Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hazro City. +92 300 549 8751

اٹک سٹی:عید الاضحی کے انتظامات کاجائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا عید الاضحی کے انتطامات کاجائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اٹک عمران قریشی نے کی،اجلاس میں اے ڈی سی آر سلیم خالد،اے ڈی سی جی طارق خان نیازی، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں عید الاضحی کے موقع پر کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک عمران قریشی نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر ضلعی اور تحصیل انتظامیہ نے خصوصی انتظامات کیے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے اجتماعات کے لیے بھر پور سیکورٹی فراہم کی جائے گی ،اس کے علاوہ اجتماعات میں شریک ہو نے والے افراد کو بھی مکمل سہولیات اور دیگر میو نسپل سروسز مہیا کی جائیں گی،ضلع بھر میں جانورں کی آلائشیں صاف کر نے کے لیے ضلع بھر کی میونسپل کارپوریشنوں کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جو اپنی تحصیلو ں میں صفائی کے انتظامات کی نگرانی کریں گی، ڈپٹی کمشنر اٹک عمران قریشی نے کہا کہ مویشیوں کی فروخت کے لیے ضلع بھر میں سیل پوائنٹس تشکیل دئیے گئے ہیں جہاں پر جانوروں کی فروخت پر کو ئی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا،اس کے علاوہ عید کے موقع پر کانگو وائرس کے تدارک کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں،عید الاضحی کے موقع پر مؤ ثر نگرانی کے لیے ضلعی اور تحصیل سطح پر کنٹرول رومز قائم کیے جائیں گے،قربانی کی کھالیں بغیراجازت اکٹھی نہیں کی جائیں گی ،اجلاس میں ضلع بھر کی میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران نے اپنی تحصیلوں میں عید الاضحی کے موقع پر کیے جانے والے اقدامات کے متعلق تفصیلی بر یفنگ دی ہے ۔
اٹک سٹی: ڈسٹرکٹ کچہری اٹک میں 50 اور 100 روپے والے اسٹامپ پیپر نایاب ہو گئے ، سائلان کو شدید مشکلات کا سامناڈسٹرکٹ کچہری اٹک میں 50 اور 100 روپے والے اسٹامپ پیپر نایاب ہو گئے ، سائلان کو شدید مشکلات کا سامنا‘ بچوں کا نیا تعلیمی سال شروع ہونے پر کالجز ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ مانگتے ہیں جس پر 50 روپے کا بیان حلفی لگتا ہے لیکن ڈسٹرکٹ کورٹس اٹک میں 200 روپے سے کم مالیت کا اسٹامپ پیپر کسی بھی اسٹامپ فروش سے دستیاب نہ ہے۔ اسٹامپ فروش 200 روپے والا اسٹامپ 250 روپے سے لے کر ساڑھے تین سو روپے میں فروخت کر رہے ہیں معززین اور طلباء نے ضلعی انتظامیہ سے فوری طورپر نوٹس لینے اور 200 روپے مالیت سے کم اسٹامپ جاری کرنے کا مطالبہ کیا تفصیلات کے مطابق اٹک کچہری میں اسٹامپ فروشوں کے پاس 200 روپے سے کم مالیت کے اسٹامپ پیپر دستیاب نہ ہیں ،جس کی وجہ سے حالیہ نیا تعلیمی سال شروع ہونے پر طلباء و طالبات کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ محکمہ پولیس میں کانسٹیبلان کی بھرتی کے لئے بھی بیان حلفی لف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے لیکن اٹک کچہری میں اسٹامپ پیپر نہ ہونے کی وجہ سے بھرتی کے لئے آنے والے نوجوانوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے بھرتی ہونے سے پہلے وہ بیان حلفی لینے کے لئے پورا دن کچہری کے چکر لگا تے رہتے ہیں اور دوردرا ز سے آنے والے طلباء و طالبات کو بھی سخت پریشانی کا سامنا کرناپڑرہا ہے طلباء و طالبات اور نئے بھرتی ہونے والے کانسٹیبلان نے ڈپٹی کمشنر اور ایوان بالا سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
حضروسٹی:مرکزی سیرت کمیٹی تحصیل حضرو کے زیر اہتمام 71 ویں جشن آزادی کی تقریب اور پرچم کشائی کی گئیمرکزی سیرت کمیٹی تحصیل حضرو کے زیر اہتمام 71 ویں جشن آزادی کی تقریب اور پرچم کشائی کی گئی ،جامعہ عربیہ اشاعت القرآن حضرو میں جس میں علاقہ چھچھ کے دینی مدارس کے طلباء اور علماء کرام نے شرکت کی ۔تقریب سے شیخ الحدیث مولانا امتیاز خان اور شیخ الحدیث قاری چن محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بنانے میں علماء نے بہت قربانیاں دی ہیں 14 اگست کے دن کو ایک عظیم دن سمجھ کر اس پر اللہ کا شکر ادا کریں اور جشن آزادی کے موقع پر تمام شہری اس بات کا عہد کریں کہ ہم سب مل کر ملک کو ترقی و خوشحالی کی طرف لے جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور سے خاتمہ کیا جائے ۔ اس موقع پر مولانا زبیر ، مولانا رضوان ، مولانا حسین احمد مدنی ، مولانا حفیظ الرحمن نے بھی خطاب کیا ،تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں طلباء ، علماء کرام نے شرکت کی تقریب کے آخر میں شہدأ پاکستان کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا اور پاکستان کی امن و سلامتی اور پاک فوج کی خوشحالی کیلئے دعائیں بھی کرائی گئیں ۔
اٹک سٹی: ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے دنیا کے امن کو تباہی کی طرف لے جانے کی سازش ہے؛قاری طارق محمودوقاری محمد اسماعیلپاکستان ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے ‘مشکل وقت میں وطن عزیز کے دفاع کے لیے تن من دھن قربان کر دیں گے ،آج پوری دنیا میں اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کو اشتعال دلانے کے لیے پیغمبر اسلام کی توہین پر اُتر آئیں ہیں ۔ مسلم حکمرانوں کو چاہیے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے رکوانے کے لیے او آئی سی کا اجلاس بلا کر مسلم ممالک نبیؐ کی ناموس کے لیے ایک آواز بن جائیں ۔ان خیالات کا اظہار قاری طارق محمود ، قاری محمد اسماعیل، قاری بن یامین اور دیگر علمائے کرام نے مدرسہ جامعہ عبداللہ ابن زبیر پیپلز کالونی اٹک شہر میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا تقریب میں قرب و جوار کے دینی مدارس کے طلباء اور علمائے کرام کی کثیر تعداد موجود تھی علمائے کرام نے کہا کہ جس طرح اسلام پر اپنی جان دینا ہم سعادت سمجھتے ہیں اسی طرح کلمے کے نام پر حاصل ہونے والے اس ملک کی خاطر بھی اپنا سب کچھ قربان کرنا ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں مقررین نے کہا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے دنیا کے امن کو تباہی کی طرف لے جانے کی سازش ہے اس لیے مسلم حکمرانوں کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ہالینڈ حکومت پر یہ واضح کرنا چاہیے کہ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے مگر وہ اپنے نبی کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا لہذا ہالینڈ کی حکومت ایسے مقابلے کرانے سے باز رہے ۔
