Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong S.A.R. +852 53 686 786
Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan.
Updated from Hong Kong S.A.R. +852 53 686 786
اٹک سٹی:عیدالاضحی کے موقع پر محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کر نے کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا
عیدالاضحی کے موقع پر محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کر نے کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ہر قسم کی کالعدم تنظیم جو کسی بھی متبادل نام کے ساتھ کام کر رہی ہے ‘پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کر نے پر مکمل پابندی ہو گی ۔اس سلسلہ میں ہر قسم کی کالعدم تنظیم کو ئی سرگرمی سرانجام نہیں دے گی ، کھالیں اکٹھی کر نے والی تمام تنظیمیں کھالیں اکٹھی کر نے کے لیے ڈپٹی کمشنر اٹک کو درخواست دیں گی جس کے ہمراہ رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ،سابقہ اجازت نامہ،این او سی اور بیان حلفی جس میں یہ درج ہو کہ ان کا تعلق کسی کالعدم جماعت یا تنظیم سے نہیں ہے،لف کرنا ضروری ہے ۔صرف ان تنظیموں کو مخصوص جگہوں سے کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت ہو گی جن کے پاس ڈپٹی کمشنر اٹک کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامہ ہو گا‘ کسی بھی فرد یا تنظیم کو اجازت نہیں ہو گی کہ وہ کسی بھی فرد کو انہیں قربانی کی کھالیں دینے پر مجبور کرے ،ایسا کرنے والو ں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی کھالیں اکٹھی کر نے کے لیے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ممنوع ہے ،کاروباری حلقے جو قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کر نے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ اس بات کی یقین دہانی کروائیں گے کہ وہ صرف ان افراد یا تنظیموں سے کھالیں خریدیں گے جن کے پاس باقاعدہ اجازت نامہ موجود ہو گا ۔ڈپٹی کمشنر اٹک کھالیں اکٹھی کر نے والی سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں سے کھالیں اکٹھی کرنے کے سلسلہ میں جامع منصوبہ حاصل کر یں گے تاکہ اس سارے عمل کو شفاف بنایا جاسکے ۔اس سلسلہ میں عوام الناس کے لیے الیکٹرونک،پرنٹ اور سوشل میڈیا پر بھرپو ر آگاہی مہم چلائی جائے گی کھالیں اکٹھی کر نے کے سلسلہ میں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع نے کٹا کی ہیلپ لائن 1717یا حکومت پنجاب کی طرف سے قائم کردہ ہیلپ لائن پر دی جاسکتی ہے کھالیں اکٹھی کر نے والی تما م تنظیمیں اور مدارس ڈپٹی کمشنر اٹک کو کھالیں اکٹھی کر نے کے سلسلہ میں اپنے مکمل منصوبے اور اس سلسلہ میں بنائی گئی جگہوں کے بارے میں آگاہ کر یں گے اور این او سی حاصل کر یں گے رجسٹرڈ تنظیمیں اور مدارس کھالیں اکٹھی کر نے والے تما م اشتہارات میں اپنا رجسٹریشن نمبر واضح درج کر یں گے اور ان کی طرف سے نامزد افراد کھالیں اکٹھی کر نے کے تمام عمل کے دوران اپنی شناختی علامت جس پر ان کا رجسٹریشن نمبر درج ہو اور اجازت نامہ ساتھ رکھیں گے غیر رجسٹرڈ تنظیموں کو کھالیں اکٹھی کر نے کی اجازت نہیں ہو گی ،حکم عدولی کی صورت میں ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی قربانی کی کھالیں رجسٹرڈ تنظیموں اور مستحق افراد کو دینے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کھالیں فروخت کرنے کا تمام ریکارڈرکھا جائے گا کھالیں خریدنے والے تمام افراد اور تنظیمیں ایسے افراد اور تنظیموں سے کھالیں نہیں خریدیں گی جو رجسٹرڈ نہیں ہو ں گے اور جن کے پاس اجازت نامہ نہیں ہو گا کھالیں خریدنے کا تمام عمل بنکوں کے ذریعے ہو گا ۔
اٹک سٹی: ضلع اٹک میں معذور افراد نے تنخواہیں نہ ملنے اور نوکریوں سے بغیر بتائے نکالے جانے پر نابینا اور معذور افراد نے احتجاج کیا
ضلع اٹک میں معذور افراد نے تنخواہیں نہ ملنے اور نوکریوں سے بغیر بتائے نکالے جانے پر نابینا اور معذور افراد نے احتجاج کیا ،یہ احتجاج 15 دفتر کے سامنے مین روڈ پر احسن طریقہ سے کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق بعض سرکاری اہلکاروں نے سادہ کپڑوں میں معذوروں پر تشدد کیا اور انہیں سڑک پر گھسیٹا ،اس سلسلہ میں معذوروں کا وفد ڈی سی اٹک کے پاس گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس احتجاج سے کوئی فرق نہیں پڑتا جو کرنا ہے کر لو فوکل پرسن محمد نیاز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے اس بات کا اعلان کیا کہ اگلے ہفتے اس تشدد کے خلاف بھرپور پر امن احتجاج کریں گے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ کیا کہ خصوصی افراد کو قومی دھارا میں لایا جائے اور ہمارے اوپر تشدد بند کرائیں اور ہمیں ہمارا حق دلائیں ہم بھی پاکستانی شہری ہیں اگر ضلعی انتظامیہ نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو ہم 15 ستمبر کے بعد لاہور میں ہڑتال کریں گے اور پورے پاکستان کو ہڑتال کی کال دیں گے ۔
اٹک سٹی:ڈی پی او آفس اٹک سے فوارہ چوک تک اٹک پو لیس کے شہدا ء کو خراج تحسین پیش کر نے کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا
ڈی پی او اٹک حسن اسد علوی نے آئی جی پنجاب کے حکم اور آر پی او راولپنڈی کی ہدا یت پر ڈی پی او آفس اٹک سے فوارہ چوک تک اٹک پو لیس کے شہدا ء کو خراج تحسین پیش کر نے کے لئے ریلی کا انعقاد کیا جس کی قیا دت ڈی سی عمران قریشی ، سابق چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل سید عظمت علی بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور دیگر نے کی ریلی کے شر کا ء سے فوارہ چوک میں خطاب کر تے ہو ئے ڈی سی عمران قریشی اور ڈی پی او اٹک حسن اسد علوی نے کہا کہ وطن کی عظمت کے لئے اپنی جانوں کے نذرا نے پیش کر نے والے اٹک پو لیس کے شہدا ء پو لیس کے ماتھے کا جھو مر ہیں اٹک پو لیس کے افسران اور جوانوں نے دہشت گر دوں، دہشت گر دی اورسماج دشمن عناصر کے خلاف سینہ سپر ہو کر جس طرح وطن کی مٹی کے لئے اپنی جانیں قربان کیں و ہ ہمیشہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جا ئیں گی اس موقع پر سابق چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل سید عظمت علی بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، صدر انجمن تاجران راشد الرحمن خان ، ممبران امن کمیٹی