Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hazro City. +92 300 549 8751
Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hazro City. +92 300 549 8751
اٹک شہر کے گنجان آباد تجارتی مرکز ٹرک اڈا میں ٹرک ڈرائیور نواز خان پر 2 نامعلوم نقاب پوشوں کی فائرنگ ، موقع پر جاں بحق
ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک سٹی کی حدود میں گنجان آباد تجارتی مرکز ٹرک اڈا میں بابر شاپ پر داڑھی درست کرانے کے انتظار میں بیٹھے ٹرک ڈرائیور نواز خان ولد گل خان سکنہ گل آباد شین باغ خورد پر 2 نامعلوم نقاب پوشوں کی فائرنگ ، سر میں گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ، ریسکیو 1122 نے فوری طور پر پہنچ کر مقتول کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کیا ۔پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ،پولیس حکام نے مقدمہ درج کر کے اعلیٰ سطحی تفتیشی ٹیم مقرر کر دی ۔تفصیلات کے مطابق اٹک کے گنجان آباد تجارتی مرکز ٹرک اڈا پر موجود ٹرک ڈرائیور نواز خان ولد گل خان سکنہ گل آباد شین باغ خورد جو وہاں شیر افضل کے حمام پر اپنی داڑھی درست کرانے گیا تھا اور بینچ پر بیٹھا اپنی باری کا انتظار کر رہا تھا کہ اچانک 2 نقاب پوش دکان میں آئے اور پسٹل 30 بور سے فائرنگ کر کے ٹرک ڈرائیور نواز خان کو سر میں گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور نائی کا گرم حمام خون سے لت پت ہو گیا ،شہریوں کی اطلاع پر ضلعی انچارج ریسکیو 1122 ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی زیر نگرانی عملہ فوری طور پر پہنچا جنہوں نے مقتول کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جنہوں نے نماز جنازہ کے بعد مقتول کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا ۔ایس ایچ او ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک سٹی انچارج ایچ آئی یو سرکل صدر دیگر عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور پولیس نے 2 نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ قتل درج کر لیا دریں اثنا ء پولیس حکام نے اس اندھے قتل کی وارات کا سراغ لگانے کیلئے ڈی ایس پی صدر سرکل ، ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک انسپکٹر محمد عرفان ، انچارج ایچ آئی یو صدر سرکل سب انسپکٹر آصف خان ، انچارج آئی ٹی لیب اٹک سب انسپکٹر جہانزیب خان و دیگر عملہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر انہیں نا معلوم ملزمان کو ٹریس کر کے فوری گرفتار کر کے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
ضلع اٹک:جنڈ میں تحریک لبیک پاکستان کی زیر نگرانی آقا کریم ﷺکی شان میں ہالینڈ کی ہرزہ سرائی اور گُستاخی کیخلاف ریلی کا انعقاد
جنڈ میں تحریک لبیک پاکستان کی زیر نگرانی آقا کریم کی شان اقدس میں ہالینڈ کی ہرزہ سرائی اور گُستاخی کے خلاف ایک ریلی مکھڈ اڈا جنڈ سے شروع ہوئی جو مین بازار سے ہوتی ہوء تکبیر چوک جنڈ پر اختتام پذیر ہوئی جس کی قیادت حالیہ عام انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر سمیت علاقہ بھر سے تحریک لبیک پاکستان کے عہدیداروں نے کی جبکہ اس میں علماء کرام ، کارکنان تحریک لبیک پاکستان اور شہریوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مقررین نے اپنی تقاریر میں خاکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ،ریلی کے دوران فضا لبیک لبیک لبیک یارسول اللہ کے نعروں سے گونجتی رہی وقفہ وقفہ سے علماء کرام نے ریلی سے خطاب کیا ،احتجاجی ریلی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔
اٹک شہراور گردو نواح میں کم عمر نوجوان کی گمشدگیاں زور پکڑ گی ،دس سے تیرا سال کے عمر کے بچوں کی گمشدگی بڑھنے لگی
اٹک شہراور گردو نواح میں کم عمر نوجوان کی گمشدگیاں زور پکڑ گی ،دس سے تیرا سال کے عمر کے بچوں کی گمشدگی بڑھنے لگی ۔تفصیلات کے مطابق اٹک ،حضرو، حسن ابدال ، جنڈ سے آئے روز کم عمر بچوں کی گمشدگیوں میں اضافہ ہونے لگا تاحال کوئی خاطر خواہ نتائج نظر نہیں آرہا جس سے آئے روزعلاقہ میں خوف ہراس پھیل چکا ہے ،تا حال گمشدہ بچوں کی واپسی ابھی تک سامنے نہیں آسکی جس سے والدین سخت پریشان ہیں ۔
ضلع اٹک: دریائے سند ھ اٹک میں نہانے سے ڈوب جانے کے واقعات زور پکڑ گئے، پابندی کے با وجود دریاؤں پر نہانے کا رش بڑھ گیا