اٹک سٹی:واپڈ ااٹک کینٹ کی پھر تیاں ‘مٹھی گرم ہوئے بغیر ڈیمانڈ نوٹس لینا محال ہو گیاواپڈ ااٹک کینٹ کی پھر تیاں ‘مٹھی گرم ہوئے بغیر ڈیمانڈ نوٹس لینا محال ہو گیا ،اہلیان علاقہ مذکورہ کلرک کے خلاف شکایت لے کر ایکسین آفس پہنچ گئے ۔کرپٹ کلرک کو تبدیل کرنے جبکہ علاقے میں تعینات واپڈا کے دیگر کرپٹ اہلکاروں کو بھی ہٹانے کا مطالبہ ‘تفصیلات کے مطابق یونین کونسل بولیانوا ل کے گاؤں دورداد کے کونسلر طاہر محمود سماجی شخصیت ماسٹر نصیر احمد نے ایکسین آفس واپڈا اٹک میں تحریری درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گاؤں کے پانچ افرادنے اپنے گھروں میں میٹر لگانے کے لیے فائلیں مکمل کر کے واپڈا اٹک کینٹ میں ایس ڈی او کے آفس میں کلرک کے پاس جمع کرائیں اور ان فائلوں کے سرکاری فیس بینک میں جمع کرانے کے بعد واپڈا اہلکاروں کو رشوت نہ دینے پر انہوں نے ٹال مٹول سے کام لیا وہ کام جو تین چار دنوں میں ہوتا ہے ۔ایک ماہ گزرنے پر بھی کرپٹ اہلکاروں نے ڈیمانڈ نوٹس جاری نہیں کیے اس لیے انصاف کے حصول کے لیے آج ہم ایکسین آفس اٹک آئے ہیں ہم نے بھی تہیہ کر لیا ہے کہ جس طرح مرکز اور صوبے میں تبدیلی آئی ہے ہم بھی اسی تبدیلی پر کاربند رہتے ہوئے رشوت دیے بغیر اپنا کام کرائیں گے یہ ہمارا جمہوری ، قانونی ، آئینی اور اخلاقی حق ہے کونسلر طاہر محمود اور ماسٹر نصیر احمد نے ایکسین واپڈا اٹک سے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرنے غریب لوگوں کے ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے اور اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
حضروسٹی:چھچھ میں عطائیت کا راج ،پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سمیت تمام محکمے نا کام ‘محکمہ صحت کی مجر ما نہ غفلت چھچھ میں عطائیت کا راج ،پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سمیت تمام محکمے نا کام ، میڈیکل سٹور کے اندرونی دروازے کے پیچھے دوسرے کمروں کے ذریعے کھلے عام عطائیت جا ری ،محکمہ صحت کی مجر ما نہ غفلت ‘محکمہ صحت اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائی کے دوران عطائیوں کو غیب سے خبر آتی ہے اور وہ دکانیں بند کر کے فرار ہو جا تے ہیں اور یہ ادارے کا غذی کارروائی ڈال کر نا کام واپس آجا تے ہیں ۔تفصیلا ت کے مطابق چھچھ میں ہر طرف عطائیوں کا راج ہے ہر گلی ہر گا ؤں میں عطائی کھلے عام لو گوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سمیت تمام محکمے اس پر قا بو پا نے میں نا کا م ہو چکے ہیں کیو نکہ جب محکمہ صحت کے افسران اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ارکان کارروائی کیلئے نکلتے ہیں اور عطائیوں کی غیب سے خبر آتی ہے اور وہ دکانیں بند کر کے فرار ہو جا تے ہیں اور یہ ادارے کا غذی کارروائی ڈا ل کر نا کام واپس آجا تے ہیں ،دو سرے دن پھر یہ لوگ سر عام لو گوں کی زندگیوں سے کھیلنا شروع کر دیتے ہیں ۔اس مجرمانہ غفلت کا ذمہ دار کون ہے کیا اس کے پیچھے کو ئی بھتہ چل رہا ہے یا محکمہ صحت کے افسران اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا عملہ نا اہل ہے حا لانکہ ہر وارڈ یا ہر محلے میں لیڈی ہیلتھ ور کر اور ویکسینیٹر کاعملہ با قا عدہ مو جو د ہے اور یہ لو گ آسانی سے ان دکانوں کو سیل بند کر سکتے ہیں دوسری طر ف میڈیکل سٹور والوں نے سٹور کے اندر چور دروازے بنا رکھے ہیں اور دوسری سائیڈ کلینک کا پورا سیٹ اپ بنا رکھا ہے جہاں سر عام عطائیت جا ری ہے اور محکمہ صحت کے افسران صرف سٹور چیک کر کے واپس آ جا تے ہیں حالانکہ اگر ڈرگ انسپکٹر صاحب یا محکمہ صحت کے دو سرے افسران ان چور دروازوں کو بند کرادیں بلکہ دروازوں کو نکال کر اینٹیں لگا نے کا حکم دے دیں تو کا فی حد تک اس عطائیت پر قا بو پا یا جا سکتا ہے کیونکہ یہ لو گ دروازے بند کر نے کا ڈرامہ کر تے ہیں اور وقتی طور پر تا لا لگا دیتے ہیں اور بعد میں دو با رہ کھیل شروع ہو جا تا ہے کچھ فنکاروں نے دروازوں کی بجائے الماریاں بنا لی ہیں جو بظاہر الما ری ہو تی ہے لیکن وہ اصل میں دروازہ ہو تا ہے کیا محکمہ صحت کے افسران کا م نہیں کر نا چا ہتے ۔خدا جا نے اصل ما جرا کیا ہے اگرحکو مت ڈرگ انسپکٹر ،ڈپٹی ڈی ایچ او اور ان کے عملہ کے فون کا ڈیٹا ہی چیک کر لیں تو اصل حقیقت سا منے آجا ئے گی کہ عطائی کس طرح افسران ،ماتحت عملہ اور ڈرائیورزسے رابطے کر تے ہیں اور یہ لو گ شاید تکلف میں یا معصومیت کے ذریعے ان کو بتا دیتے ہیں کہ جی آج ہم تو دفتر میں نہیں ہیں فلاں گاؤں جا رہے ہیں اور یہ عطائی فوراً آگے خبر پھیلا دیتے ہیں یہ عطائی بہت فنکا ر ہیں افسران کو بڑی حکمت اور دانا ئی کے سا تھ ان پر قا بو پا نا ہو گا ۔
اٹک سٹی:عمران خان کے ویثرن کے مطابق اداروں کو مضبوط خود مختار بنایا جائے گا ؛یاور بخارینو منتخب رکن صوبائی اسمبلی سید یاور بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے ویثرن کے مطابق اداروں کو مضبوط خود مختار بنایا جائے گا جس سے یقیناً ملک ترقی کرے گا اور عوام کو ریلیف ملے گا ،موجودہ الیکشن شفاف ہوئے ہیں ہم فوج کے آنے سے مطمئن تھے فوج نے کسی کو بھی گڑ بڑ کرنے کا موقع نہیں دیا ‘مجھے اپنی جیت پر بھر پور یقین تھا ،میری کامیابی میں سب سے بڑا ہاتھ میرے چچا سابق ایم پی اے پی ٹی آئی سید اعجاز حسین بخاری کا ہے جبکہ محبت میرے سپورٹرز اور ووٹرز کی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ اس ملک کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کیلئے ہم پر عزم ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے ان محکموں میں بہتری آئے گی تو صحت مند اور تعلیم یافتہ معاشرہ پروان چڑھے گا جو کہ اس ملک کی ترقی کاضامن ہو گا انہوں نے پنجاب دانش سکول