ڈسٹرکٹ خطیب علامہ غلام محمد صدیقی ، مولانا شیر زمان ، مو لا نا محمود الحسن تو حیدی ، مفتی سید امیر زمان حقانی ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، جوائنٹ سیکرٹری شیخ بابر قیوم ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جنرنلسٹس حاجی پرویز خان ، بانی چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق ، سید فاروق بخاری ، جاوید کشمیری ، لیاقت عمر ، ندیم حیدر ، طارق محمود ، چیئرمین فوٹو گرافر ایسوسی ایشن حاجی سلیم خان ، چیئرمین پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ہشام خان اعوان ، پی اے ٹو ڈی پی او اٹک محمد ایوب ملک ، انچارج ٹریفک پولیس منصب خان ، پی آر او طا ہر اقبال ، اسسٹنٹ پی آر او محمد وسیم صادق ، ڈی ایس پی شو کت شاہ کی کم سن بیٹی کے علا وہ معززین علاقہ ، شہداء کے اہلخانہ ، پو لیس کے افسران اور اہلکاروں کی کثیر تعداد مو جو د تھی ریلی کے شرکاء نے پولیس شہداء کی تصاویر اُٹھائی ہوئی تھیں جبکہ فوارہ چوک میں ان شہداء کی تصاویر لگائی گئی تھیں جن کے اوپر شہریوں نے پھول نچھاور کیے شہریوں کی طرف ٹھنڈے پانی کی سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں شر کاء نے فوارہ چوک میں شہداء کی یاد میں مو م بتیاں جلا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا مقررین نے پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ یہ شہداء جہاں محکمہ اور ملک کے لیے قربان ہوئے ہیں وہیں ان کی یہ قربانیاں ملک سے دہشت گردی اور بدامنی ختم کرنے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں ان شہداء کے ورثاء اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں محکمہ پولیس اور پوری قوم ان کی پشت پر ہے ان شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی پوری قوم آج پولیس کے شہداء کو دنیا بھر کی طرح خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔
حضروسٹی:قومی شناختی کارڈ بنانے والا ادارہ نادرا نے یکدم اپنی فیسوں میں اضافہ کر دیا ‘ عوام بے بس ہو کر رہ گئی
قومی شناختی کارڈ بنانے والا ادارہ نادرا نے یکدم اپنی فیسوں میں اضافہ کر دیا ،شروع میں مفت شناختی کارڈ بنانے والے ادارہ نے بعدازاں شناختی کارڈ کی فیس 200 روپے کی جسے اب بڑھا کا 750 روپے کر دیا گیا ہے جو غریب عوام کیلئے ناقابل برداشت ہو چکا ہے ۔مہنگائی کے اس دور میں شناختی کارڈ جیسی بنیادی ضرورت جو فلاحی اور اسلامی مملکت میں مفت فراہم کی جانے چاہیے ،اس کی بجائے 750 روپے کی فیس کر کے غریب عوام کیلئے اس بنیادی ضرورت کا حصول ناممکن بنا دیا گیا ہے ۔سروے کے دوران فریج مکینک محمد نزاکت ، محمد ذیشان ، کمپوزنگ کا کام کرنے والے صوفی فیصل بٹ ، مقامی زمیندار حاجی پرویز خان ، ماسٹر محمد نذیر ، محمد احمد بٹ ، پھل فروش جاوید ، صدر اخبار فروش ایسوسی ایشن مہتاب مغل ، دارون شاہ ، محمد سلیم شکردری ، محمد رمضان جانی ، ہشام خان اعوان ، جانی پینٹر ، محمد احسن بٹ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد شناختی کارڈ جیسی بنیادی ضرورت مفت فراہم کرنے کے احکامات جاری کر کے غریب عوام کو اس پریشانی سے نجات دلائیں ۔
حضروسٹی:تحصیل حضرو کے لنک روڈ زپرقائم درجنوں پٹرول پمپ مالکان نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا
تحصیل حضرو کے لنک روڈ زپرقائم درجنوں پٹرول پمپ مالکان نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ، انتظامیہ اور متعلقہ حکام کی ملی بھگت سے بغیر لا ئسنس غیر قانونی پٹرول پمپ مالکان عوام کو چونا لگانے میں مصروف ،ایک مصروف چوک میں قائم پٹرول پمپ پر100روپے کا پٹرول ڈالنے والوں کو 50روپے کا پٹرول دیاجانے لگا،نوجوانوں نے ملازم کو رنگے ہاتھوں پکڑکر شکائیت متعلقہ تھانہ حضرو کر دی ،پٹرول پمپ مالکان کی طرف سے نوجوانوں کو سنگین نتائج کے دھمکیاں، عوامی حلقوں کا پٹرول پمپ انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق تحصیل حضرو کے ایک چوک میں موجود بغیر لائسنس بے نام پٹرول پمپ سے چند افراد نے پٹرول ڈلوایاجو بعد ازاں چیک کرنے پر آدھے سے بھی زیادہ پٹرول کم تھاجس پر اہلیان علاقہ جن میں محمد نزاکت ،فرمان ،زاہد تنویر ،شاہد ،خرم ،اختر ،وحید ، سرفراز ،رمضان ،طارق ،اور سہیل نے میڈیا کے نمائندوں کوموقع پر بلوا کر پٹرول پمپ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ہم کافی عرصہ سے اس چوک میں موجود پٹرول پمپ سے پٹرول ڈلواتے ہیں لیکن چندایک دنوں سے ہمیں شک محسوس ہوا کہ پٹرول پمپ والے ہم سے رقم پوری لیکر ہمیں پٹرول کم دیتے ہیں جس پردوتین نوجوانوں نے آج جب 100روپے کا پٹرول ڈلوایا تو بعد ازاں چیک کر نے پر اس میں 50سے بھی کم پیسوں کا پٹرول نکلا،عوام کا کہناتھا کہ پٹرول پمپ مالکان پیمانہ کی غلط ریڈنگ سے روزانہ اہلیان علاقہ کوہزاروں روپے کا چونا لگا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایسے پمپ ما لکان کے خلاف ڈی سی اٹک ، ڈی پی او اٹک اور اسسٹنٹ کمشنر حضرو فوری ایکشن لیتے ہوئے تادیبی کاروائی عمل میں لائیں اور عوام کو لوٹنے والے پمپ مالکان پر بھاری جرمانے عائدکر کے ان کے پمپس کو سیل کریں ۔
اٹک سٹی:نگران وزیراعظم کے لوڈشیڈنگ میں کمی کے احکامات ہوامیں اڑا دیئے گئے
نگران وزیراعظم کے لوڈشیڈنگ میں کمی کے احکامات ہوامیں اڑا دیئے گئے، اٹک کی 6 تحصیلوں میں آئیسکو کی بدترین غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری شدید گرمی میں جاری ‘لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مساجداورگھروں میں پانی کی قلت ، مسلسل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تاجروں اورگھریلو صارفین کوسخت مشکلات کاسامنا ۔
اٹک سٹی:ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹر اور عملہ کی مبینہ غفلت سے نوجوان چل بسا ، غفلت برتنے پر ورثاء کا احتجاج
ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹر اور عملہ کی مبینہ غفلت سے نوجوان چل بسا ، غفلت برتنے پر ورثاء کا احتجاج ، ورثاء کا ڈاکٹر اور عملہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ، 40سالہ محمد اعظم کا تعلق حضرو کے گاؤں کالو سے ہے ،ڈاکٹر کے مطابق مریض کی حالت تشویشناک تھی ۔ مریض کو ای سی جی کرنے کے دوران دل کا دورا پڑا ، ڈاکٹر فرخ حبیب ، ورثاء کے مطابق ہمارا مریض آدھے گھنٹے تک ہسپتال کے کمپاؤنڈ میں تڑپتا رہا ، ای سی جی کی خرابی کا بہانہ بنایا گیا ، اگرہمارے مریض کو بروقت طبی امداد دی جاتی وہ بچ سکتا تھا ، متوفی کے 2 بچے اور اسکی ہمشیرہ مسلسل ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے رہے ۔
