Posts

Showing posts from August, 2018

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hazro City. +92 300 549 8751

Image
Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hazro City. +92 300 549 8751 اٹک شہر کے گنجان آباد تجارتی مرکز ٹرک اڈا میں ٹرک ڈرائیور نواز خان پر 2 نامعلوم نقاب پوشوں کی فائرنگ ، موقع پر جاں بحق  ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک سٹی کی حدود میں گنجان آباد تجارتی مرکز ٹرک اڈا میں بابر شاپ پر داڑھی درست کرانے کے انتظار میں بیٹھے ٹرک ڈرائیور نواز خان ولد گل خان سکنہ گل آباد شین باغ خورد پر 2 نامعلوم نقاب پوشوں کی فائرنگ ، سر میں گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ، ریسکیو 1122 نے فوری طور پر پہنچ کر مقتول کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کیا ۔پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ،پولیس حکام نے مقدمہ درج کر کے اعلیٰ سطحی تفتیشی ٹیم مقرر کر دی ۔تفصیلات کے مطابق اٹک کے گنجان آباد تجارتی مرکز ٹرک اڈا پر موجود ٹرک ڈرائیور نواز خان ولد گل خان سکنہ گل آباد شین باغ خورد جو وہاں شیر افضل کے حمام پر اپنی داڑھی درست کرانے گیا تھا اور بینچ پر بیٹھا اپنی باری کا انتظار کر رہا تھا کہ اچانک 2 نقاب پوش دکان میں آئے اور پسٹل 30 بور سے فائرنگ کر کے ٹرک ڈرائ...

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hazro City. +92 300 549 8751

Image
Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hazro City. +92 300 549 8751 اٹک سٹی:عید الاضحی کے انتظامات کاجائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا  عید الاضحی کے انتطامات کاجائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اٹک عمران قریشی نے کی،اجلاس میں اے ڈی سی آر سلیم خالد،اے ڈی سی جی طارق خان نیازی، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں عید الاضحی کے موقع پر کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک عمران قریشی نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر ضلعی اور تحصیل انتظامیہ نے خصوصی انتظامات کیے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے اجتماعات کے لیے بھر پور سیکورٹی فراہم کی جائے گی ،اس کے علاوہ اجتماعات میں شریک ہو نے والے افراد کو بھی مکمل سہولیات اور دیگر میو نسپل سروسز مہیا کی جائیں گی،ضلع بھر میں جانورں کی آلائشیں صاف کر نے کے لیے ضلع بھر کی میونسپل کارپوریشنوں کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جو اپنی تحصیلو ں میں صفائی کے انتظامات ک...