سسٹم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھامنصوبہ تھا لیکن گزشتہ حکومت کی بد نیتی کی وجہ سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہو سکے اگر ضرورت محسوس کی گئی تو پنجاب کے تمام دانش سکولوں کا آڈٹ کروایا جائے گا تا کہ عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جا سکے ملک میں پانی کی کمی کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑے آبی ذخائر کی تعمیر کے ساتھ چھوٹے آبی ذخائر کی تعمیر کی اشد ضرورت ہے صوبہ پنجاب میں ہر سال 150 چھوٹے ڈیمز بنانے کی ضرورت ہے پی ٹی آئی تھانہ کلچر کے سخت خلاف ہے اور اس کے خاتمہ کیلئے لوگوں میں شعور اجاگر کیا جائے گا ایک سوال میں کہا گیا کہ ان کو کوئی وزارت ملنے کے امکانات ہیں اور جواب میں یاور بخاری نے کہا کہ یہ پارٹی قیادت کی مرضی ہے اور اگر انہیں کوئی ذمہ داری سونپی کی گئی تو توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں نئے چہروں میں جوش اور ولولہ دکھائی دیتا ہے ۔
اٹک سٹی:یوم آزادی کے حوالہ سے ضلع اٹک کی مرکزی تقریب ڈی سی آفس میں منعقد ہوئییوم آزادی کے حوالہ سے ضلع اٹک کی مرکزی تقریب ڈی سی آفس میں منعقد ہوئی ،تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی عمران قریشی تھے تقریب میں ڈی پی او حسن اسد علوی ،اے ڈی سی جی طارق نیازی، اے ڈی سی ریونیو سلیم خالد کے علاوہ ضلع بھر کے سرکاری افسران اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔ڈی سی عمران قریشی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا قیام دو قومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا، اس عرض پاک کا خواب حکیم الامت علامہ اقبال نے دیکھا جسے شرمندہ تعیبر قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت نے کیا پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں شہداء اور ہزاروں عفت مآب بہنوں اور بیٹیوں کا خون شامل ہے جنہوں نے اپنی عزتوں کی حفاظت کے لیے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کو اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں سے روشناس کروایا جائے تاکہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی بھی اسی جذبے سے کریں اور ہم آنے والے دور میں ترقی یافتہ اقوام کی صفوں میں پوری شان و شوکت سے کھڑے ہوسکیں ڈی پی او حسن اسد علوی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرض پاک کی حفاظت کے لیے محکمہ پولیس اورا فواج پاکستان کے نو جوانوں نے اپنی جانوں کا بے مثال نذرانہ دیا ہے ان شہداء کاخون ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم انفرادی طوربھی پر اپنے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خلوص نیت اور جذبہ حب الوطنی سے کام کریں موجودہ نوجوان نسل علم و ہنر میں کسی سے کم نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ درست سمت میں راہنمائی کرکے ان کی صلاحیتوں کوملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے استعمال کیا جائے تقریب میں موجود بچوں نے ملی نغمے اور یوم آزادی کے حوالے سے تقاریر کرکے حاضرین سے بے پناہ داد وصول کی بعدازاں ڈی سی عمران قریشی اور ڈی پی او حسن اسد علوی نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے اس موقع پر انہوں نے لیفٹینٹ احمد محی الدین کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل اٹک اور اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک کا دورہ صدر انجمن بہبود اسیران ڈسٹرکٹ جیل اٹک ، صدر انجمن بہبود مریضاں راشد الرحمن خان ، اعظم خان ، غزالہ صدیق ایڈووکیٹ ، اے سی مہرین فہیم عباسی ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مرزا محمد اکرم ، سوشل ویلفیئر آفیسر ذیشان ملک ، ڈپٹی سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک مصطفی احمد ، اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ محمد آصف رضا نے بھی خطاب کیا بعدازاں قیدیوں اور مریضوں میں مٹھائیاں اور فروٹ تقیسیم کیے ڈی سی نے یوم آزادی کے حوالہ سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر دو میں پودا لگایا بعدازاں انہوں نے محکمہ جنگلات اٹک کے زیر اہتمام شجرکاری مہم موسم برسات کے حوالہ سے جی ٹی روڈ اٹک پر پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ۔
اٹک سٹی:ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 7 ماہ قبل دھماکے سے شہید ہونیوالے افراد کے ورثا ء کو تا حال حکومت سے امدادنہ مل سکی؛رپورٹڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسفند یار شہید ہسپتال اٹک میں ہونے والے 7 ماہ قبل ہونے والے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے ورثا ء کو تا حال حکومت پنجاب کی جانب سے مالی امدادنہ مل سکی ،ایک متاثرہ شخص نے چےئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر کو درخواست دے دی یاسر ندیم ساکن اٹک شہر نے اپنی تحریر درخواست میں مدعا بیان کیا کہ یکم جنوری 2018کو میرا نوجوان بھائی محمد زاہد مذکورہ ہسپتال میں اپنی کزن ثمینہ بی بی اور اس کے بیٹے احسن جو کہ ہسپتال میں داخل تھے کی تیمارداری کیلئے گیا ہوا تھا ‘اس دوران دھماکہ ہو گیا اور میرا بھائی کزن ثمینہ بی بی اور اس کا بیٹا شہید ہو گئے۔ اس وقت کے وزیر اعلیٰ نے شہید ہونے والے افراد کیلئے مالی معاونت کا اعلان کیا تھا لیکن 8ماہ گزر جانے کے باوجود کسی قسم کی کوئی مالی معاونت نہ کی گئی اور نہ ہی سانحہ کی انکوائری رپورٹ کے نتائج کسی کو نہ مل سکے انہوں نے مزید تحریر میں کہا کہ میرے نوجوان بھائی کی شہادت کے بعد والدہ کی صحت دن بدن خراب ہو تی جا رہی ہے درخوست دہندہ نے مطالبہ کیا کہ انہیں مالی امداد دی جائے اور انکوائری کے نتائج کے بارے میں آگاہ کیا جائے اس بارے جب میڈیا نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اٹک ڈاکٹر عبادت سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ انکوائری کی رپورٹ آ چکی ہے اور اس انکوائری میں اس دھماکے کو حادثہ قرار دیا ہے نہ کہ اس میں کسی مخصوص فرد یا افراد کی سازش ہے ۔