اٹک سٹی:عیدالاضحی کے موقع پرتنطیمیں یا مدارس جو جانوروں کی کھالیں اکٹھی کر نے کے خواہش مند ہیں‘ وہ اجازت نامہ حاصل کرلیں
عیدالاضحی کے موقع پرجو رجسٹرڈ تنطیمیں ، مدارس یا افرادقربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کر نے کے خواہش مند ہیں‘ وہ اجازت نامہ کے حصول کے لیے 15 اگست تک اپنی درخواستیں تما م مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ ڈپٹی کمشنر آفس اٹک میں جمع کروا دیں بغیر اجازت کھالیں اکٹھی کرنے والی تنطیمیں ، مدارس یا افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی مقررہ تاریخ کے بعد آنے والی درخواستیں موصول نہیں کی جائیں گی ۔
اٹک سٹی:سرکاری ٹیلیفون نمبروں کے نظام این ڈی سی میں فنی خرابی کے سبب ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور دیگر دفاترکے رابطے خاموش ہوگئے
سرکاری ٹیلیفون نمبروں کے نظام این ڈی سی میں فنی خرابی کے سبب ضلعی انتظامیہ ، پولیس ،مریضوں اور دیگر حادثات کا شکار افراد کو فوری طور پر امداد فراہم کرنے والے ادارہ ریسکیو 1122 کے ٹیلیفون نمبر خاموش ہو گئے ہیں ،اس وجہ سے شہریوں کو انتہائی دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس سلسلہ میں ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر ریسکیو 1122 کا ایمرجنسی نمبر ملنے میں دقت پیش آئے تو شہری کسی بھی ہنگامی اور ایمرجنسی صورتحال میں ان نمبروں پر رابطہ کریں تاکہ شہریوں کو ریسکیو 1122 کی سروس فوری طور پر فراہم کی جا سکے ،ریسکیو 1122 کے سٹاف میں اسد بٹ 0302-5752243 ، حیدر عباس 0313-5146814 ، اسد اللہ 0333-5588414 شامل ہیں ۔
اٹک سٹی:DHQہسپتال میں مریض کوبروقت طبی امداد نہ ملنے پر جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایمان طاہر کا دورہ ہسپتال
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں امراض قلب کا مریض شعبہ ایمرجنسی میں بروقت طبی امداد نہ ملنے پر جاں بحق ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر کا دورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک ، ہسپتال انتظامیہ کی غفلت ، نااہلی اور فرائض میں کوتاہی پر انکوائری کر کے رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت اصل ذمہ داران کا تعین کر کے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہسپتال کے دورے کے موقع پر کیا ،انہوں نے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز سے تفصیلی ملاقات کی اور اس واقعہ کے حوالے سے بریفنگ بھی لی ،ایمان طاہر نے کہا کہ دل کے مریض کے ایمرجنسی میں ضروری و ابتدائی طبی امداد نہ دیے جانا یقیناً ایک مجرمانہ فعل ہے ،ہسپتال کے عملہ کو عوام سے اپنا رویہ درست کرنا ہوگا ‘بصورتِ دیگر اس قسم کی غفلت کے مرتکب ہونے والے ڈاکٹرز و سٹاف کی بازپرس ہر موجود فورم پر کی جائے گی ۔انہوں نے مزیدکہا کہ میں نے ہسپتال انتظامیہ کو اس واقعہ کی انکوائری رپورٹ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے اور انہیں یہ تنبیہ بھی کی ہے کہ اس معاملہ کو محض ایک اور عام روٹین واقعہ کی طرح نظرانداز نہیں ہونے دیں گے جلدازجلد تفصیلی اور حقیقت پر مبنی انکوائری کر کے بتایا جائے اور اصل ذمہ داران کا تعین کر کے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ دور کی ناقص پالیسیوں اور غلط ترجیحات نے محکمہ صحت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے نوازلیگ نے محکمہ صحت کو محض پیسہ بنانے کے لیے استعمال کیا۔ ہسپتالوں میں ضرورت کے حساب سے بجلی تک مہیا نہیں کی جارہی ہے اے سی ہیں لیکن کام نہیں کر رہے صفائی کا نظام تشویشناک حد تک انتہائی ناقص ہے کہ یہاں مریض کے ساتھ آنے والا اچھا بھلا صحت مند انسان بھی بیمار پڑ جاتا ہے یہ حالتِ زار محکمہ صحت کے آپریشنل معملات (بجلی، صفائی و دیگر) محض کمیشن مافیاز کو خوش کرنے کی خاطر پرائیویٹ کمپنیوں کو بانٹنے کا شاخسانہ ہے ۔
اٹک سٹی:محکمہ پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مقامی شادی ہال میں تقریب منعقد کی گئی
محکمہ پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مقامی شادی ہال میں تقریب منعقد کی گئی ،تقریب میں شہداء کے ورثاء ، پولیس افسران ، ملازمان اور شہریوں کی کثیر تعداد کی شرکت ، تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مقامی شادی ہال میں تقریب منعقد کی گئی جسکی میزبانی کے فرائض ڈی پی او اٹک حسن اسد علوی نے ادا کئے تقریب کے مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر آرٹلری سنٹر بریگیڈیئر خالد بیگ ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل اکرام ، ڈپٹی کمشنر عمران علی قریشی ، ممبران امن کمیٹی نے پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی شہادت پر ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کیااس موقع پر ڈی پی او اٹک نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص اللہ کی راہ میں جان کا نظرانہ دیتا ہے وہ درحقیقت ذات الہی کی عظمت کاگواہ بن جاتا ہے فورس کے ہر نوجوان کی تمنا شہادت اور زندگی کا مقصد ملک کا دفا ع اور حق کی جنگ ہے یوم شہادت منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہمارے وہ بہادر ساتھی جنہوں نے ملک کی خاطر اپنا تن من دھن قربان کر دیا ان کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا جائے تقریب سے بریگیڈیئر خالد بیگ نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اٹک پولیس کے شہداء کے بچوں کو آرمی پبلک سکول اینڈ کالج میں مفت تعلیم دی جائے گی ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل اکرام ، ڈپٹی کمشنر عمران علی قریشی نے بھی خطاب کیا اور پولیس شہداٗ کو خراج تحسین پیش کیا تقریب کے اختتام پر شہداء پولیس کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا، شہداء کے ورثاء میں نقد رقوم اور پھولوں کے تحائف پیش کیے گئے ۔
ضلع اٹک:گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کہوترہ طالبات کی تعداد 121 کو پڑھانے کے لیے صرف ایک ٹیچر تعینات
گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کہوترہ طالبات کی تعداد 121 کو پڑھانے کے لیے صرف ایک ٹیچر تعینات ، تعینات ٹیچر دفتری امور نمٹائے یا بچیوں کو پڑھائے ،بچیوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ۔اہلیان علاقہ نے سی او ایجوکیشن اور ڈی سی اٹک سے مزید ٹیچر ز تعینات کر نے کا مطالبہ کر دیا ،نواحی گاؤں کہوترہ کے معززین مولانا قاضی عبدالستار ، کونسلر صوبیدار ریٹائرڈ حاجی اکرم خان اور فضل خان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کہوترہ میں چار ٹیچرتعینات تھیں جن میں سے ایک نے ریٹائر منٹ لے لی اور ایک ٹیچر رخصت پر چلی گئی جبکہ اب ایک نئی ٹیچر تعینات ہوئی ہیں ہیڈ ٹیچر کو دفتری امور نمٹانے ہوتے ہیں ایک ٹیچر کا بچیوں کو پڑھانا بہت مشکل ہے بچیوں کی تعداد 121 ہے معززین نے ڈپٹی کمشنر اٹک اور چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن اٹک سے مذکورہ سکول میں مزید ٹیچر تعینات کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے تاکہ بچیوں کی پڑھائی متاثر ہونے سے بچ سکے ۔
اٹک سٹی:با شعور عوام نے میجر طاہر صادق اور انکے گروپ کو منتخب کر کے ضلع اٹک سے موروثی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کردی ہے؛ شیخ نثار احمد
رہنما میجر گروپ سابق امیدوار چیئرمین بلدیہ کونسلر شیخ نثار احمد نے کہاکہ اٹک کی با شعور عوام نے میجر طاہر صادق اور ان کے گروپ کو منتخب کر کے ضلع اٹک سے موروثی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کردی ہے، منتخب نمائندے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرینگے تحریک انصاف کی کامیابی نظریہ کی بنیاد ہے قائد تحریک انصاف عمران خان پہلے 100روزہ منصوبہ سے نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے لچھے دار تقریں اور بلند و بانگ اشتہاری ترقی کے دعوے داروں کو عوام نے ووٹ کی طاقت سے گھر کا راستہ دکھا دیا ہے خیبر سے گوادر تک پوری قوم نے قائد تحریک انصاف عمرا ن خان کے نظر یہ اور طویل جدوجہد پر منتخب کیا عمران خان قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے مایوس نہیں کریں گے ۔
اٹک سٹی:فخر اٹک میجر طا ہر صا دق کی این اے 55 ,56اور پی پی 3سے شا ندا ر کا میا بی پورے ضلع اٹک کی کامیابی ہے ؛ شہزاد انجم بٹ
فخر اٹک میجر طا ہر صا دق کی این اے 55 ,56اور پی پی 3سے شا ندا ر کا میا بی پورے ضلع اٹک کی کامیابی ہے ،میجر طا ہر صا دق کی وجہ سے آج پا کستا ن تحر یک انصا ف اٹک میں ایک مضبو ط ترین جماعت بن گئی ہے میجر طاہر صادق نے ضلع اٹک سے تین لا کھ سے زا ئد ووٹ لے کر دو قومی اور ایک صو با ئی اسمبلی کی نشست جیت کر ایک تاریخ رقم کر دی ہے ان خیا لا ت کا اظہا رسینئر وائس چےئر مین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ شہزاد انجم بٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میجر طاہر صاد ق اس سے پہلے بھی ضلع ناظم رہے چکے ہیں انہوں نے اپنے ضلع ناظم کے دور میں بھی اٹک کی عوام کی بھر پور خدمت کی اور ضلع اٹک کو ایک تاریخی ضلع بنایا موجودہ الیکشن میں ان کی تین حلقوں سے کامیابی اٹک کی عوام کے لیے بہتری کا پیغام لے کر آئی ہے کیونکہ میجر طاہر صادق وہ شخصیت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کرنا جانتے ہیں ان کے آنے سے ایک دفعہ پھر اٹک میں تاریخی خوشحالی آئے گی پسی ہوئی عوام کے مسائل حل ہونگے اور ضلع اٹک دوبارہ ایک تاریخی ضلع بنے گا میجر طاہر صادق کی دختر ایمان طاہر نے بھی ضلع چےئر پرسن منتخب ہونے کے بعد عوام کے مسائل حل کیے اور اپنے والد کی طرح غریب عوام کی آواز بنی اور آب بھی اٹک کے لوگ کی میجر طاہر صادق اور ایمان طاہر سے بہت امیدیں وابستہ ہے ۔
اٹک سٹی:ملک کے مستقبل کو محفوظ کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں ؛راجہ امجد
ملک کے مستقبل کو محفوظ کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور انہیں ذہنی اور جسمانی طور پر اس قابل بنائیں کہ وہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکیں ذہین طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کا مقصد دوسرے بچوں میں جذبہ مسابقت پروان چڑھائی جا سکے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر سیکنڈری ایجوکیشن راجہ امجد نے راولپنڈی میڑک بورڈ کے امتحانات میں ضلع اٹک سے اول ، دوئم اور سوئم طلباء و طالبات میں تعریفیں اسناد اور نقد انعامات کی منعقدہ تقریب جس کا اہتمام ایم سی مڈل سکول اٹک میں کیا گیا جس میں کثیر تعدا د میں ضلع بھر سے آئے ہوئے مرد و خواتین ٹیچرز طلبا و طالبات نے شرکت کی اس موقع پر ڈی او ایلیمنٹری خواتین شہناز قادر، پرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول اٹک شیخ آصف صدیقی ، ڈی ای او ایلیمنٹری عمران قریشی ، پرنسپل محسن عباس ملک ، پرنسپل حنیف خٹک بھی موجود تھے ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن راجہ امجد نے سب سے پہلے راولپنڈی بورڈ میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والی سفرینہ بی بی جس کا تعلق گرلز ہائی سکول چورا شریف تحصیل جنڈ سے تھا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات ہر فخر ہے کہ پچھلے سال سے بھی اساتذہ کی محنت اور طلبا کی کوششوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا اور اس سال بھی اساتذہ کی محنتوں کی وجہ سے ہم بہترین رزلٹ دے سکے انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ 15,623طلبا و طالبات امتحانات میں شامل ہوئے جس میں سے 12,597کامیاب قرار پائے انہوں نے کہا جبکہ بورڈ کا میرٹ لیول 77.7ہے ہمارے ضلع اٹک کے طلبا و طالبات نے 80.50فیصد رزلٹ دے کر اپنا اور ہمارا نام روشن کیا انہوں نے جنڈ سے تعلق رکھنے والے میڈم فردوس ، میڈم طیبہ اور کئی اساتذہ کو ان کے تعلیمی تجربے کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنے تجربے کو بچوں تک پہنچا کر ضلع کا نام روشن کیا انہوں نے ان طلبا طالبات جنہوں نے اول دوئم ، سوئم پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبا و طالبات میں سرٹیفیکٹس اور نقد انعامات تقسیم کیے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اٹک کی طالبہ ثنا احمد نے 1100نمبروں میں سے 1069نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی حضروگورنمنٹ ہائی سکول سے تعلق رکھنے والی طیبہ نے 1068نمبرلیکر دوسری جبکہ تیسری پوزیشن جنڈ ہائی سکول کی زویہ ناز نے 1065نمبر لیکر حاصل کی طلبا میں حسن ابدال سے تعلق رکھنے والے اسد محمود نے 1100نمبروں میں سے1050نمبر لیکر پہلی پوزیشن ، جنڈ ہائی سکول کے حمزہ جاوید نے 1046نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن جبکہ حسن ابدال کے علی حارث نے 1026نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