دریائے سند ھ اٹک میں نہانے سے ڈوب جانے کے واقعات زور پکڑ گئے، پابندی ہونے کے با وجود دریاؤں پر نہانے کا رش بڑھ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ اٹک خورد کے مقام پر آئے روز دریا میں نہانے سے ڈوبنے کے واقعات میں گزشتہ روز تین دوست دریائے سندھ اٹک میں ڈوب گئے جب کہ دو افراد کی نعشیں نکال لی گئی جبکہ ایک کی نعش کی تلاش ابھی تک جاری ہے ۔نہانے پر پابندی ہونے کے باوجود سرے عام لوگ دریاؤں میں چھلانگے لگا کر نہاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ‘یہ ہی وجہ ہے کہ دریاؤں میں ڈوب جانے سے ہلاکتوں میں آئے روز کمی ہونے کے بجائے ذیادہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،انتظامیہ کی بے بسی سے یہ واقعات زور پکڑ رہے ہیں ۔
ضلع اٹک: راولپنڈی سے کوہاٹ جانے والی روڈ پرخوشحال گڑھ چیک پوسٹ کے قریب روڈ خستہ حال ‘ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،مسافر پریشان
راولپنڈی سے کوہاٹ جانے والی روڈ تحصیل فتح جنگ میں خوشحال گڑھ چیک پوسٹ تک تقریباً 50 کلو میٹر کے ایریا میں جس میں کھنڈہ ، پنڈ سلطانی ، جنڈ ، رنگلی ، دومیل ، مٹھیال اور دیگر علاقے آتے ہیں ۔اس خستہ حال ٹوٹ پھوٹ کا شکار روڈ کے سبب علاقہ کی کئی لاکھ آبادی قیام پاکستان سے لے کر آج تک مسائل کا شکار ہے ،خستہ حال روڈ کے سبب آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں ہر سال 200 سے زائد لوگ جاں بحق یا معذور ہو جاتے ہیں اور حکومتی اداروں نے مجرمانہ خاموشی سادھ رکھی ہے ۔این اے 56 کا یہ علاقہ حکومتی عدم توجہی کا شکار ہے ،علاقہ سے منتخب ہونے والے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے آج تک ووٹ حاصل کرنے کے بعد علاقہ پر توجہ دینے کی زحمت گوارہ نہیں کی ‘علاقہ کے عوام نے اس حلقہ سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق سے امیدیں وابستہ کی تھیں تاہم انہوں نے یہ حلقہ چھوڑ دیا ہے ،اب یہاں سے کون منتخب ہو گا اور علاقہ میں اس کی کیا دلچسپی ہو گی یہ سوالیہ نشان ہر شخص کی زبان پر ہے ،علاقہ عوام نے نئی بننے والی حکومت سے علاقہ کی تعمیر وترقی پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے ۔
حضروسٹی:وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا آبائی علاقے پہنچے پر انکے گروپ نے استقبال کیا گیا
وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا آبائی علاقے پہنچے پر ان کے گروپ اور پی ٹی آئی کے بعض عہدیداروں نے استقبال کیا ،ان کے استقبال میں میجر گروپ کے افراد اور قاضی احمد گروپ کے افراد شامل نہیں تھے، ملک امین اسلم کا موٹروے پرپہلا استقبال چھچھ انٹر چینج پر ہوا اور وہاں سے حضرو ، ہٹیاں سے ہوتے ہوئے انہیں اٹک شہر کے مختلف تجارتی مراکز سے جلوس کی صورت میں ڈیرہ ملک امین اسلم پر پہنچایا گیا ،شہریوں کی جانب سے مشیر ماحولیات کا عہدہ ملنے پر گل پاشی کی گئی ۔اس موقع پر انہوں نے استقبال پر آنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ عہدہ قوم اور عمران خان کی امانت ہے کرپشن کے خاتمہ کے لئے عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا ،عمران خان کے اعتماد پر پورا اتروں گا ، پورے پاکستان کو گرین پاکستان بنائیں گے ۔
اٹک شہر، حضروسٹی اور گردنواح میں نماز عید مذہبی جوش و خروش سے ادا کر دی گئی
اٹک شہر، حضروسٹی اور گردنواح میں نماز عید مذہبی جوش و خروش سے ادا کر دی گئی ، اٹک ، حضرو اور حسن ابدال سمیت مختلف شہروں میں مساجد اور عیدگاہوں میں نماز ادا کی گئی ،اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے ،عید کے اجتماعات میں پاکستان کی خوشحالی اور امن و سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں ۔
ضلع اٹک:مضر صحت پیپسی پینے پر ایک ہی گھر کے3بچوں اور3خواتین سمیت 9افراد کی حالت غیر ہو گئی اور وہ بے ہوش ہو گئے