دبئی(متحدہ عرب امارات):میجر طاہر صادق نے این اے 55 کی سیٹ نہ چھوڑ کر عوام کے دل جیت لیے ہیں؛محمد رفیق آف ویسہمیجر طاہر صادق نے این اے 55 کی سیٹ نہ چھوڑ کر عوام کے دل جیت لیے ہیں ۔اٹک ، حضرو اور حسن ابدال کی عوام کے دل میجر طاہر صادق کیساتھ دھڑکتے ہیں ،عمران خان کا وزیر اعظم کا منصب سنبھالنا پوری قوم کیلئے نیک شگون ہے۔ اس تبدیلی کیلئے ضلع اٹک میں میجر طاہر صادق اور ان کے پورے گروپ نے طویل جدوجہد کی جس کا نتیجہ اللہ رب العزت نے پورے ضلع میں کامیابی کی صورت میں دیا ‘ضمنی الیکشن میں بھی تحریک انصاف اور میجر طاہر صادق کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار دبئی میں مقیم گاؤں ویسہ کی معروف کاروباری شخصیت اور پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹرمحمد رفیق نے یاسرامین سے اپنی ایک ٹیلیفونک بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شروع ہی سے اچھے اقدامات کیے ہیں ‘پنجاب کا وزیر اعلیٰ ، قومی اسمبلی کا اسپیکر ، صدارت کیلئے سندھ کی نمائندگی اس بات کی دلیل ہے کہ وہ چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور کشمیر کو ساتھ لے کر چلیں گے ،قوم نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ ضرور قوم کے معیار پر پورا اتریں گے اور بتدریج ملک کو بہتری کی طرف لے جائیں گے ۔میجر طاہر صادق جیسا لیڈر کم ہی میسر آتا ہے ضلع اٹک کے عوام کو اللہ رب العزت نے عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار یہ لیڈر نصیب کیا ہے ‘ہماری وزیر اعظم عمران خان سے یہ اپیل ہے کہ وہ میجر طاہر صادق کو اہم وزارت کا قلمدان سونپیں تاکہ اٹک کے عوام کی محرومیاں بھی ختم ہوں اور جو توقعات عوام نے ان کو بھاری مینڈیٹ دے کر ان کے وابستہ کی ہیں عوام کی وہ توقعات پوری ہو سکیں ۔
برطانیہ: تحریک آزادی میں علما دیوبندکی عظیم اور لازوال قربانیاں سنہری حروف میں لکھی ہوئی ہیں؛عمر توحیدی پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئر مین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ تحریک آزادی میں علما دیوبندکی عظیم اور لازوال قربانیاں سورج سے زیادہ روشن ہیں،زندہ قومیں اپنے اسلاف کی زندگیوں کا گہری نگاہ اور پوری دلجمعی سے مطالعہ کرتی ہیں اور اس عنصرپر بھی کڑی نگاہ رکھتی ہیں جوملت کو ان کے شاندار ماضی سے دور کرنے کے درپے ہیں۔وہ اپنی رہائش گاہ اولڈہم میں14اگست یوم آزادی کے حوالے سے اربابِ علم و دانش کی ایک فکری نشست میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔انھوں کہا کہ ہمارے ا کابر نے پاکستان اس لئے نہیں بنایا تھا کہ یہاں جاگیرداروں،وڈیروں اور سرمایہ داروں کا راج ہوبلکہ پاکستان بنانے کا اصل مقصد عدل و مساوات ،امن و سلامتی، باہمی بھائی چارا اور اسلامی روایات کو فروغ دینا مقصود تھا۔عمرتوحیدی نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ آج لگ بھگ 71 سال گزرجانے کے باوجودہم پاکستان کو ایک اسلامی اور فلاحی مملکت بنانے میں ناکام رہے ہیں۔انھوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو حکومتی قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے یاد دلایاکہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے اور14اگست یوم آزادی کے موقع پرفاروقیؓ بنیادوں پر حکومت چلانے کے لائحہ عمل سے قوم کو آگاہ کیا جائے تاکہ وطن پاک سے ظلمتِ شب ختم ہو ،نور سحرطلوع ہواورعافیت کے کنول سے وطن عزیز آراستہ نظرآئے۔فکری نشست میں سابق میئر آف اولڈہم کونسلر فدا حسین، پی ٹی آئی کے رہنماء محمد طفیل خان او بی ای اور مسلم لیگ کے حافظ سعید نے بھی اپنے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
حضرو سٹی کے 95فیصد پولنگ اسٹیشنوں پر میجر طاہر صادق کی کامیابی حضرو شہر کی عوام کا ان پر بھر پور اعتماد ہےاین اے 55پر میجر طاہر صادق چھچھ کی عوام کیلئے امید کی کرن ہیں،علاقہ چھچھ ایک پسماندہ علاقہ ہے جس کی محرومیاں میجر طاہر صادق جیسا انقلابی لیڈر ہی دور کر سکتا ہے،چھچھ بھر کی عوام کی متوقع وزیر اعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ وہ این اے 55کی سیٹ میجر صادق کے پاس رہنے دیں ۔ان خیالات کا اظہارخان،جمشید خان ہانگ کانگ ، عاقب خان علیزئی ،زاہد میر ،ڈاکٹر بشیر احمد صدیقی ،حافظ طارق محمود اور شکیل احمد نے اپنے ایک مشترکہ اعلامیہ میں کیا انہوں نے کہا کہ میجر طاہر صادق این اے55کی عوام کے مسیحا ہیں ،اپنے دور اور اپوزیشن میں رہ کر بھی میجر طاہر صادق نے جس طرح ڈنکے کی چوٹ پر عوامی خدمت کی مثال قائم کی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،حلقہ این اے 55کی عوام بالخصوص چھچھ کی عوام نے جس طرح میجر طاہر صادق پر اعتماد کا اظہار کیا ان کی عوامی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہیں حالیہ الیکشن میں بالخصوص حضرو سٹی کے 95فیصد پولنگ اسٹیشنوں پر میجر طاہر صادق کی کامیابی حضرو شہر کی عوام کا ان پر بھر پور اعتماد ہے ،انہوں نے متوقع وزیر اعظم پاکستان وچیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ این اے 55کی قومی اسمبلی کی سیٹ میجر طاہر صادق کے پاس رہنے دیں وگرنہ چھچھ کی عوام میں مایوسی پھیلے گی ۔
گاؤں جلالیہ:وزیر اعظم عمران خان نے نئے چہروں کو متعارف کرواکر موروثی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے ؛سیٹھ محمد پرویز برمنگھمسیٹھ محمد پرویز نے نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کو مبارکبا د دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کی امیدوں کا مرکز ہیں ، عام انتخابات میں عوام سے کئے گئے تما م وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں عمران خان کی ٹیم جس میں سب سے بڑی قد آور شخصیت میجر طاہر صادق ہیں ‘اپنا فعال کردار ادا کریگی ۔اپوزیشن گلو بٹوں اور ہنگامہ آرائی کی سیاست کو فروغ دینے کی بجائے صبر و تحمل سے اپنا موقف ایوان میں پیش کرکے جمہوری روایت کو فروغ دیکر ایوان کا تقد س کا خیال رکھیں ،وزیر اعظم عمران خان نے نئے چہروں کو متعارف کرواکر موروثی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے ۔دو خاندانی نظام حکمرانی سے عوام کو نجات ملی چکی ہے ،آنیوالا دور پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کا ہوگا اور میجر طاہر صادق نے حلقہ این اے 55 کی نشست اپنے پاس رکھ کر اٹک میں تحریک انصاف کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے ۔
