہیں ، حلقہ این اے 60 راولپنڈی سے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ رشید شفیق کو چند روز قبل تحریک انصاف کا ٹکٹ دینے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں ، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی خالی کردہ صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر ان کے بیٹے اور بھائی نے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں اور پارٹی ٹکٹ کے خواہاں ہیں ، کے پی کے سے جن پی ٹی آئی رہنماؤں کے بھائی ٹکٹ کے حصول کی دوڑ میں ہیں ان میں قومی اسمبلی کے نو منتخب سپیکر اسد قیصر ، گورنر کے پی کے شاہ فرمان ، ڈیرہ اسماعیل خان سے علی امین گنڈہ پور اور وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان شامل ہیں ، مسئلہ صرف اٹک سے ہے اور میجرطاہرصادق کے نام سے چند منافقین و حاسدین کو ہے نظریاتی یا موروثی سیاست کی منطق سے اس معاملے کا دور دور تک کوئی واسطہ نہیں اس قسم کے لولی پاپ دے کر ووٹرز کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا ضلع اٹک کی عوام میجر طاہر صادق کو اگلے 5 سال کا ایک بھاری مینڈیٹ دے چکی ہے اور میرٹ صرف انہی کا بنتا ہے جن لوگوں نے اپنی نشستیں میجرطاہر صادق کی بیساکھی سے جیتیں انہیں بھی اپنی سیاسی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی ٹکٹوں کی لابنگ کا حصہ بننا چاہیے تھا اگر ایسے شخص کو حلقہ این اے 56 کے ٹکٹ کا مختار بنایا گیا جس کا نہ تو اس حلقہ سے کوئی واسطہ ہے اور جو اپنی یونین کونسل سے پارٹی کو نہیں جتوا سکا تو الیکشن نتائج بدنیتی پر مبنی فیصلوں کا عکاس ہی ہوں گے ۔
اٹک سٹی:یوم دفاع کے حوالہ سے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب مغل اعظم لان میں تقریب منعقد کی گئی
یوم دفاع کے حوالہ سے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں نجی سطح پر منعقد ہونے والی واحد تقریب مغل اعظم لان میں تقریب منعقد کی گئی ،تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ آرٹلری سنٹر بریگیڈیئر خالد بیگ اور صدارت تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کی تقریب میں شہید ڈی ایس پی شوکت شاہ کی والدہ ، اہلیہ اور بیٹی نے خصوصی شرکت کی ۔تقریب کے آرگنائزر شیخ عامر مجید نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور مغل اعظم کی وسیع و عریض عمارت کو یوم دفاع کے حوالہ سے خوبصورت قمقمیں اور لائٹیں لگا کر خاص اہتمام کیا گیا تھا جبکہ شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مٹی کے دیئے اور موم بتیاں رکھی گئیں تھیں جنہیں مہمان خصوصی ، صدر محفل اور دیگر شرکاء محفل نے جلا کر شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا دیواروں پر افواج پاکستان ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کی تصاویر آویزاں کی گئی تھیں جبکہ شہداء کیلئے آئی ایس پی آر کے خصوصی پروگرام بھی ملٹی میڈیا کے ذریعے شرکائے محفل کو دکھائے گئے تقریب میں ضلع بھر سے شہداء کے ورثاء اور شہریوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر کمانڈنٹ آرٹلری سنٹر بریگیڈیئر خالد بیگ نے تقریب میں آئے ہوئے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور شہداء کے ورثاء ہمارے لیے بہت قابل احترام ہیں ہمارے ملک کے ان شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی ملک پاکستان میں شہداء کا خون اور قربانیاں شامل ہیں صدر محفل رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے قرآن حکیم کا واضح حکم ہے کہ شہید کبھی نہیں مرتا اور وہ ہمیشہ کیلئے امر ہو جاتا ہے شہداء کی ملک و قوم کیلئے قربانیوں کا صلہ ہے کہ آج ہم سکھ اور چین کی زندگی جی رہے ہیں تقریب کے آغاز میں شہداء کی یاد میں موم بتیاں جلائی گئیں اور پھول رکھے گئے اور آخر میں بریگیڈیئر خالد بیگ اور رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے شہداء کے بچوں کے ساتھ تصاویر بنائیں شہداء اور ملک پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔
اٹک سٹی:پاکستان میں آرٹلری کے سب سے بڑے مرکز آرٹلری سنٹر اٹک کے کمانڈنٹ بریگیڈئیر خالد بیگ نے چھ ستمبر کو مصروف دن گزارا
یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے پاکستان میں آرٹلری کے سب سے بڑے مرکز آرٹلری سنٹر اٹک کے کمانڈنٹ بریگیڈئیر خالد بیگ نے انتہائی مصروف دن گزارا ،انہوں نے سانحہ بڈھ بیڑ پشاور کے شہید کیپٹن اسفندیاربخاری شہیدکے مزار پرحاضری دی ، شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورسلامی پیش کی ۔شہیدکیپٹن اسفندیاربخاری کے والد ڈاکٹر فیاض بخاری کے علاوہ اعلیٰ سول و فوجی حکام ، معززین علاقہ بھی موجود تھے ،شہید کے والد اورکمانڈنٹ آرٹلری سنٹر اٹک بریگیڈئیر خالد بیگ نے شہیدکے مزار پر فاتح خوانی بھی کی ،بعدازاں انہوں نے شہید ڈی ایس پی شوکت شاہ کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور انہوں نے شہید ڈی ایس پی کی والدہ کو سیلوٹ پیش کیا اور کہا کہ پاک آرمی تمام شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے ۔ڈی ایس پی شوکت شاہ 16 اگست 2015 کو شادی خان میں دہشتگردی کا بنے تھے ،اس موقع پر ڈی پی او اٹک حسن اسد علوی بھی موجود تھے بعدازاں یوم دفاع کے حوالہ سے 1965 کے شہدا ء کو خراج تحسین پیش کرنے کے سلسلہ میں آرٹلری سنٹر کے کرنل انتصاب نے عطا محمد حیدری شہید کے گھر آرمی پبلک سکول کے طلباء کے ہمراہ حاضری دی ، شہید کے اہل خانہ سے فاتح خوانی کی اور شہید کی ملک و قوم کیلئے جان کی قربانی دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ، اسی طرح جنڈ کے نڈر سبوت اور جھنگ میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں 12 جنوری 2008 کو شہید ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجر سرفراز خان شہید کے مزار پر رینجرز کے دستے نے حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور بعدازاں انہوں نے نائیک راج علی شہید کی قبر پہ پھول چڑھائی ، اس موقع پر شہید کے والد اور بھائی بھی موجود تھے شہید کے والد کو رینجرز کے دستے نے ان کے بیٹے کو بہادری اور دلیری کیساتھ شہادت کے رتبے پہ فائز ہونے پہ مبارک باد دی شہید سرفراز خان کے والد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے اور ملک و قوم کی خاطر اسکے دوسرے بیٹے بھی حاضر ہیں اس موقع پر تمام شہداء کے بلند درجات اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے بھی دعا کی گئی ۔
اٹک سٹی:مرزا عبدالرحمن کے بیٹے عمران رحیم مرزا کی شادی خانہ آبادی مہوش انصاری سے باخیرو خوبی سر انجام پا گئی
بانی صدر و گروپ لیڈر ایوان صدر و تجارت اٹک و سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی مرزا عبدالرحمن کے بیٹے سابق صدر ایوان صدر و تجارت اٹک ڈاکٹر ارسلان مرزا کے بھائی عمران رحیم مرزا کی شادی خانہ آبادی اٹک میں تعینات سول جج مہوش انصاری جو راولپنڈی کے معروف ماہر تعلیم طارق محمود انصاری اور غزالہ شیریں ایڈووکیٹ کی صاحبزادی ہیں‘ سے باخیرو خوبی سر انجام پا گئی ۔دعوت ولیمہ میں مشیر وزیر اعظم ملک امین اسلم ، سینٹ آف پاکستان کے ممبران سینیٹر دلاور حسین ، سینیٹر رانا مقبول ، سینیٹر حاجی غلام علی ، سینیٹر عبدالرزاق خان ، سینیٹر طلحہ محمود ، سابق وفاقی وزراء انجم نثار ، حاجی فضل الہٰی ، چیئرمین ایف پی سی سی آئی ملک افتخار احمد ، نائب صدر ایف پی سی سی آئی کریم عزیز ، صدر ایوان صدر تجارت اسلام آباد شیخ وحید ، رہنما تحریک انصاف میجر گروپ کونسلر حاجی محمد اکرم خان ، بانی صدر و گروپ لیڈر اتحاد گروپ ایوان صدر صنعت و تجارت اسلام آباد خالد جاوید ، چیئرمین ڈی واٹسن گروپ ظفر بختاوری ، سابق صدر ایف پی سی سی آئی راؤف عالم ، چیئرمین کیپیٹل آفس ایف پی سی سی آئی اسلام آباد ملک سہیل ، صدر ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی زاہد لطیف ، بانی گروپ لیڈر ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی سہیل الطاف ، سابق صدر ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی اسد مشہدی ، سابق صدر ایوان صنعت و تجارت اسلام آباد ملک عامر اقبال ، سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی عامر ، صدر صنعت و تجارت سرگودھا فضل الرحمن ، بانی صدر و گروپ لیڈر ایوان صنعت و تجارت چکوال قاضی اکبر ، گروپ چیئرمین سمال چیمبر اسلام آباد سجاد سرور ، نائب صدر ایف پی سی سی آئی سیدہ بانو ، چیئرمین اسٹاک ایکسچینج عبدالکریم ڈھیڈی ، سابق سرپرست اعلیٰ ایف پی سی سی آئی ، گروپ لیڈر چیئرمین مسلم کمرشل بینک ایس ایم منیر ، ممبر پنجاب بار کونسل سید عظمت علی بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ رائے محمد نواز کھرل ، سابق ایم پی اے اعجاز بخاری ، سابق صدر ایوان صنعت و تجارت اٹک شیخ عارف رفیق ، سابق وزیر مملکت سلیم حیدر ،وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، جنرل سیکرٹری سید قمر الدین سمیت ملک بھر سے اعلیٰ سول و فوجی حکام ، تجارتی اداروں کے سربراہان ، مختلف تجارتی تنظیموں کے موجودہ اور سابق عہدیداران کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی دعوت ولیمہ میں چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور اسلام آباد کی اہم شخصیات کی شرکت نے دعوت ولیمہ کو چار چاند لگا دیئے ۔
اٹک سٹی:آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا اتحا د گروپ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر ایپکا نور محمد اعوان منعقد ہوا
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا اتحا د گروپ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر ایپکا نور محمد اعوان منعقد ہوا جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ زاہد حسین ، نجب اقبال ، محمد عجائب ، غلام مصطفی ، بلال حسین ، محمد فیاض ، سیکرٹری اطلاعات ایپکا طاہر محمود مودی ، شریف ، خالد محمود ، عبدالستار ، افتخار احمد بھٹی ، ابو بکر اور تما م محکمہ جات کے کلرکس نے بھرپور شرکت کی ،ہنگامی اجلاس میں سینئر نائب صدر ایپکا میاں طارق محمود اعوان ، شعبۂ خواتین کی صدر شمیم ملک ، اشرف علی اور شوکت شاہ کو گریڈ 17 میں ترقی ملنے پر تمام عہدیداروں نے مبارک باد پیش کی اجلاس میں میونسپل کمیٹی حسن ابدال کے ملازمین کو عید قربان پر ایڈوانس دی جانے والی تنخواہ ابھی تک نہیں دی جا رہی ہے جس کی وجہ سے غریب ملازمین کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہیں ایپکا شاہینوں نے حکومت پنجا ب سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلہ کا سختی سے نوٹس لیں اور میں شامل بنک آف پنجاب اٹک ، حسن ابدال کی وجہ سے یہ ظلم حسن ابدال کے ملازمین کے ساتھ ہو رہا ہے آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن اتحاد گروپ اپنے ملازمین کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ چلے گا اگر میونسپل کمیٹی حسن ابدال کے ملازمین کا مسئلہ حل نہ کیا گیا ان کو بروقت تنخواہ نہ دی گئی تو پھر ضلع اٹک میں بھر پور احتجاج کیا جائے گا اور اس کا دائرہ پورے پنجاب میں پھیلا دیا جائے گا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا ہم چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حسن ابدال اور چیئرمین میونسپل کمیٹی حسن ابدال سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملازمین کے مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی لیں اجلاس میں گزشتہ دنوں نا م نہاد ایپکا کی ڈمی تنظیم نے ایپکا پنجاب کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈیلی ویجز ملازم کو ایپکا کا عہدیدار نامزد کیا ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ڈیلی ویجز ملازمین کا نوٹیفیکیشن فی الفور کینسل کریں آخر میں مادر وطن اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ترقی و سلامتی کے لئے اجتماعی دعا کی گئی ۔
















Comments
Post a Comment