مضر صحت پیپسی پینے پر ایک ہی گھر کے3بچوں اور3خواتین سمیت 9افراد کی حالت غیر ہو گئی اور وہ بے ہوش ہو گئے ، مضر صحت مشروب فروخت ہونے والے دوکا ندار کے خلاف مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق اشفاق احمد ولد فیروز دین محلہ ڈھوک مسکین تحصیل حسن ابدال ضلع اٹک نے تھانہ سٹی حسن ابدال میں بیان دیا ہے کہ میرے سالے کے بیٹے عدالت ولد جہانزیب نے ایک عدد پیپسی بوتل ڈیڑھ لیٹر ذاکر اللہ ولد گل زادہ کی دوکان سے خرید کر لایا ،ہمارے گھر میں ہمارے مہمان بھی موجود تھے ،پیپسی کی بوتل پینے سے شاہ زیب ولد عالم زیب عمر10سال ،اسرار احمد ولد اشفاق عمر12سال ،عرفان ولد محمد سلیم عمر19سال ،عدالت ولد جہانزیب عمر22سال ،محمد سلیم ولد محمد مسکین عمر60سال ،تاج بیگم زوجہ عالم زیب عمر26سال ،ماہ نور دختر عالم زیب عمر11سال،ناظمہ زوجہ سلطان زیب عمر 22سال ،عاصمہ دختر محمد سلیم عمر16سال شامل ہیں شدید الٹیاں کرنے لگے اور تمام کی حالت غیرہو گئی جن کو میں نے اہل محلہ کی مدد سے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال پہنچایا ،جہاں پر تمام متاثرہ افراد کا علاج شروع ہو گیا ،تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے دوکاندار ذاکر اللہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
ضلع اٹک:پنجاب فوڈ اتھارٹی کا غیر معیاری کھانے اور اشیاء خورد ونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروایاں جاری
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا غیر معیاری کھانے اور اشیاء خورد ونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروایاں جاری ،تفصیلات کے مطابق محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری گوشت بیچنے پر پنڈی گھیب میں چکن کی دو دکانوں کو چھاپہ مارکر سیل کر کے ان کے خلاف بھاری جرمانے بھی کیے ۔یاد رہے کہ کچھ دن قبل پنڈی گھیب میں غیر معیاری گوشت سے بنا شورما کھانے سے آٹھ بچوں کی حالت غیر ہو گئی تھی جس پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فوری ایکشن لیا اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلا ف فوری کاروائی کی ، ان کی دکانیں سیل کر کے ان کے خلا ف بھاری جرمانے بھی کیے ۔
تحصیل حضرو:سمیر خان ولد اسلم خان ساکن ملاح گوندل تحصیل و ضلع اٹک عمر تقریباً 11 سال ‘ گھر سے لاپتہ
سمیر خان ولد اسلم خان ساکن ملاح گوندل تحصیل و ضلع اٹک عمر تقریباً 11 سال ہے اور اس کا دماغی توازن درست نہیں ہے اور بول بھی نہیں سکتا اور نہ ہی اپنے یا اپنے گھر والوں کے متعلق کچھ بتا سکتا ہے ،مورخہ 20 اگست 2018 ء کو گھر سے گیا جس کو ملے ان نمبروں 0345-5971977 / 0348-5269073 پر اطلاع کریں ۔
حضروسٹی:بلدیہ حضرو کے عملہ نے عید الاضحی کے تینوں روز قربا نی کی آلا ئشوں کو ٹھکا نے لگانے کے بعد سپرے کر کے عوام کے دل جیت لئے
اے سی حضرو کی ہدایت پر چیف آفیسر بلدیہ حضرو عمر شجاع کی زیر قیادت بلدیہ حضرو کے عملہ نے عید الاضحی تینوں روز قربا نی کی آلا ئشوں کو فوری طور پر ٹھکا نے لگانے کے بعد سپرے کر کے عوام کے دل جیت لئے ،چیف آفیسر کی قیا دت میں سینٹری عملہ نے عید کے تینوں روز انتہا ئی منظم طریقہ سے قربا نی کی آلا ئشوں کو فوراً ٹھکا نے لگا کر اور شہر بھر میں جراثیم کش سپرے کرکے ثابت کر دیا ہے کہ اگر یہ قوم کو ئی کام کر نے کا ارادہ کرے تو کو ئی بات ناممکن نہیں ہو تی ،جگمگ کر تا صاف ستھرا اور خو شبوددار حضرو شہر دیکھ کر احساس ہی نہیں ہو تا کہ یہاں قر با نی کا فریضہ سر انجام دیا گیاہے ۔شہریوں نے اس با بت اظہار خیال کر تے ہو ئے کہاکہ ہم نے اپنی تمام زندگی میں ایسی زبر دست صفائی پہلی بار دیکھی ہے جس پر ہم تمام انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں ۔
حضروسٹی:ملک امین اسلم ما حولیا ت کے شعبۂ میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں؛صحافتی برادری آ ف حضرو
حضرو کے صحافیوں منصبدار خان ، نواز خان ، ڈاکٹرمسعود اختر ، ظہیر خان نے اپنے بیان میں ملک امین اسلم کو وزیر اعظم کا مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی مقرر کیے جانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ما حولیا ت کے شعبۂ میں پاکستان میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں ،ماحولیات کے حوالہ سے ان کی گراں قدر خدما ت ہیں خیبر پختونخواہ میں ’’ بلین ٹری ‘‘ پروجیکٹ کے حوالہ سے پو ری دنیا سے داد سمیٹ چکے ہیں ،وزیر اعظم عمران خان نے انہیں مشیر موسمیاتی تبدیلی مقرر کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔
فتح جنگ (اٹک):عقیدہ ختم نبوت اور ناموسِ رسالت کے تحفظ کے لیے ہماری جان بھی حاضر ہے ؛پیرسید فیصل محمودشاہ گیلانی