اٹک سٹی:دنیا بھر کے مسلمان گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کرانے پرحکومت ہالینڈ سے تمام تعلقات منقطع کریں ؛انجمن طلبہ اسلام دنیا بھر کے مسلمان گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کرانے پرحکومت ہالینڈ سے تجارتی ، سفارتی اور معاشی تعلقات منقطع کرتے ہوئے ہالینڈ کا معاشی بائیکاٹ کریں ۔ان خیالات کا اظہار انجمن طلبہ اسلام اور فرینڈز ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام جامع مسجد حنفیہ سول بازار سے تاریخی فوارہ چوک تک نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ریلی کی قیادت سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ملک حمید اکبر خان چیف آف شیں باغ ، مرکزی جنرل سیکرٹری اے ٹی آئی ڈاکٹر ضیاء الرحمان نورانی ، صدر انجمن تاجران راشدالرحمان خان ، صدر مرکزی سیرت کمیٹی سیرت اٹک حاجی محمد الماس ، ڈاکٹر شیخ اسد صدیقی ، نائب صدر مہریہ نصیریہ ویلفیئر سوسائٹی ملک میاں وحید اختر ، ملک شیر داد شیری اور دیگر نے کی اس موقع پر شرکاء ریلی نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے کا اعلان کرنے والے ہالینڈ کے اپوزیشن لیڈر کا پتلا بھی نذر آتش کیا آخر میں صلاۃ السلام کا نذرانہ پیش کرنے کے بعد اسلام کی سربلندی ، پاکستان کی سا لمیت ، ترقی ، خوشحالی اور استحکام کیلئے دعا کے بعد ریلی کے شرکاء پرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔
اٹک سٹی:ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے سدباب کیلئے جے یو پی کی کال پرملک بھر میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے سدباب کیلئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل الشاہ محمد اویس نورانی کی کال پرجے یو پی نے ملک بھر میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے اور ناموس رسالتؐ ریلیاں نکالیں ، جمعیت علماء پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری وممبر مرکزی مجلس شوریٰ استاذ العلماء ابوطیب رفاقت علی حقانی کی ہدایت پر ضلع اٹک سمیت پورے راولپنڈی ڈویژن کی جے یو پی کی تنظیمات نے بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے اور ناموس رسالتؐ ریلیاں نکالیں جبکہ ضلع اٹک، چکوال، جہلم اور راولپنڈی سمیت ڈویژن بھر کے علماء کرام اور خطباء حضرات نے ہالینڈ کے ان گستاخانہ اقدامات کے خلاف قراردادیں منظور کرائیں اور پاکستان کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے اور گستاخانہ خاکوں کے سدباب کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا استاذ العلماء ابوطیب رفاقت علی حقانی نے کہاکہ مقام مصطفیؐ کا تحفظ تمام مسلمانوں پر لازم اور ضروری ہے نامو س رسالتؐ کا تحفظ ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے اس کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کااعلان عالمی دہشتگردی اور شرمناک فعل ہے جس سے پونے دو ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اسلامی ممالک کی عالمی تنظیم او آئی سی بھی عالمی سطح پر ناموس رسالتؐ کا قانون منظور کرائے گستاخانہ حرکات کے سد باب کیلئے پاکستان اپنا موثر کردار ادا کرے اور اپنے سفیر کو احتجاجاً واپس بلا لے اقوام متحدہ میں اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائے سرکارؐ مومنوں کواپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہیں مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں مگر آقائے نامدار ؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے ان کا کہنا ہے کہ ہر مسلمان کو چاہیے کہ نبی کریمؐ کا ادب واحترام اور تعظیم وتکریم بجالائیں اور گستاخانہ کلچر کے انسداد اور خاتمہ میں اپنے حصہ کا کردار اداکریں نوجوان نسل کو ایسے لنکس کیساتھ اپنا رابطہ منقطع کردینا چاہیے جو گستاخانہ کلچر کو فروغ دے رہے ہیں ۔
اٹک وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتما م 71 ویں یوم آزادی کے حوالہ سے تقریب منعقد ہوئی اٹک وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتما م 71 ویں یوم آزادی کے حوالہ سے تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد اور ان کی صاحبزادی تھیں جنہوں نے 10 ممبران میں اسناد تقسیم کیں ،اس موقع پر صدر مس حنا منصب خان نے خطاب کرتے ہوئے جشن آزادی کو نعمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ۔انہوں نے اٹک وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور ضلع اٹک کی تمام کام کرنے والی خواتین کو اٹک وومین چیمبر کے پلیٹ فارم پر جمع ہونے کا مشورہ دیا اس موقع اسٹیج سیکرٹری کے فرائض فردوس بی بی نے ادا کیے ، قرآن پاک کی تلاوت ایمن اطہر نے کی اور فرحت پرویز نے نعت شریف پڑھنے کے بعد تقریب کا آغاز قومی ترانہ سے کیا گیا مہمان خصوصی نے شرکائے تقریب سے مل کر جشن آزادی کے موقع پر کیک کاٹا اور ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
اٹک سٹی:محکمہ بہبودآبادی اٹک کی طرف سے انسدادڈینگی مہم کاآغاز کردیا گیامحکمہ بہبودآبادی اٹک کی طرف سے انسدادڈینگی مہم کاآغاز ، انسدادڈینگی مہم کے سلسلہ میں فیملی ویلفیئرسنٹرمرزاکے فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ محمدکامران نے گردونواح میں مختلف معززین علاقہ کے ساتھ میٹنگ کی جس میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے حکومت پنجاب کی طرف سے ڈینگی وائرس کے خلاف بچاؤکی احتیاطی تدابیرسے آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ اپنے گھروں اوردفاترکومچھروں سے محفوظ رکھیں دروازے اورکھڑکیوں پرجالی لگائیں ،سوتے وقت مچھردانیوں کااستعمال کریں بچوں کواورخودبھی پوری آستین والے کپڑے استعمال کریں ۔چھتوں کی ٹینکیوں اورپانی سے بھرے برتنوں کوڈھانپ کررکھیں ،ا نہوں نے مزیدکہاکہ حکومت عوام کے تعاون کے بغیر اس مہم کوکامیاب نہیں بناسکتی عوام ڈینگی کے خاتمہ کیلئے حکومت کے آگاہی پروگرامزمیں شرکت کریں اور بتائے گئے طریقوں پرعمل پیراہوں تاکہ وطن عزیزکوڈینگی سے پاک کیاجاسکے ۔