گاؤں سلیم خان جہانگیر خانزادہ کوسب سے بڑی لیڈ سلیم خان گاؤں نے دلوائی ؛فضل قادر خان
نو منتخب ممبر پنجاب اسمبلی جہانگیر خانزادہ کو سلیم خان گاؤں میں بھار ی اکثریت سے کامیابی دلوانے کا تمام تر سہرا گاؤں کے لوگوں کو ہی جاتا ہے جنہوں نے اپنے محسن کو ووٹ کے ذریعے کامیاب بنایا،ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار برائے چیئر مین یوسی شینکہ فضل قادر خان اور شاہد محمود نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ سلیم خان گاؤں کی غیرت مند اور غیور عوام اپنے محسنوں کو کا بدلہ اپنی وفاؤں سے دیتے ہیں ،جہانگیر خانزادہ نے چھچھ کے تما م دیہاتوں میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے مگرحالیہ الیکشن میں کوئی بھی دیہات سلیم خان گاؤں سے بڑھ کر لیڈ نہ دلوا سکا ،اہلیان سلیم خان نے جہانگیر خانزادہ سے وفا کی مثال قائم کر دی۔شاہد محمودنے مزیدکہا کہ ہمیں الیکشن میں جہانگیر خانزادہ کے نام کے نہ کوئی بینرز دیے گئے،نہ جھنڈے اور نہ کوئی پینا فلیکس مگر سلیم خان ووٹوں کی برتری میں چھچھ بھر میں صف اول پر رہا جسکا تمام تر کریڈٹ فضل قادر خان کو جاتا ہے جن کے پاس موبائل فون تک نہیں مگر فضل قادر خان کی محنت اور عوام سے خلوص کا ثمر یہ ہے کہ اہلیان سلیم خان نے انہیں الیکشن میں سرخرو کیا اور سب سے بڑی لیڈ دلوائی جس پر ہم سلیم خان گاؤں کے ہر فرد جس نے ہمیں سپورٹ کیا ‘کے تہہ دل سے مشکور ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ سلیم خان گاؤں میں جو بھی سیاسی لیڈر ترقیاتی کام کروائے گا ‘ووٹ اسی کو ملیں گے۔
گاؤں جتیال:میجر طاہر صادق کو وزیر اعلی پنجاب کا قلمدان سونپاجائے؛ قاضی احمد اکبر
پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کے صدر سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 2قاضی احمد اکبر نے کہا ہے کہ قوم کو نیا پاکستان مبارک ہو ،میرے قائد عمران خان کی 23 سالہ بے مثال جدوجہد بالا آخر کا میاب ہوئی ۔پاکستانی قوم نے شعور کا ثبوت دے کر کرپٹ مافیا کو مسترد کر دیا ،میجر طاہر صادق ایک تجربہ کار ڈیرک بہترین منتظم اور عوام دوست سیا ست دان ہیں ان کو پنجاب کا وزیر اعلی بنا یا جائے ،ان سے بہتر چوائس دوسری نہیں قاضی احمد اکبر نے کہا کہ حلقہ عوام نے حالیہ انتخابات میں جو محبت اور پیار دیا اور جس بھر پور اعتماد کا اظہار کیا میرے پاس وہ الفاظ نہیں کہ میں ان کا شکریہ ادا کروں‘وہ میرا سر مایہ حیات ہے ،اس کا جواب خدمت کے ذریعہ دوں گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ میجر طاہر صادق ،کرنل انور ،یاور بخاری ،اور ملک جمشید الطاف کو الیکش میں شاندار کا میابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ‘پارٹی کے تمام ضلعی عہدیداران اور میرے کارکنوں کی طرف سے بھی ان کو مبارک ہو میں اور میری تنظیم ماضی کی طرح پارٹی کے لئے اپنی خدمت جاری رکھے گی ‘میرے دوست اور ساتھی دل چھوٹا نہ کریں حکومت ہماری ہے کام بھی ہمارے ہو نگے ۔
اٹک سٹی:مرزا روڈ کے قریب کنویں سے 59سالہ شخص کی نعش برآمد ‘‘لواحقین لاش گھر لے گئے اور بعدازاں ریسکیو کو واپس کردی
مرزا روڈ کے قریب اعوان آباد میں 59سالہ شخص کی کنویں سے نعش برآمد ہونے کا دلچسپ مقدمہ ‘لواحقین لاش گھر لے گئے اور بعدازاں یہ کہ کر واپس کر دی کہ یہ ان کے کسی رشتہ دار کی نہیں بلکہ کسی اجنبی کی ہے ،پولیس نے ایدھی ویلفیئر اور بلدیہ اٹک کے تعاون سے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لاش مقامی قبرستان میں امانتاً دفن کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مرزا گاؤں کا رہائشی مسکین جو کہ 5روز سے لا پتہ تھا اچانک اس کی نعش بارے میں علم ہوا کہ کنویں میں کوئی نعش پڑی ہے جس پر ریسکیو 1122 کے عملہ کو اطلاع کی جس پرڈاکٹر میاں محمد اشفاق اپنے عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گے اور ویران جگہ پر غیر آباد کنویں سے ریسکیو1122 اٹک نے نعش نکال لی ۔ریسکیو 1122 اٹک کے کنٹرول روم میں واقعہ کی کال آئی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم فورا موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن جاری کر دیا،جگہ کے غیر آباد اور ناہموار ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑاتاہم ریسکیو ٹیم کی انتھک کوشش کے باعث نعش نکال لی ۔مرنے والے کا نام محمد مسکین ولد نصراللہ خان ہے جس کی عمر 59 سال ہے نعش 3سے 4 دن پرانی لگتی تھی آپریشن مکمل کرنے کے بعد ریسکیو1122 کی ٹیم نے نعش بھانجے اویس افضل ولد محمد افضل بھٹی ساکن محلہ محمد نگر اٹک کینٹ علاقہ تھانہ سٹی اٹک نے اپنے ماموں کی حیثیت سے شناخت کرلیا تھا اور مقامی پولیس کو بیان دیا تھا کہ یہ میرے ماموں کی لاش ہے اور میں نہ تو پوسٹ مارٹم کروانا چاہتا ہوں اور نہ ہی کسی قسم کی قانونی کارروائی کرنا چاہتا ہوں جس پر مقامی پولیس نے ڈیڈ باڈی اس کے حوالے کردی ،تاہم اس نے بعد ازاں ڈیڈ باڈی کی شناخت سے انکار کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ یہ میرے ماموں کی لاش نہیں ہے اور ڈیڈ باڈی چھوڑ کر واپس اپنے گھر چلا گیا جس پر مقامی پولیس نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک سے پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد بلدیہ اٹک اور ایدھی ویلفیئر سے رابطہ کر کے لاش امانتاً مقامی قبرستان میں دفنا دی ۔
اٹک سٹی:محکمہ زراعت کسان بھائیوں کی رہنمائی اور بہتری کے لیے ہمہ دم کوشاں ہے ؛ سجاد حیدر