جنرل الیکشن میں عوام نے بے پناہ محبتوں سے نوازا پہلی مرتبہ الیکشن میں حصہ لینے والی جماعت تحریک لبیک پاکستان اب ملک کی صف اول کی جماعتوں میں شامل ہو چکی ہے ،عقیدہ ختم نبوت اور ناموسِ رسالت کے تحفظ کے لیے ہماری جان بھی حاضر ہے ۔مغرب بار بار توہین اسلام کا ارتکاب کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کا باعث بن رہا ہے ۔ملعون گیرٹ ویلڈر کی طرف سے ہالینڈ میں ہونیوالے گستاخانہ مقابلے کو ہر حال میں روکنا ہوگا،اسلامی ممالک ہالینڈ سے نہ صرف تعلقات ختم کریں بلکہ اس کا معاشی بائیکاٹ بھی کریں ۔ حکومت پاکستان اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے فی الفور ہالینڈ کے سفیر کو ملک بد ر کرے اور اپنا سفیر ہالینڈ سے واپس بلائے ،مرکزی امیرعلامہ خادم حسین رضوی کے ہالینڈ کے حوالے سے جرات مندانہ موقف پر ان کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزفتح جنگ میں تحریک لبیک پاکستان کے سابقہ امیدوار حلقہ این اے 56 پیر سید فیصل محمود شاہ گیلانی چورہ شریف اور ضلعی امیر مخدوم ذوالفقار علی حیدری نے حلقہ بھر سے ملاقات کے لیے آنیوالے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ 14 اکتوبر کو ہونیوالے ضمنی الیکشن کے لیے تیاریاں شروع کردیں مرکزی قیادت کے حکم پر اٹک سے خالی ہونیوالی دونوں نشستوں سے بھرپور مقابلہ کیا جائے گا ۔
اٹک سٹی:میرٹ کی پالیسی کو اولیت دی جائے گی اور سرکاری محکمہ میں میرٹ سے متصادم پالیسی کو برداشت نہیں کیا جائیگا؛ طاہر صادق
رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ میرٹ کی پالیسی کو اولیت دی جائے گی اور کسی بھی سرکاری محکمہ یا ادارہ میں میرٹ سے متصادم پالیسی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ،پولیس بھرتیوں میں بھی میرٹ ہی کی بنیاد پر بھرتیاں کی جائیں گی اور تمام عمل کو شفاف بنانے کیلئے بھی تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مختلف علاقوں سے اپنے مسائل کے حل کے سلسلہ میں آئے ہوئے افراد کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔میجر طاہر صادق نے کہا کہ حکومت کے انقلابی اقدامات کے سبب جلد تبدیلی آئے گی اور عام آدمی کو صحت ، تعلیم ، روزگار اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ۔
دورداد(اٹک):حافظ عبدالحمید خان کے ماموں محمد فقیر خان مرحوم کی وفات پر سیاسی وسماجی شخصیات کااظہار تعزیت جاری
معروف صحافی وائس چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ نمائندہ روزنامہ اوصاف حافظ عبدالحمید خان کے ماموں محمد فقیر خان مرحوم کی وفات پر سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے ان کے آبائی گاؤں دورداد آکر اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری‘ تعزیت کا اظہار کرنے والوں میں سابق امیدوار قومی اسمبلی متحدہ مجلس عمل صاحبزادہ حافظ سعید احمد دریا شریف ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی رہنما مسلم لیگ ( ن ) شیخ سلمان سرور ، ضلعی نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) ملک صفدر خان اعوان ، سابق تحصیل ناظم حسن ابدال ورہنما تحریک انصاف حاجی شفقت خان طاہر خیلی ، سابق ضلعی صدر مسلم لیگ ورہنما تحریک انصاف صداقت خان ، برہان چن ، حسن فردوس کشمیری حسن ابدال ، معروف سیاسی و سماجی شخصیت الحاج محمد داود خان ، رہنما جے یو پی شہزاد چشتی ، تحصیلدار ملک نثار صدر نمبردار ایسوسی ایشن ملک محمد نواز اعوان ، صحافی برادری کے حافظ نصرت علی خان ، جبار تبسم ، طارق محمود خان ، راشد علی ، ارشاد علی ، ابرار شاہ و دیگر شامل ہیں ۔
اٹک سٹی: سینئر صحافی دنیا نیوز جاوید کشمیری ، جی ایم کشمیری اور عابد کشمیری کی والدہ کی رسم قل ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی
سینئر صحافی دنیا نیوز جاوید کشمیری ، جی ایم کشمیری اور عابد کشمیری کی والدہ کی رسم قل ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی ،رسم قل میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ اکرم بوٹا ، جانی پینٹر ، حق باھو کمپوزنگ والے ، انجم آرٹس اور ان کے رشتہ دار ، اہل علاقہ اور صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔
گاؤں کالو خورد:محکمہ واپڈا کی غفلت و لاپرواہی کا سلسلہ زور پکڑ گیا ،بجلی کی لوڈشیڈنگ 8 سے 10 گھنٹے کرنا معمول بنا لیا