حضروسٹی:آئی جی پنجاب کلیم امام کا بڑا فیصلہ ، پنجاب کے تمام تھانوں میں خواتین اہلکاروں کو محرر تعینات کرنے کا فیصلہ آئی جی پنجاب کلیم امام کا بڑا فیصلہ ، پنجاب کے تمام تھانوں میں خواتین اہلکاروں کو محرر تعینات کرنے کا فیصلہ ، تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کلیم امام نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا اس حوالہ سے انہوں نے آر پی اوز اور ڈی پی او ز کو ہدایات جاری کیں کہ پنجاب کے تمام تھانوں میں خواتین اہلکاروں کو بھی محرر اور ایس ایچ او لگایا جائے ، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین اہلکاروں کو محرر تعینات کیا جائے گا اور انہوں نے خواتین کو بھی تھانوں میں ایس ایچ او لگانے کا حکم صادر کر دیا ۔
اٹک پولیس نے پولیس کی بھرتیوں کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے اٹک پولیس نے پولیس کی بھرتیوں کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق جن امیداروں نے کانسٹیبل و لیڈی کانسٹیبل بھرتی ہونے کیلئے بھرتی فارم جمع کرائے تھے ،وہ پیمائش و قد چھاتی کیلئے پولیس لائن اٹک میں 28 تا 29 اگست ، دوڑ ٹیسٹ کیلئے 30 تا 31 اگست ، ریویو بورڈ کیلئے 3 تا 4 ستمبر ، تحریری امتحان کیلئے 30 ستمبر ، رزلٹ تحریری امتحان 10 اکتوبر ، انٹرویو 16 تا 18 اکتوبر اور فائنل رزلٹ 19 اکتوبر کو لگایا جائے گا، تمام ٹیسٹ پولیس لائن اٹک میں ہوں گے ۔
ضلع اٹک میں ایک ہی دن میں قتل کی لرزہ خیز دو وار داتیں ‘سگے بیٹے نے شریوں کے وار کر کے اپنے باب کو موت کے گھاٹ اتار دیا ضلع اٹک میں ایک ہی دن میں قتل کی لرزہ خیز دو وار داتیں ‘سگے بیٹے نے شریوں کے وار کر کے اپنے باب کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،دوسری وار دات میں سگے بھتیجے نے اپنے چچا کو فصل میں گھسنے پر فائر کر کے موت کے گھاٹ اوتار دیا ۔تفصیلات کے مطابق اٹک کے نواحی گاؤں گوندل منڈی میں گھریلوں تنازعہ پر قاضی فرحان نے سابق یوسی ناظم یوسی کامرہ قاضی اعجاز کو چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اوتار دیا اور بعد ازا ں ایک بازو بھی کاٹ دیا واقع کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اور پولیس فوراََ موقع پر پہنچ گئی ،ریسکیو 1122کے عملہ نے نعش کو تحصیل ہیڈ کواٹر حضرو منتقل کر دیا ۔اسی طرح قتل کی دوسری واردات اٹک کی تحصیل حسن ابدال کے نواحی بائی میں سگے بھتیجے لیاقت علی نے اپنے چچا علی اصغر ولد غلام خان کو فصل میں گھسنے پر فائر کر کے موت کے گھاٹ اوتار دیا جب کہ اپنے کزن نجابت علی ولد علی اصغر کو زخمی کر دیا ہے ۔
حضروسٹی: کرنل شجاع خانزاد ہ شہید ایک نڈر اور دلیر انسان تھے؛ عارف بابو(سابق چیف سیکیورٹی آفیسر)سابق چیف سیکیورٹی آفیسر برائے صرافہ بازار حضرو عارف بابو نے سابق صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید کی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرنل شجاع خانزاد ہ شہید ایک نڈر اور دلیر انسان تھے ،انہوں نے ساری زندگی صاف ستھری سیاست کی اور ہمیشہ حق بات کی ۔ان کا نام ہمیشہ کیلئے تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا ،ان کی قربانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔
اٹک سٹی:بوڑھے پنشنروں کا برا حال ‘نیشنل بنک نے ٹر خاؤ پالیسی اختیار کر رکھی ہے ؛عوامی حلقےبوڑھے پنشنروں کا برا حال ‘نیشنل بنک نے ٹر خاؤ پالیسی اختیار کر رکھی ہے ۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نو ٹیفکیشن کے مطابق کہا گیا ہے کہ 17اگست تک ہر حال میں صوبائی ملازمین اور پنشنروں کو تنخواہیں اور پنشن ادا کی جائے ،نیشنل بنک اٹک میں عملہ ہی مختصر مگر اس نے بھی بوڑھے پنشنروں کو ٹر خانے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے ، ملازمین اور پنشنروں کو کہا جاتا ہے کہ صرف 17اگست کو آنا مگر چند لوگ تنگ آ کر اکاؤنٹ آفس پہنچ گئے جنہوں نے تحریری نوٹفیکشن دیکھتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پنشنروں کی فہرست اور مجوزہ رقوم نیشنل بنک میں 13 اگست کو بھیج دی ہے ،ذمہ دار عناصر کو نیشنل بنک کے ذمہ داروں سے بوڑھے پنشنروں سے ناروا سلو ک کرنے کے بارے میں باز پرس رہے ۔
اٹک سٹی:گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک میں جشن آزادی کے حوالہ سے ایک تقریب منعقد ہوئی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک میں جشن آزادی کے حوالہ سے ایک تقریب منعقد ہوئی ، تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر عثمان صدیقی تھے ،کالج کے پرنسپل آفتاب جاوید صدر مجلس تھے ۔تقریب میں کالج کے تدریسی و غیر تدریسی عملہ اور طلباء نے بھرپور شرکت کی ۔نظامت کے فرائض پروفیسر اظہر محمد اور لیکچرار محمد توقیر احمد نے سر انجام دیئے ۔پروفیسر نصر محمد نے تلاوت اور نعت شریف سال دوئم کے آفاق احمد نے پیش کی شعبۂ اردو کے لیکچرار شمس القمر عاطف نے جشن آزادی کے حوالہ سے اپنا کلام سنایا ۔سال چہارم کے شاکر زمان نے اظہار خیال کیا اور سال دوئم کے آفاق احمد اور محمد نعمان نے قومی ملی نغمات پیش کیے ۔جشن آزادی کے عنوان کے تحت پرنسپل آفتاب جاوید نے کیک کاٹا اور سٹوڈنٹس میں انعامات تقسیم کیے ‘تقریب کے آخر میں قومی ترانہ اور قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی ۔
