Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from San Francisco Int, Airport, USA.
Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from San Francisco Int, Airport, USA. اٹک سٹی:قومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 5 نشستوں پر تحریک انصاف نے میدان مارتے ہوئے اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی عام انتخابات میں اٹک سے قومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 5 نشستوں پر تحریک انصاف نے میدان مارتے ہوئے قومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 5 میں سے 4 نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ،اس سلسلہ میں جاری کردہ حتمی نتائج کے مطابق اٹک کے 3 حلقوں سے منتخب ہونے والے رکن قومی و صوبائی اسمبلی میجر طاہر صادق نے جو وزارت اعلیٰ پنجاب کی ڈور میں سب سے آگے ہیں ‘نے 3 لاکھ 72 ہزار 401 ووٹ حاصل کر کے پاکستان بھر میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ،انہوں نے حلقہ این اے 55 سے 145832 ووٹ حاصل کیے ،ان کے مد مقابل مسلم لیگ ( ن ) کے سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد 102075 ووٹ حاصل کر کے دوسرے ، تحریک لبیک پاکستان کے محمد حفیظ اللہ جان علوی 24872 ووٹ حاصل کر کے تیسری ، ایم ایم کے صاحبزادہ حافظ سعید احمد دریا شریف 11608 ووٹ حاصل کر کے چوتھی ، پی پی پی پارلیم...