تحصیل حضرو کے گاؤں کالو خورد میں محکمہ واپڈا کی غفلت و لاپرواہی کا سلسلہ زور پکڑ گیا ،بجلی کی لوڈشیڈنگ 8 سے 10 گھنٹے کرنا معمول بنا لیا ، پورے علاقہ کی زندگی اجیرن بن گئی ہے اور کوئی پرسان حال نہیں ،تفصیلات کے مطابق تحصیل حضرو کے گاؤں کالو خورد کوٹھہ باسیہ میں اچانک بجلی بند ہو جاتی ہے اور گھنٹوں بعد بھی واپڈا آفس ہٹیاں ٹس سے مس نہیں ہوتا اور علاقہ عوام شدید گرمی میں ساری رات جاگ کر گزرتی ہے اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پورے گاؤں میں پانی کی شدید قلت پائی جاتی ہے ،بجلی بند ہونے کی صورت میں بیسوں بار آفس میں شکایات درج کرانے پر بھی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ،اہل علاقہ نے وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ ، ایم این اے میجر طاہر صادق و دیگر ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اٹک سٹی:پاکستانی قوم اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بلا سکتی ‘پاکستان اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیں ایک تحفہ ملا ہے ؛ شیخ آفتاب احمد
پاکستانی قوم اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بلا سکتی ‘پاکستان اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیں ایک تحفہ ملا ہے ،قائد اعظم محمد علی جناح کی محنت لگن سے پاکستان آزاد ہو ا جس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد قوم کادوسرا محسن محمد نواز شریف ہے جس نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا ۔ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ آفتاب احمد نے مختلف سیاسی سماجی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کے ساتھیوں نے جس لگن اور محنت سے پاکستان کو بنایا اور قربانیاں دی قوم کبھی اپنے محسن کو بلانہیں سکتی ‘قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد پاکستان کا دوسرا محسن محمد نواز شریف اور اس کی بیٹی مریم نواز اڈیالہ جیل میں ملک اور قوم کی خاطر قید کی صوبتیں برداشت کر رہے ہیں ۔محمد نواز شریف ملک اور عوام کے مفاد کی جنگ لڑ رہے ہیں 1965 اور 1971 میں بھارت نے پاکستان کے خلاف جاریت کی 1999میں نواز شریف نے تمام تر دباؤ اور آفر کے باوجود ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو پہلا ایٹمی اسلامی ملک بنایا اب بھارت کی جرأت نہیں کہ وہ پاکستان کی طرف میلی انکھ سے دیکھے یہودی لابی نے سعودی عرب پر حملے کا پلان تیار کیا اس وقت محمد نواز شریف نے واضح کیا اگر کسی نے سعودی عرب پر بری نظر سے دیکھا تو ان کو سخت جواب دیا جائے گا قوم نواز شریف اور مریم نواز کے لیے دعا گو ہیں کہ وہ جلد ہی رہا ہو نگے ۔
اٹک سٹی:جیلوں میں قید حوالاتی اور قیدی رہائی کے بعد معاشرے میں اپنے بہتر کردار کی وجہ سے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ؛شیخ عامر مجید
جیلوں میں قید حوالاتی اور قیدی رہائی کے بعد معاشرے میں اپنے بہتر کردار کی وجہ سے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ،عید کی خوشیوں میں سماجی تنظیمیں ان قیدیوں کو بھی یاد رکھا کریں ۔ان خیالات کا اظہار ایم ڈی مغل اعظم و ٹیولپ مارکی شیخ عامر مجید نے ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں اسیر 900 سے زائد قیدیوں کو عید کی خوشیوں کے سلسلہ میں اپنی جانب سے دیئے گئے کھانا تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل مصطفی احمد اور دیگر افسران و عملہ بھی موجود تھا ،اس موقع قیدی اور حوالاتیوں نے شیخ عامر مجید کی جانب سے عید کی خوشیوں میں انہیں یاد رکھنے پر شکریہ ادا کیا ۔
گاؤں سرکہ:اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب ﷺپر جو سچی کتاب قرآن کریم نازل فرمائی وہ تمام مسائل کا حل ہے؛ ساقل خان
سماجی کارکن ساقل خان عرف پاک وطن ساکن بانڈو سرکہ (تحصیل حضرو )نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب ﷺپر جو سچی کتاب قرآن کریم نازل فرمائی وہ تمام مسائل کا حل اور اس میں عدل قائم کرنے کی بہت زیادہ تلقین فرمائی گئی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصب حال اٹک پریس کلب رجسٹرڈ میں ایک ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں انصاف سستا ہو تو معاشرہ مثالی بن جاتا ہے اور انصاف مہنگا ہو جائے تو معاشرے میں بدعنوانی کا دوردورہ ہو جاتا ہے ،کسی بھی شخص کو عدلیہ ، افواج پاکستان پر تنقید کی اجازت نہیں وزیر اعظم عمران خان اپنے بیانات پر عمل کر کے پاکستان سے نا انصافی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔
اٹک سٹی:پنڈی کوھاٹ روڈ پر 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ، دونوں موٹر سائیکل آمنے سامنے لگنے سے ‘4 افراد شدید زخمی
پنڈی کوھاٹ روڈ پر 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ، دونوں موٹر سائیکل آمنے سامنے لگنے سے ‘4 افراد شدید زخمی ‘زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جنڈ میں ریفر کر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق پنڈی کوہاٹ روڈ پر 2 موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم ہوا دونوں موٹر سائیکل آمنے سامنے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں 4 افراد زخمی ہو گئے ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو فوراً تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا بروقت کاروائی پر زخمیوں جان کو بچا لیا گیا ۔
اٹک سٹی:عوام ڈینگی سے محفوظ رہنے کیلئے اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں ؛ ڈپٹی کمشنر اٹک
ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے ایک عوامی پیغام میں کہا کہ عوام ڈینگی سے محفوظ رہنے کیلئے اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں ، انہوں نے کہا کہ ابھی تک ڈینگی کا کو ئی مریض ضلع اٹک میں رپورٹ نہیں ہو ا مگر اس کے باوجود ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اپنے گھروں اور گلیوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں ، صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھیں ، روم کولرز ، گملوں اور چھتوں میں پانی کھڑانہ ہونے دیں ، پوری آستین والے کپڑے پہنیں ، بخار کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ ہسپتال سے رجوع کریں ۔ڈی سی نے کہا کہ اس خطرناک بیماری کا علاج دراصل زیادہ سے زیادہ آگاہی میں ہے ،اس لیے عوام مختلف محکوں کی طرف سے جاری انسداد ڈینگی مہم پر سختی سے عمل کر یں اور ڈینگی سے محفوظ رہیں ۔
اٹک سٹی:حکومت پنجاب صوبہ میں نا خواندگی کے خاتمہ کے سلسلہ میں اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ؛محمد طاہر کاشف
حکومت پنجاب صوبہ میں نا خواندگی کے خاتمہ کے سلسلہ میں اپنے تمام وسائل بروئے کار لا کر 4 سال سے لے کر 9 سال تک کے بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کے اہداف کو مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ کوئی بچہ تعلیم جیسی نعمت سے محروم نہ رہ سکے، ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی اٹک محمد طاہر کاشف نے گورنمنٹ ایم سی بوائز سکول نمبر 3 اٹک میں 4 سے 9 سال تک کے بچوں کو داخل کرنے کی مہم کے آغاز کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے سکول میں بچے داخل کر کے اس مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن اٹک داؤد اختر کیانی ، سپرٹنڈنٹ ڈی ایم او آفس اسد نواز ستی ، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایم سی بوائز سکول نمبر 3 اٹک مختار احمد قریشی ، محکمہ تعلیم کے افسران اور سکول کے اساتذہ بھی موجود تھے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی محمد طاہر کاشف نے بتایا کہ ضلع اٹک میں کچی کلاس سے کلاس پنجم تک جو ہدف دیا گیا ہے اس کے مطابق 1 لاکھ 50 ہزار 156 بچوں کے داخلے کا ٹارگٹ ہے جس میں سے ہدف کا 1 لاکھ 39 ہزار 906 بچوں کو داخل کر کے ہدف کا 93.2% فیصد حاصل کر لیا گیا ہے جس میں کچی کلاس کے 30 ہزار 895 بچوں میں سے 22 ہزار 698 جو ہدف کا 73.5% فیصد بنتے ہیں ، کلاس اول کے 25 ہزار 651 میں سے 26 ہزار 053 جو ہدف کا 101.6% ، کلاس دوئم کا 25 ہزار 651 میں سے 24 ہزار 942 جو ہدف کا 97.2% فیصد ، کلاس سوئم کا 24 ہزار 189 میں سے 23 ہزار 556 جو ہدف کا 97.4% فیصد ، کلاس چہارم کا 21 ہزار 544 میں سے 20 ہزار 864 جو ہدف کا 96.8% فیصد اور کلاس پنجم کا 22 ہزار 226 میں سے 21 ہزار 793 جو ہدف کا 98.1% فیصد بنتا ہے حاصل کر کے بڑی کامیابی حاصل کی گئی ہے بچوں کو داخل کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے اور کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہیں رہنا چاہیے چائلڈ فرینڈلی سکول بنائے جا رہے ہیں ٹیچرز اعلیٰ تعلیم یافتہ اور سٹاف کی کمی کو بھی دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم اب ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے تاکہ پاکستان دنیا میں تعلیم یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو سکے ۔