اٹک سٹی: کامسیٹس یونیورسٹی اٹک کیمپس کی طرف سے یوم آزادی کے موقع پر سہ روزہ شجر کاری مہم کا اہتمام کیا گیا کامسیٹس یونیورسٹی اٹک کیمپس کی طرف سے یوم آزادی کے موقع پر سہ روزہ شجر کاری مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں مجموعی طور پر 6 ہزار 200 پوردے لگائے گئے ،اس شجر کاری مہم کا انعقاد کامسیٹس یونیورسٹی اٹک کیمپس نے اٹک کے نوجوانوں کی تنظیم ٹیم گرین اٹک اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ مل کر کیا۔ شجرکاری مہم کا آغاز 14 اگست کی صبح کامسیٹس اٹک کیمپس سے ہوا جہاں ڈائریکٹر کا مسیٹس یونیورسٹی اٹک ایئر کموڈور ڈاکٹر عبد الرحمٰن خان نے مہم کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ بڑھتے ہوئے فضائی آلودگی ، پانی کی کمی اور ڈی فارسٹریشن کے مسائل کے حل کے لیے ملک میں بڑے پیمانے پر درخت لگانے کی ضرورت ہے اور ہم اس ضرورت کو سمجھتے ہوئے اس یوم آزادی پراپنی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں انہوں نے اس موقع پر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھی دعا کی تقریب میں یونیورسٹی اساتذہ ، انتظامیہ ، طلبہ و طالبات ٹیم گرین اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندے بھی شریک ہوئے شجر کاری مہم کے پہلے روز 3 ہزار پودے لگائے گئے مہم کے دوسرے یونیورسٹی اساتذہ ، انتظامیہ ٹیم گرین اور محکمہ زراعت اٹک کے افسران نے کامرہ روڈ کیساتھ ساتھ 2 ہزار پودے لگائے ، مہم کے تیسرے اور آخری روز پولیس لائن اٹک میں ایک ہزار پودے لگائے گئے اس موقع پر ڈائریکٹر کا مسیٹس یونیورسٹی اٹک کیمپس اور ڈی پی او کے علاوہ ٹیم گرین ، یونیورسٹی اساتذہ ، انتظامیہ ، پولیس افسران اور جوانوں کی کثیر تعداد نے پودے لگائے تیسرے روز یونیورسٹی آف ایجوکیشن اٹک کیمپس میں بھی کامسیٹس یونیورسٹی اٹک کیمپس کی ٹیم نے 200 پودے لگائے ۔
اٹک سٹی:بسلسلہ جشن آزادی 2018سپورٹس پراگرموں کے سلسلہ میں تیراکوں کے درمیان مقابلہ جات بسلسلہ جشن آزادی 2018سپورٹس پراگرموں کے سلسلہ میں سپورٹس کمپلیکس اٹک تیرا کی پول میں انڈر 19 وسینئر زتیرا کوں کے درمیان مقابلہ جات ‘ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کی طرف سے منعقد کر وائے گئے تقریباً 100 تیرا کوں نے بھر پور شرکت کی ۔انڈر 19اول ، دوئم اور سوئم آنے والے تیراک اور سینئر ز میں اول ، دوئم اور سوئم کو مہمان خصوصی جناب طارق نیازیADC(F) نے تیراکوں میں انعامات تقسیم کیے اور تیرا کوں کی بھر پور شرکت و جذبے کو سرا ہتے ہوئے جشن آذادی کی مبارک باد کے علاوہ شاندار انتظامات پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہدایت کی کہ نو جوانوں کی تر بیت و حوصلہ افزائی کے لیے ایسے مقابلہ جات جار ی رکھے جائیں ،ڈی ایس او محمد آصف شیخ کے مطابق جشن آذادی کے سلسلہ میں سپورٹس پروگرام ماہ بھر جاری رہیں گے جس میں باسکٹ بال ، بیڈ منٹن ، پنجہ آزمائی ، فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کروائے جائیں گے۔
اٹک سٹی:ملک میں نئی بننے والی حکومت اسلاف کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ملک کی بقاء کی خاطر عملی اقدامات اٹھائے گی ؛ ندیم رضا خان چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان نے کہا ہے کہ حصول پاکستان کیلئے مسلمانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ ایک آزاد ریاست کی خاطر دن رات ایک کیا ہم پر امید ہیں کہ ملک میں نئی بننے والی حکومت اسلاف کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ملک کی بقاء کی خاطر عملی اقدامات اٹھائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک رگ ٹیگ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر میجر طاہر لورز کے جانثاران آفتاب احمد قریشی ، حبیب قریشی ، شیخ تنویر ، چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک ملک عطاء محمد خان اعوان ، وائس چیئرمین عمران علی سیفی ، تفسیر احمد خان ، جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لیاقت عمر ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جنرنلسٹس ڈاکٹر حاجی پرویز خان ، طاہر محمود مودی ، آفتاب احمد ، وقاص فدأ ، فرحان ملک ، خلیل احمد ، وقاص احمد ، جواد کیانی ، عماد ، نوید احمد نومہ ، شکیل بنگش ، سہیل جعفری ، کامران کامی، عبد الوہاب خان ، اختر خان اور قیصر محمود کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی قبل ازیں مہمان خصوصی ندیم رضا خان نے پرچم کشائی کی اور 71 ویں جشن آزادی کی سالگرہ کا کیک کاٹا انہوں نے اپنے خطاب میں تاریخ پاکستان پر تفیصلی روشنی ڈالی تقریب کے اختتام پر اٹک رگ ٹیگ جس نے گزشتہ 10 سالہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے 14 اگست کے موقع پر بہترین تقریب کے انعقاد پر شرکائے تقریب نے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ملک کی سلامی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
اٹک سٹی:ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کیلئے سر سبز پاکستان مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا؛ سید کامران کاظمیماحولیاتی آلودگی سے بچنے کیلئے سر سبز پاکستان مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ،پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سر سبز پاکستان کے نعرہ کو عملی جامہ پہنانا ہو گا ۔جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر سول سوسائٹی ، کاروباری شخصیات ، میڈیا نمائندگان اور خصوصاً طلبہ و طالبات نے شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر ہمارے حوصلے بڑھا دیئے ہیں پنجاب حکومت نے ہمیں 3 لاکھ 50 ہزار پودے جات لگانے کا ٹارگٹ دیا تھا مقتدر حلقوں کے تعاون سے ہم تحصیل اٹک ، تحصیل حضرو ، تحصیل جنڈ ، تحصیل پنڈی گھیب اور تحصیل فتح جنگ سمیت ضلع بھر میں ٹارگٹ سے 10 گنا زیادہ پودے لگا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی ایف او سید کامران کاظمی نے قومی شاہراہ کے اطراف میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شجرکاری مہم میں سب سے زیادہ تعاون کرنے والی شخصیت ایم ڈی مغل اعظم ، ٹیولپ مارکی شیخ عامر مجید ، بلاک آفیسر نیاز احمد خان ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک ملک عطاء محمد خان اعوان ، وائس چیئرمین عمران علی سیفی ، تفسیر احمد خان ، جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لیاقت عمر ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جنرنلسٹس ڈاکٹر حاجی پرویز خان اور کامسٹس یونیورسٹی ، بارانی یونیورسٹی کے طلبہ طالبات پر مشتمل سٹوڈنٹس گرین فیملی اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد موجود تھی میڈیا نمائندگان ، گرین فیملی اور شیخ عامر مجید نے ڈی ایف او سید کامران کاظمی کے ہمراہ پودے لگائے ۔