محکمہ زراعت کسان بھائیوں کی رہنمائی اور بہتری کے لیے ہمہ دم کوشاں ہے ،زمیندار گندم اور دیگر فصلوں کی بروقت تیاری کر کے جڑی بوٹیوں اور فاضل مادوں سے جان چھڑا سکتے ہیں ،محکمہ زراعت کی ہدایات پر عمل پیرا ہونے والے کسان بھائیوں کو گندم اور دیگر فصلوں کی آمدن میں خاظر خواہ اضافہ ہو گا ‘بروقت ہل دینے سے کافی حد تک جڑی بوٹیاں ختم ہو جاتی ہیں اور جو جڑی بوٹیاں گندم اور دیگر فصلوں میں کھاد ، پانی اور بارشوں سے اگتی ہیں وہ کرم کش ادویات کے استعمال سے ختم ہو سکتی ہیں ۔ان خیالات کاا ظہا ر ڈائریکٹر توسیع زراعت راولپنڈی ڈویژن سجاد حیدر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اقبال ، زراعت آفیسر ظفر اقبال نے دکھنیر گاؤں میں فارمر ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا ،تقریب میں علاقہ بھر سے زمینداروں اور محکمہ زراعت کے عملہ نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ بروقت ہل چلانے سے جڑی بوٹیوں کے خاتمے میں مدد ملتی ہے اور بعد ازاں فصل کے ساتھ جو بوٹیاں پیدا ہوتی ہیں ،اُن کے خاتمہ میں بھی مدد ملتی ہے محکمہ زراعت کے افسران نے کسانوں کو اس موقع پر قیمتی مشورے بھی دیے اور کہا کہ محکمہ زراعت اٹک کے دفاتر کسانوں کے لیے کھلے ہیں ،کسان بھائی دفاتر ٹائم کے اوقات میں کسی بھی مشورہ کے لیے رجوع کر سکتے ہیں ۔
اٹک سٹی:پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے دن رات ایک کر کے کا م کر ے گی ؛ملک محمد ممریز
نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی ملک جمشید الطاف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے دن رات ایک کر کے کا م کر ے گی اور پنجاب کو کے پی کے کی سطح پر لائے گی بے روزگاری ، تعلیم اور صحت ہمارے بنیادی ہدف ہوں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکٹر ہیڈ اسٹیٹ لائف انشورنس ضلع اٹک ملک محمد ممریز سے ایک ملاقات میں کیا ۔ ملک جمشید الطاف نے کہا کہ ضلع اٹک کی عوام نے میجر طاہر صادق کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں پر جو اعتماد کیا ہے انشاء اللہ اُس اعتماد پر ہم پورا اُتریں گے اور ہماری کوشش ہو گی کہ اپنے قائد میجر طاہر صادق کی معیت اور قیادت میں ضلع اٹک میں بے روزگاری کے خاتمہ صحت و تعلیم کی سہولتیں مہیا کرنے ، مواصلات اور دیگر شعبوں میں ترجیح بنیادوں پر کام کر کے عوام کو ریلیف مہیا کریں جس طرح دور نظامت میں میجر طاہر صادق نے عوام کی خدمت کی اب بھی اُن کی پوری ٹیم اُسی جذبے سے سرشار ہو کر عوامی خدمت کے لیے ہمہ تن کوشاں رہے گی اور ہمارے دروازے عوام کے لیے ہروقت کھلے رہیں گے ۔
ضلع اٹک:پٹرولنگ پولیس اکھوڑی کی ماہ جولائی کی کارکردگی ‘نا مکمل کاغذات پر پانچ سو زائد موٹر سائیکل بند کردیے
پٹرولنگ پولیس اکھوڑی کی ماہ جولائی کی کارکردگی ‘نا مکمل کاغذات پر پانچ سو زائد موٹر سائیکل بند کردیے ،کئی ٹریکٹر ٹرالیوں پر ریفلیکٹر لگائے ،عوام علاقہ کا اظہار اطمینان ‘تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس اکھوڑی چیک پوسٹ نے ریجنل ایس ایس پی راولپنڈی اورانچارج انسپکٹر ضلع اٹک امتیاز اقبال کاظمی کی خصوصی ہدایت پر زیر نگرانی انچارج چیک پوسٹ اکھوڑی راشد اقبال نے 547موٹر سائیکل مکمل کاغذات نہ ہونے پر بند کیے جبکہ 39مسافروں کی مدد کی اور 9ٹریکٹر ٹرالیوں پر حادثات سے بچنے کے لیے ریفلیکٹر لگائے ۔اکھوڑی ، بوٹا ، ناوہ، ہمک، جبی اور گردو نواح کے معززین اور عوام علاقہ نے اکھوڑی چیک پوسٹ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انچارج چیک پوسٹ راشد اقبال کی خدمات کو سراہا ہے ۔
اٹک اور گردو نواح میں مون سون کی موسلا دھار بارش کے سبب چند روز سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا
اٹک اور گردو نواح میں مون سون کی موسلا دھار بارش کے سبب چند روز سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،بارش کے سبب گرمی سے نڈھال چہرے کھل اٹھے ۔باران رحمت پر لوگوں نے اللہ کا شکر ادا کیا ،بارش کے سبب کئی مقامات پر سیوریج کے ناقص انتظام کے سبب پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔
گاؤں غورغشتی:پیٹرولنگ پوسٹ کوٹکے کے عملہ کی ماہ جولائی میں بغیر کاغذات و نمبرز 354 موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی کی
ڈسٹرکٹ انچارج پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس اٹک اقبال کاظمی کے حکم پر انچارج پوسٹ سب انسپکٹر پرویز کی نگرانی میں پیٹرولنگ پوسٹ کوٹکے کے عملہ کی ماہ جولائی میں بغیر کاغذات و نمبرز 354 موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی کرکے مختلف چوکیات اور تھانہ حضرو میں بند کئے ، حادثات سے بچاؤ کیلئے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا اور55افراد کوامداد فراہم کی اے ایس آئی واجد نے ہیڈ کانسٹیبل ناصر کے ہمراہ ناجائز اسلحہ پاس رکھنے والے 2 افراد کو قابو کرکے مقدمات درج کرائے ، اسی طرح آصف خان اے ایس آئی نے ایک عدالتی مفرور کو گرفتار کیا ، کوٹکے پوسٹ کے افسران نے حادثات کے واقعات کو کم کرنے کیلئے مجموعی طور پر 40 گاڑیوں میں سلو موونگ ریفلیکشن بھی لگوائیں ، جولائی کے دوران حادثات کی روک تھام کیلئے سڑکوں پر 12 ناجائز تجاوزات کا خاتمہ بھی کیا جبکہ 5 کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی گئی ۔
اٹک سٹی:انصا ف سٹو ڈنٹس فیڈ ریشن میجر فورس کا تعز یتی اجلا س زیر صدا رت ٹا ئیگر آئی ایس ایف میجر فو ر س آفتا ب احمد قر یشی منعقد ہو ا
انصا ف سٹو ڈنٹس فیڈ ریشن میجر فورس کا تعز یتی اجلا س زیر صدا رت ٹا ئیگر آئی ایس ایف میجر فو ر س آفتا ب احمد قر یشی منعقد ہو ا جس میں ٹا ئیگر آئی ایس ایف میجر فو ر س مینا بازار عبد الو ہا ب خا ن ، اختر محمود ، اٹک کینٹ وا رڈ نمبر 1سے ٹا ئیگر آئی ایس ایف میجر فو ر س شیخ عبد اتنو یر ، و قاص فد ا ، قیصر ، زا ہد چشتی ، اٹک کینٹ وا رڈ نمبر 2 سے ٹا ئیگر آئی ایس ایف میجر فو ر س شکیل خان بنگش ، نو ید احمد نو ما ، شیخ کامر ان کامی ، شیخ شہز اد ، کے بلا ک اٹک سٹی سے ٹا ئیگر آئی ایس ایف میجر فو ر س فر حان ر حیم ، وقا ص احمدا عو ا ن، ارسلا ن علی چیمہ ، محمد او یس و قا ر ، اسفند یا ر وحید ، ایچ بلا ک سے ٹا ئیگر آئی ایس ایف میجر فو ر س طا ہر محمود مود ی ، اسا مہ بن حیا ت ، شا ہد محمو د شا ہدی ، اہتشا م شا ہد، محمد عبد اللہ طا ہر ، سلیما ن سجا د ، مختیا ر احمد، جا وید اختر ، جہا نزیب ا عظم ، جی بلا ک سے ر حیم خان ، بلا ل احمد خان ، وارڈ نمبر 8اٹک سٹی سے عد نان احمد قر یشی ، خلیل ا لرحما ن ، جو اد احمد کیا نی ، عماد احمد گو شی ، وا رڈ نمبر 3سے سید سہیل حید ر جعفر ی ، چوہد ری شا نی ، وا رڈ نمبر 9سے سید جا سم شا ہ، ملک کامر ان ا یو ب عر ف کامی ملک نے شر کت کی تعز یتی اجلا س میں ممبر صو با ئی اسمبلی پنجاب پا کستا ن تحر یک انصا ف سید یا ور عباس بخا ری کے والد محتر م کے انتقا ل پر دلی تعز یت کا ا ظہا ر کیا اور دعا کرا ئی کہ اللہ تعا لی محروم کو جنت الفر دوس میں اعلی مقام عطا فر مائے جبکہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فر مائے ۔