دبئی (متحدہ عرب امارات):ن والے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج عوام کیلئے نہیں بلکہ اقتدار چھن جانے پر کر رہے ہیں ؛محمد رفیق آف ویسہ
مسلم لیگ ( ن ) نے جو بویا آج انہیں وہ کاٹنا پڑ رہا ہے ‘سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج عوام کیلئے نہیں بلکہ اقتدار چھن جانے پر کر رہے ہیں ،مسلم لیگ ( ن ) والوں کو چاہیے کہ سیاہ پٹیوں کی بجائے کالے برقعے پہن کر احتجاج کریں کیونکہ شریف برادران کے اقتدار کا سورج اب ہمیشہ کیلئے ختم ہو گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار دبئی میں مقیم معروف کاروباری وسماجی شخصیت محمد رفیق آف گاؤں ویسہ نے یاسرامین سے آن لائن بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) کی آڑ میں شریف فیملی نے اقتدار کے مزے لوٹے اور موروثی سیاست کا بیج بویا جبکہ اربوں روپے لوٹے اور خزانے کو نقصان پہنچایا ،ان کے خلاف خلائی مخلوق نے نہیں بلکہ ان کے اقتدار کے ہاتھوں ستائی مخلوق نے ووٹ کی پرچی سے بدلا لیا اور انہیں اقتدار سے محروم کر دیا ۔
حضروسٹی: ملک بھرمیں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 14اکتوبرکوہوگی ؛ الیکشن کمیشن آف پاکستان
ملک بھرمیں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 14اکتوبرکوہوگی ،اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی 37 خالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔شیڈول کے مطابق لیکشن کمیشن سیکرٹریٹ نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی 37 خالی نشستوں پرضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔ملک بھرمیں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 14 اکتوبر کوہوگی اورریٹرننگ افسران 27 اگست کو پبلک نوٹس جاری کریں گے، الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 28 اگست سے 30 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے ۔امیدواروں کے ناموں کی فہرست 31 اگست کوجاری کی جائے گی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 ستمبر تک ہوگی جبکہ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر اپیلیں 8 ستمبر تک دائر کی جاسکیں گی ،شیڈول کے مطابق اپیلٹ ٹربیونل 13 ستمبر تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے ۔امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ 14 ستمبر کو جاری ہوگی امیدواراپنے کاغذات 15 ستمبر تک واپس لے سکیں گے جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 16 ستمبر کو جاری کیے جائیں گے واضح رہے کہ یہ وہ نشستیں ہیں جہاں مختلف وجوہات کی بنا ء پر25 جولائی کو یا تو ووٹنگ نہیں ہوسکی تھی یا پھران حلقوں سے کامیاب امیدواروں نے وہ نشستیں چھوڑدی تھیں خالی ہونے والی نشستوں میں قومی اسمبلی کی 11 ، پنجاب اسمبلی کی 13 ، کے پی کے کی 9 ، سندھ اور بلوچستان کی 4 نشستیں شامل ہیں جن میں حلقہ این اے 35 بنوں ، این اے 53 اسلام آباد 2 ، این اے 56 اٹک 2 ، این اے 60 راولپنڈی 4 ، این اے 63 راولپنڈی 7 ، این اے 65 چکوال 2 ، این اے 69 گجرات 2 ، این اے 103 فیصل آباد 3 ، این اے 124 لاہور 2 ، این اے 131 لاہور 9 اور این اے 243 کراچی ایسٹ 2 شامل ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کی 13 نشستیں جن میں حلقہ پی پی 3 اٹک 3 ، پی پی 27 جہلم 3 ، پی پی 87 میانوالی 3 ، پی پی 103 فیصل آباد 7 ، پی پی 118 ٹوبہ ٹیک سنگھ ، پی پی 164 لاہور 21 ، پی پی 165 لاہور 22 ، پی پی 201 ساہیوال 6 ، پی پی 222 ملتان 12 ، پی پی 261 رحیم یار خان 7 ، پی پی 272 مظفر گڑھ 5 ، پی پی 292 ڈی جی خان 8 اور پی پی 296 راجن پور 4 شامل ہیں ، کے پی کے اسمبلی کے حلقہ پی کے 3 سوات 2 ، پی کے 7 سوات 6 ، پی کے 44 صوابی 2 ، پی کے 53 مردان 6 ، پی کے 61 نوشہرہ 1 ، پی کے 64 نوشہرہ 4 ، پی کے 78 پشاور 13 ، پی کے 97 ڈی آئی خان 3 اور پی کے 99 ڈی آئی خان 5 شامل ہیں ، سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 87 ملیر 1 ، پی ایس 30 خیر پور 5 ، بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35 مستونگ اور پی بی 40 خضدار 2 شامل ہیں ۔
