Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hazro City. +92 300 549 8751
Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hazro City. +92 300 549 8751 اٹک سٹی:عید الاضحی کے انتظامات کاجائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا عید الاضحی کے انتطامات کاجائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اٹک عمران قریشی نے کی،اجلاس میں اے ڈی سی آر سلیم خالد،اے ڈی سی جی طارق خان نیازی، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں عید الاضحی کے موقع پر کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک عمران قریشی نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر ضلعی اور تحصیل انتظامیہ نے خصوصی انتظامات کیے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے اجتماعات کے لیے بھر پور سیکورٹی فراہم کی جائے گی ،اس کے علاوہ اجتماعات میں شریک ہو نے والے افراد کو بھی مکمل سہولیات اور دیگر میو نسپل سروسز مہیا کی جائیں گی،ضلع بھر میں جانورں کی آلائشیں صاف کر نے کے لیے ضلع بھر کی میونسپل کارپوریشنوں کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جو اپنی تحصیلو ں میں صفائی کے انتظامات ک...