اٹک سٹی:ممتازعلمی شخصیت پائلٹ سیکنڈری سکول اٹک کے پرنسپل کے صاحبزادے شیخ عثمان آصف کی شادی کی تقریب اختتام پذیر ہوگئی
ممتازعلمی شخصیت پائلٹ سیکنڈری سکول اٹک کے پرنسپل شیخ آصف محمود صدیقی کے صاحبزادے شیخ عثمان آصف کی شادی کی خوشی میں اٹک کے مقامی شادی ہال میں دی گئی ۔دعوت ولیمہ ضلع اٹک کی سرکردہ سیاسی وسماجی شخصیات ، اعلیٰ سرکاری افسران اور ماہرین تعلیم کی بھرپور شرکت سے پروقار تقریب کا روپ دھار گئی ،استقبالیہ پر میزبان شیخ آصف محمود صدیقی کے ہمراہ شیخ عمران صدیقی ، میجر خالد مسعود اور شیخ عابد حسین ایڈووکیٹ مہمانو ں کا استقبال کرتے رہے جبکہ دیگر شرکاء میں مسلم لیگ ( ن ) کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد اور انکے صاحبزادے شیخ سلمان سرور ، چیئر مین یونین کونسل سردارواجد خان ناڑہ ، ملک ریا ض الدین اعوان آف ملہوالی ، ملک کامل حیات ، مسلم لیگ ( ن ) کے ضلعی صدر محمد سلیم شہزاد ، شیخ اجمل محمود ، کونسلر بلدیہ اٹک حاجی محمد اکرم خان ، ڈاکٹر اشرف بٹ ، سابق چیئر مین خالد خان حضرو ، ملک خالد جمیل واپڈا ، سینئر صحافی سردار سلطان سکندر ، ندیم خان اٹک ، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا غلام محمد صدیقی ، ضلعی آفیسر تعلقات عامہ شہزاد نیاز کھوکھر ، صدر انجمن تاجران راشد الرحمن خان ، ملک جاوید اختر مہریہ ٹاؤن ، اعلیٰ انتظامی افسران اکرم اللہ خان نیازی ، نذارت علی ، فاروق اکمل ، ڈاکٹر ملک عبادت علی ، محکمہ تعلیم کے افسران نثار احمد میو ، عبدالشکور انجم ، طاہر کاشف ، سردار امتیاز علی خان ملال ، ڈپٹی ڈی اوشمیم اختر سعید ، نثار عباس خا ن ،فیاض محمود ،پروفیسر افتخار علی خان ماجھیا،عامر اقبال خان ،راجہ اجمل محمود ،قاضی طارق محمود ،تنظیم اقبال پاشی،ملک محمد یونس ،طاہر محمود خان ،شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ ،ممبریز خان ،چیئر مین اٹک پریس کلب ندیم رضا خان،حافظ عبدالحمید خان،جاوید کشمیری سمیت صو بہ پنجاب کے دیگر اضلاع کے تعلیمی افسران ،اساتذہ کرام ،وکلاء منتخب نمائندوں اور سیاسی وسماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اٹک سٹی:تحریک لبیک پاکستان کے انجینئر محمد حفیظ اللہ علوی نے پچیس ہزار چار سو اُنتیس ووٹس لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی
مرکزی رہنما تحریک لبیک پاکستان سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 اٹک انجینئر محمد حفیظ اللہ علوی نے 25 جولائی کے الیکشن میں 25429 ووٹ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جس سے واضح ہوتا ہے کہ باوجود رکاوٹوں اور دھاندلی زدہ الیکشن کے اہلیان اٹک کی کثیر تعداد نے اسلام کا ساتھ دیا اور ختم نبوتؐ پر حملہ کرنے والوں کو مسترد کر دیا ہے، تحریک لبیک پاکستان کو حاصل ہونے والے ووٹوں کی تعداد اصل میں کہیں زیادہ ہے جو الیکشن کی بے ضابطگیوں اور بد عنوانیوں کے ذریعہ کی جانے والی دھاندلی سے ہمارا مینڈیٹ چرا لیا گیا تا ہم اس چوری اور مینڈیٹ چھپانے سے ہمارے حوصلے کو پست نہیں کیا جائے گا حلقہ این اے 55 کے ٹوٹل 493 پولنگ سٹیشنوں میں سے 240 کا نتیجہ RTS (Result Transmission System) میں داخل کیا جا چکا تھا کہ یہ نظام فیل ہو گیا بلکہ RTS کو جان بوجھ کر فیل کیا گیا اس میں پاک فوج کی ایما پر یہ کردار ایجنسی نے ادا کیا تا کہ من پسند لبرل پارٹی تحریک انصاف کو جتوایا جا سکے یہ ملک کے ساتھ بد ترین غداری ہے جو بھی اس میں ملوث ہے وہ ملک و قوم کا خیر خواہ نہیں بے شک اس گھناؤنے کردار میں فوج ہی کیوں نہ شامل ہو الیکشن نتائج میں تاخیر ایک واضح دلیل ہے کہ نتائج میں رد و بدل کیا گیا جو لوگ پہلے جیت رہے تھے وہ یکسر کیسے ہارنے لگے اس میں چیف الیکشن کمیشنر کا کردار بھی داغدار اور مشکوک ہو گیا ہے جسے چاہیے کہ بلا تاخیر استعفیٰ دے اور تسلیم کرے کہ ایک ہزار آٹھ سو چوبیس دن 1824 یعنی پانچ سال کی تیاری جو صرف ایک دن کے لئے تھی اس میں بری طرح ناکام ہوا ہے اور اربوں روپوں کا ضیاع قوم کو ظالم ٹیکہ لگا کر نقصان پہنچایا گیا ہے جس کا جرمانہ الیکشن کمیشن کے ممبران سے وصول کیا جائے حفیظ اللہ علوی نے توجہ مبذول کرائی کہ اس بات کا اندیشہ ہمیں پہلے سے تھا جس کا اظہار میں اپنی تقریر 8 جولائی کی ہالینڈ میں بننے والے خاکوں کے خلاف نکالی جانے والی ریلی میں کر چکا ہوں بعد ازاں اس دھاندلی کا ذکر میں نے فوارہ چوک میں ہونے والے جلسہ جو 17 جولائی کو کیا تھا اس میں بھی کہا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان کو کبھی بھی آگے نہیں آنے دیا جائے گا کہ اس جماعت کے آنے سے قادیانی اور یہودی کبھی رضا مند نہ ہوں گے تاہم تحریک لبیک پاکستان کو ووٹ دینے والے ووٹر اور تحریک کے سپورٹرز کے حوصلے بلند ہیں جو دین کو تخت پر لانے کے لئے پہلے سے زیادہ پر عزم ہیں یہی لوگ تحریک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور تحریک ان پر ناز کرتی ہے انجینئر حفیظ اللہ علوی جو کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے اہم رکن بھی ہیں نے بتایا کہ تحریک لبیک نے 30 جولائی 2018 سبزہ زار کے دفتر 36-G میں منعقد ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ 6 اگست بروز پیر 2018 لاہور میں ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جو داتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک جا کر اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی کہ اس الیکشن کے نتائج کو مانا جائے یا کہ مسترد کر دیا جائے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ خالی ہونے والی سیٹوں پر ضمنی الیکشن میں بھر پور حصہ لیا جائے گا ۔
حضروسٹی:11 اگست کو اراکین قومی اسمبلی ، 12 اگست کو اسپیکر وڈپٹی سپیکر اور 15 اگست کو وزیر اعظم کا انتخاب اور حلف برداری ہوگی