حضروسٹی: سردار عثمان خان بزدار کے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر انکے حلقے تونسہ اور ٹرائیبل ایریا میں خوشی منائی جا رہی ہے ؛رپورٹ
سردار عثمان خان بزدار کے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر ان کے حلقہ انتخاب تونسہ اور ٹرائیبل ایریا میں خوشی منائی جا رہی ہے ،قبائلی علاقہ میں بلوچی رقص پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے کیونکہ تونسہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ اور دور افتادہ علاقہ سے وزیر اعلی پنجاب کی نامزدگی ہورہی ہے ۔پی ٹی آئی کی طرف سے پنجاب کے نامزد وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کا تعلق ڈیرہ غازیخان کی پسماندہ اور دورافتادہ تحصیل تونسہ شریف سے ہے ،حالیہ الیکشن میں پی پی 286 تونسہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔اس قبل سردار عثمان خان بزدار مشرف دور میں تحصیل ٹرائیبل ایریا ضلع ڈیرہ غازیخان کے دو مرتبہ تحصیل ناظم رہ چکے ہیں، 2013 کے قومی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے خواجہ نظام المحمود سے الیکشن ہار گئے تھے ۔اس وقت سردار عثمان خان بزدار نے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا بعد میں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں شامل ہوگئے تھے ،سردار عثمان خان بزدار کی عمر 49 سال ہے سردار عثمان خان بزدار نے مڈل کی تعلیم اپنے آبائی علاقہ بارتھی ٹرائیبل ایریا سے حاصل کی تھی ۔میٹرک ایف ایس سی بی ایس سی ملتان سے کی بعد میں زکریا یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ،اسکے بعد ایل ایل بی کا امتحان پاس کیا اور تونسہ بار کے رکن بھی ہیں ۔سردار عثمان خان بزدار کی شادی اپنے چچا سردار اسلم خان بزدار کی صاحبزادی سے ہوئی تھی ،سردار عثمان کی تین بیٹیاں ہیں سردار عثمان خان بزدار بزدار قبائل کے چیف اور سابق ایم پی اے سردار فتح محمد خان بزدار کے بڑے صاحبزادے ہیں سردار فتح محمد خان بزدار کے پانچ بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں سردار فتح محمد خان بزدار کے پانچ بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہین سردار فتح محمد خان بزدار نے ضیاء الحق کے دور میں وفاقی مجلس شوری کے رکن ہوئے بعد میں 1985 میں آزاد حیثیت سے ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے بعد میں سردار فتح محمد خان بزدار 2002 میں اور 2008 میں بھی ق لیگ کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے اس وقت کے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے قریبی ساتھی رہے چوہدری پرویز الہی نے سردار فتح محمد خان بزدار کی دعوت پر بطور وزیر اعلی ٹرائیبل ایریا بارتھی اور تونسہ کا بھی دورہ کیا تھا سردار عثمان خان بزدار کی مادری زبان سرائیکی اور بلوچی ہے پنجابی اور انگلش زبانی بھی روانی سے بولتے ہیں سردار عثمان خان بزدار تعلیم یافتہ ہیں انکا تعلق متوسط طبقہ سے ہے کوئی جاگیردار وڈیرا نہیں ہمیشہ عوام کے درمیان ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ایم پی اے کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے سردار عثمان خان بزدار عوام میں بے حد مقبول ہیں غریب طبقہ سے انکی خاصی ہمدردی ہے ۔
اٹک سٹی:عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل دی جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے ؛ محمد سلیم شہزاد
ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد نے کہا کہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل دی جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے ۔جمہوری اقدار کو خاطر میں رکھتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے گی ،پنجاب اور وفاق میں ہارس ٹریڈنگ اپنے عروج پر ہے مشرف دور کے چلے کارتوسوں سے نیا پاکستان بنایا جارہاہے ۔قائد محمد نواز شریف اور صدر
محمد شہباز شریف کے سنہری دور کو عوام یادکرینگے ،پاکستان کو میگا ترقی کی جانب گامزن کرنے کا سہرا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی تجر بہ کار ٹیم کے سر ہے ۔













Comments
Post a Comment