اٹک سٹی:پاکستان عطیہ خداوندی ہے ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیے ‘اب ہم اک نئے پاکستان کی جانب چکے ہیں؛ایمان طاہرچیئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان عطیہ خداوندی ہے ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیے ‘اب ہم اک نئے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل میں 71 ویں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قبل ازیں انہوں نے ضلع کونسل کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی ،اس موقع پر ضلع بھر کے چیئرمین یونین کونسلرز ، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ایمان طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد نو منتخب ایم این اے میجر طاہر صادق نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے حالیہ عام انتخابات میں ملک بھر سے سب سے زیادہ سیٹیں جیتنے اور ووٹ لینے کا جو اعزاز حاصل کیا ہے وہ اس بات کا بین ثبوت ہے انہوں نے اپنے دور اقتدار میں 30 ہزار سے زائد پڑھے لکھے اور ہنر مند افراد کو روزگار فراہم کیا سینکڑوں سکولوں کو اپ گریڈ کیا انشا ء اللہ اب ملک ایک نئے پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے اب ملک میں حقیقی تبدیلی آئے گی ہم اپنے سابقہ دور سے بڑھ کر ضلع اٹک کی ترقی کیلئے اقدام اٹھائیں گے جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا ہو گا کہ ملک کے استحکام کی خاطر ملی یکجہتی کا ثبوت دیتے ہوئے ملک جل کر کام کریں گے اور ملک کو کرپشن فری بنائیں گے تقریب کے اختتام پر ایمان طاہر نے ضلع کونسل میں کیک کاٹا اور ملک کی سلامتی کیلئے دعا کرائی ۔
اٹک سٹی:ضلع اٹک میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کا نوٹس لیا جائے ؛عوامی حلقےضلع اٹک میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کا نوٹس لیا جائے ،اٹک کے نواحی گاؤں چھوئی اور گردونواح میں کالا چٹا جنگل کی بے دریغ کٹائی ہو رہی ہے ‘غیر قانونی لکڑیوں کے ٹال ہیں محکمہ جنگلات کے افسران بالا کو معتدد بار شکایات کرنے باوجود محکمہ کا کوئی اہلکار جنگل میں آنے کی تکلیف گوارہ نہیں کرتا ،محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے درخت کہو ، شیشم اور ٹالی کا جنگل سے خاتمہ کر دیا گیا ہے ۔محکمہ جنگلات کی کالی بھیڑوں کی وجہ سے جنگلات تباہ ہو رہے ہیں معززین علاقہ کی افسران بالا سے اپیل ہے کہ جنگلات کی بے دریغ کٹائی کو روکا جائے اور غیر قانونی لکڑیوں کے ٹال ختم کر کے جنگلات کو بچایا جائے ۔
گوندل (حضرو):گوندل منڈی مویشاں تا حال زیر تعمیر‘ پارکنگ کے نام پر تین سو روپے انٹری فیس لی جارہی ہے؛رپورٹپچھلے دور حکومت میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی گوندل منڈی مویشاں تا حال زیر تعمیر، منڈی ملحقہ میدان اور گندگی کے ڈھیر پر لگائی جارہی ہے ، منڈی میں پارکنگ کے نام پر 300 روپے جانور انٹری فیس لی جاتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پچھلے دور حکومت میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی منڈی مویشاں کی تعمیر تاحال مکمل نہ ہو سکی منڈی میں لائے جانے والے مویشی منڈی سے ملحقہ میدان میں فروخت ہونے کے لیے کھڑے کئے جاتے ہیں جہاں گندگی کے ڈھیر لگے ہیں صفائی ستھرائی کا کوئی انتظام نہیں ہے سونے پر سہاگہ 300 روپے پاکنگ کے نام پر جانور انٹری فیس لی جاتی ہے فیس لینے والا عملہ خود کو بلدیہ حضرو کے ملازم شو کرتے ہیں حالانکہ پنجاب میں تمام مویشی منڈیاں ٹیکس فری ہیں ۔
مساوات اور تبدیلی

تحریر : عابد محمود ( ایم فل آئی آر ) ای میل : abidmehmoodd89@gmail.com
دنیا کے ہر مذہب نے مساوات کا درس دیا اور ذات پات و نسل پرستی کی مخالفت کی دنیا کے تمام الہامی مذاہب اور یہاں تک کہ بعض مشرقی مذاہب جیسے بد ھ مت کے بانی گوتم بدھ اور جین مت کے بانی مہاویر نے بھی مساوات کے اصول کے اپنانے کو معاشرے کے سکون و چین سے جوڑ دیا ، سلطنت عثمانیہ کے سقوط کے بعد ترک قوم کی حالت بھی ہندو قوم سے ذرا مختلف نہ تھی پوری ترک قوم مختلف قبائل اور خاندانوں میں بٹ کر ریزہ ریزہ ہو چکی تھی کہ مصطفی کمال اتاترک کی دور اندیشی اور اعلیٰ ظرفی نے کام دکھایا اور انہوں نے ترک قوم کو مزید زوال سے بچنے کیلئے اہم اقدامات کیے جن میں ایک تو فرسٹ کزن میرج کو قانونی جرم قرار دیا اور دوسرا ذات پات اور قوم قبیلہ کی نشرو اشاعت کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کسی شخص کے نام کیساتھ اس کے قبیلہ و قوم کے نام کو حصہ بنانے سے منع کر دیا پہلے تو ترک قوم نے اس کی مخالفت کی لیکن بعد کے نتائج عیاں ہیں کہ اس عمل کے بغیر ترک قوم کو یک جان نہیں کیا جا سکتا تھا یہی بیماری آج ہماری پاکستانی قوم کو بھی ہے ہر شخص اپنے نام کیساتھ خان ملک چوہدری ، گجر ، آرائیں ، مغل ، راجپوت وغیرہ وغیرہ لگانے کو اپنی عزت و شان سمجھتا ہے حالانکہ ہمارے سامنے آپ ؐ کی ذات اقدس کی مثال سامنے ہے انہوں نے جو بھی خطوط مصر ، ایران ، حبشہ وغیرہ کے حکمرانوں کو لکھے ان میں اپنا اسم گرامی محمد ابن عبداللہ ہی لکھا حالانکہ آپؐ کا خاندان ہاشمی قبیلہ قریش اور قوم عرب تھی لیکن انہوں نے ذات پات قوم قبیلہ کو پروموٹ نہیں کیا بلکہ مساوات کا اصول اپنایا اب جبکہ پاکستان کے اندر بھی تبدیلی کا آغاز ہونے والا ہے اور عمران خان ملک کے نئے وزیر اعظم کا حلف اٹھانے والے ہیں اور انہوں نے ووٹ صرف اور صرف ایک ہی نعرہ ’’ تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ تبدیلی آ گئی ہے ‘‘ سے شہرت پائی اور پاکستانی قوم کے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا میری پاکستانی قوم سے اور قوم کے نئے وزیر اعظم دونوں سے التماس ہے کہ تاریخ سے سبق سیکھیں اور خاص طور پر ترک قوم سے سیکھیں جنہوں نے کھویا ہوا وقار کیسے شان و شوکت سے دوبارہ حاصل کیا اور یورپ کے مرد بیمار سے مشرق وسطی کے مرد آہن کی حیثیت اختیار کر لی ہے ہم بھی پاکستانی قوم ذات پات قوم قبیلہ اور رنگ و نسل کے فرق کو مٹا کر ایک یک جان سیسہ پلائی دیوار کی طرح پاکستانی قوم بن کر قوموں کی برادری میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں ۔

Comments
Post a Comment