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق 11 اگست کو اراکین قومی اسمبلی کی حلف برداری ، 12 اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب اور 15 اگست کو وزیر اعظم کا انتخاب اور حلف برداری ہوگی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن 7 اگست کو کامیاب اراکین کو نوٹیفیکیشن جاری کریں گے ،9 اگست تک آزاد امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا اور آزاد امیدواروں کو کسی پارٹی میں شمولیت کا وقت دیا جائے گا ۔10 اگست کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگا اور 11 اگست کو اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے ،12 اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے اور ان کا انتخاب کیا جائے گااور حلف برداری بھی ہوگی۔ 13 اگست کو وزیر اعظم کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے اور 15 اگست کو نئے وزیر اعظم کا انتخاب ہوگا اور اسی روز حلف برداری کی تقریب ہوگی ۔
اٹک سٹی: ہم میجر طاہر صادق اور تحریک انصاف کو عام انتخابات میں شاندار جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ؛ شاہ رفیع الدین
ہم میجر طاہر صادق اور تحریک انصاف کو عام انتخابات میں شاندار جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ میجر طاہر صادق اور تحریک انصاف کی حکومت شعبہ تعلیم اور اساتذہ کی بہتری کے لیے اقدامات کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار اساتذہ تنظیم پی ای ای ٹی اے کے ضلعی صدر شاہ رفیع الدین اور صوبائی جنرل سیکرٹری سردار وقاص نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ میجر طاہر صادق کی اٹک کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں ‘ہم امید کرتے ہیں میجر طاہر صادق اساتذہ کے مسائل حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لیں گے اور عمران خان کے وژن کے مطابق شعبہ تعلیم میں اصلاحات اور اس کی ترقی کے راستے ہموار کریں گے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ کامسیٹس ایک بین الاقوامی معیار کی درسگاہ ہے ،اس کا قیام میجر طاہر صادق کی ذاتی کاوشوں سے عمل میں آیا تھا جو کہ میجر طاہر صادق کی تعلیم دوستی کا واضح ثبوت ہے ۔پی ای ای ٹی اے کے عہدیداران نے میجر طاہر صادق اور تحریک انصاف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
ہٹیاں‘ حضرو:پی ٹی سی ایل کی جانب سے ہٹیاں ٹیلی فون ایکسچینج آفس میں میڈیکل کا انعقاد کیا گیا
پی ٹی سی ایل کی جانب سے ہٹیاں ٹیلی فون ایکسچینج آفس میں میڈیکل کا انعقاد کیا گیا جس میں مریضو ں کا مفت چیک اَپ کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئیں ۔اہلیان علاقہ نے پی ٹی سی ایل کے اس اقدام کو سراہا ہے اور آئندہ بھی مختلف اوقات میں میڈیکل کیمپ لگانے کی اپیل کی ہے ،ہٹیاں ضلع اٹک ٹیلی فون ایکسچینج آفس میں پی ٹی سی ایل کی طرف سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں علاقہ بھر کے مردو خواتین اور بچوں نے اپنا چیک اَپ کرایا ۔ڈاکٹر سمیہ نے مریضو ں کا مکمل چیک اَپ کیا اور ادویات دیں ،اہلیان علاقہ نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر پی ٹی سی ایل انتظامیہ کا شکریہ ادا کر تے ہوئے آئندہ بھی مختلف اوقات میں ایسے میڈیکل کیمپس لگانے کی اپیل کی ہے ۔
ضلع اٹک:طاہر صادق نے دونوں قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست پر منتخب ہو کر مخالفین کے غباروں سے ہوا نکال دی ہے ؛ قادر سید
میجر طاہر صادق نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر اٹک کی دونوں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر بیک وقت منتخب ہو کر مخالفین کے غباروں سے ہوا نکال دی ہے اور ان کی نیندیں حرام کر دی ہیں، ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف میجر طاہر صادق گروپ قادر سید آف ڈھوک پٹھان نے ایک ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے حلقہ وارڈ نمبر 1 ڈھوک پٹھان شیں باغ سے میجر طاہر صادق کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ،ضلع اٹک میں میجر طاہر صادق واحد لیڈر ہیں جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں ہزاروں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار دلا کر عوام کے دل جیت لیے ہیں ،اسی بناء پر ضلع بھر کی عوام ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اٹک میں تمام ترقیاتی منصوبوں کا کریڈیٹ میجر طاہر صادق کو ہی جاتا ہے وہ سابقہ ادوار کی طرح انشاء اللہ آئندہ بھی ضلع اٹک کو مثالی ضلع بنائیں گے ۔
تحصیل حضرو کے گاؤں شمس آباد میں ایکشن کمیٹی کے اہم اجلاس کا انعقاد
تحصیل حضرو کے گاؤں شمس آباد میں ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر الطاف ، ریاض شاہ ، امجد بیگ نمبر دار ، ربنواز ، ذاکر بیگ ، جنرل کو نسلر چوہدری عجب خان ، شیخ با بر نواز سمیت دیگر معززین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈ کا مرہ کے ساتھ جاری حدود تنازعہ پر گفتگو کی گئی اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حدود تنازعہ کی وجہ سے کنٹونمنٹ بورڈ کو کو ئی ٹیکس ادا نہیں کیا جائے گااور اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ایکشن کمیٹی مختلف گا ؤں کا دورہ کر کے لو گو ں کیساتھ آئندہ کا لائحہ عمل تیار کر ے گی ،شدید گر می کے با وجود مذکو رہ منعقدہ اجلاس میں معززین علاقہ کی بھر پور شرکت پر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
گاؤں حاجی شاہ:محکمہ فشریز اٹک کی بر وقت کاروائی ، لر پٹی جال سے مچھلی کا شکار کرنے والے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد کو پکڑ لیا
محکمہ فشریز اٹک کی بر وقت کاروائی ، لر پٹی جال سے مچھلی کا شکار کرنے والے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد کو پکڑ لیا ، سامان ضبط ، محکمانہ کاروائی شروع تفصیلات کے مطابق حاجی شاہ ڈیم میں غیر قانونی طریقہ سے مچھلیوں کا شکار کرنے والے وقار اور ظہیر کو پکڑ لیا ، چھاپہ مار ٹیم فشریز انسپکٹر یاسر ہمراہ طارق محمود اور محبوب الہی نے دوران گشت حاجی شاہ ڈیم پر لر پٹی جال کے ہمراہ شکار کرنے والوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور شکار کا سامان ضبط کر کے چالان مرتب کر کے دفتر جمع کرا دیا جس پر محکمانہ کاروائی شروع کر دی گئی ۔


















Comments
Post a Comment