Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong.
Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong. گاؤں باہتر(اٹک):رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف میجر طاہر صادق کی ہمشیرہ رضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف میجر طاہر صادق کی ہمشیرہ ، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب الحاج سردار محمد صادق خان ( مرحوم ) ، پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں واحد بلا مقابلہ خاتون رکن اسمبلی بیگم الحاج سردار محمد صادق خان مرحومہ کی صاحبزادی ، چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر ، سابق رکن قومی اسمبلی محمد زین الہٰی کی پھوپھی ، سابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ آرمڈ بورڈ میجر سردار کامران نوازش خان کی اہلیہ اور پی آئی اے کی سابق اسٹیشن منیجر سردار عرفان نوازش خان کی بھابھی ، سابق چیف آفیسر سردار شبیر احمد خان کی سالی ، سابق وفاقی سیکرٹری حامد علی خان کی قریبی عزیزہ رضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں ۔مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں باہتر میں ادا کی گئی اور باہتر ہی میں ہی ان کے آبائی قبرستان میں تدفین کر دی گئی ،نماز جنازہ میں وفاقی اور صوبائی وزرا ء ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، چیئرمین یونین کونسل ، سا...